Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026
  • Beste Angeschlossen Beste Casino -Boni Echtgeld Poker Seiten 2026 inoffizieller mitarbeiter Kollation
  • Spielbank gebührenfrei online aufführen verde casino Promos 20 500+ Gebührenfrei Games 2026
  • Book of Dead Online -Casinos, die schnell zahlen Erfahrungen 2026 Abzocke unter anderem vertrauenswürdig?
  • Book Galactic Win Slot für Geld of Dead Vortragen Eltern jetzt inside Deutschland!
  • Mr Bet Casino Maklercourtage abzüglich Einzahlung fat santa Video -Slot einbehalten 50 FS
  • Mr Green Kasino Teutonia sphinx 3d Spielautomat Boni bloß Einzahlung 2026 Testbericht
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل : سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل : سکیورٹی کے سخت انتظامات

ایڈیٹراکتوبر 13, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
china pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سربراہان مملکت کی آمد کے پیش نظر شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس دوران شہر میں عام شہریوں کی آمد و رفت بالکل نہ ہونے کے برابر ہو گی۔یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہونے جا رہا ہے جب ملک کے مختلف حصے بدامنی اور دہشت گرد حملوں کی لپیٹ میں ہیں۔
منگل اور بدھ کو ہونے والی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سمیت دیگر عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اجلاس کے موقع پر وفود کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں اجلاس میں معیشت، تجارت، سماجی وثقافتی تعلقات، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعاون کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اس سربراہی اجلاس سے ایک سے ڈیڑھ ہفتہ قبل دارالحکومت میں کشیدہ صورتحال رہی اور حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں احتجاجی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے نئے قوانین بھی متعارف کرا دیے۔حکومت نے رواں ماہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے بانی پاکستانی تحریک انصاف کے سینکڑوں حامیوں کو بھی گرفتار کر لیا تھا جہاں اس جماعت نے سربراہی کانفرنس کے باوجود ایک مرتبہ پھر 15 اکتوبر کو دارالحکومت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
گزشتہ ہفتے کراچی میں چینی انجینئرز کے قافلے پر حملے نے ملک میں سیکیورٹی خدشات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے جہاں علیحدگی پسند تنظیمیں چینی شہریوں کو معمول کے مطابق نشانہ بناتی رہتی ہیں۔اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کے دوران سڑکوں پر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی گئی تھی تاکہ سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی تجزیہ کار اور سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امتیاز گل نے کہا کہ یہ اجلاس ایک ایسے ملک کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جسے محفوظ تصور نہیں کیا جاتا۔انہوں نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے وسیع حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور یہ بات قابل فہم ہے کیونکہ انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ اجلاس بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے پرامن طریقے سے گزر جائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 16 مزید ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر وابستہ ہیں۔بھارت کے سوا تمام رکن ممالک سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اجلاس میں حکومتی سربراہان بھیجیں گے جہاں بھارت نے اپنے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو اجلاس کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی کیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوینا ملک کی زندگی میں آنے والا نیا مسٹری مین کون؟
Next Article انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین، نسیم، سرفراز ڈراپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš مئی 17, 2026
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026 مئی 17, 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht مئی 17, 2026
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026 مئی 17, 2026
  • Beste Angeschlossen Beste Casino -Boni Echtgeld Poker Seiten 2026 inoffizieller mitarbeiter Kollation مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.