Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»سینیٹ نے ریپ اور سنگین جرائم پر سرعام پھانسی سے متعلق بل کی تحریک مسترد کردی
اسلام آباد

سینیٹ نے ریپ اور سنگین جرائم پر سرعام پھانسی سے متعلق بل کی تحریک مسترد کردی

ایڈیٹرفروری 19, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
senate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:سینیٹ نے جنسی زیادتی کی ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کے سینیٹر مشتاق کی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کر دی۔
سینیٹر مشتاق احمد نے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا کہ ریپ کے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے۔
سینیٹ نے بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کر دی۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 14 اور مخالفت میں 24 ووٹ آئے۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سر عام پھانسی معاشرے میں بربریت اور انتشار پھیلاتی ہے، جنرل ضیا کے دور کے سائے دوبارہ ملک میں نہیں دیکھنے، سرعام پھانسی نے کبھی ریپ کو نہیں روکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرعام پھانسی سے ہم 12 ویں صدی میں کھڑے ہوں گے، یہ اکیسویں صدی کے معاشرے کو زیب نہیں دیتا، یہاں پھر ہر جرم پر سرِعام پھانسی ہو گی، سر عام پھانسی سے جرم نہیں رکے گا۔
ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارے بارے میں دنیا میں منفی تاثر پایا جاتا ہے، جرائم پر کڑی سزا ضرور ملنی چاہیے، پھانسی کو پھانسی گھاٹ تک رہنے دیں ، اسے فوارا چوک یا میلوڈی چوک تک نہیں لائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ دین میں مرے شخص کی تضحیک کا پہلو کم ملتا، دنیا میں کہیں ایسا تماشہ نہیں ہے، سر عام پھانسی مثبت تاثر نہیں کائے گا، معاشرے میں سفاکی بڑھے گی، سر عام پھانسی کا اسلامی ملک میں تصور نہیں ملتا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون میں سزا موت موجود ہے، سر عام پھانسی کا بل کسی طرح مناسب نہیں ہے، سر عام پھانسی نہیں ہونی چاہیے۔
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ چوراہوں پر پھانسی دینے سے احترام انسانیت ختم ہوتا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ موجودہ قانون میں سزا موت ہے، اس کی ہم حمایت کرتے ہیں، سر عام پھانسی آج کل کے زمانے اور معاشرے میں اسکی ضرورت نہیں۔ سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقنی بنائیں تو پھانسی کی نوبت نہیں آتی، آپ مجرموں کی اصلاح کریں۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ یہ بل معاشرے کو مزید ظالم بناتا ہے جبکہ شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے کہا کہ سر عام پھانسی انسان کی وقار کے خلاف ہے۔
سینیٹر کامل علی آغا نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سرعام پھانسی ہے، امریکا میں سزائے موت انجیکشن لگا کر دی جاتی ہے اور اس کی ویڈیو پبلک کی جاتی ہے، سعودی عرب میں سر عام سر قلم کیا جاتا ہے، وہاں جرائم کی شرح اور اپنے ملک میں دیکھ لیں جس شخص نے یہ گھناؤنا جرم کیا اس کی کیا کوئی وقار ہے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہ بل ایک بڑے مسئلے کا حل ہے، سعودی عرب میں ریپ بہت کم اور مغربی ممالک میں بہت زیادہ ہے، یہ جرم میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے وہ ممالک جہاں سرعام پھانسی ہے وہاں جرم کی سزا کم ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سزا عام سے سفاکی بڑھے گی، سفاکی تو بڑھ چکی ہے، میں تو سر عام پھانسی دیکر سفاکی کو روکنا چاہتا ہوں، موٹر وے ریپ کیس کی خاتون، زینب کا وقار نہیں تھا؟ ریپ کرنے والے کی dignity ہے، سر عام پھانسی رکاوٹ کا کام کرے گا، اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں آپ 5 سر عام پھانسی دے دیں، پھر مزید سر عام پھانسی کی ضرورت نہیں پڑے گی، یورپ اور امریکا سے نہ ڈریں۔
(بشکریہ: جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجج بشیر کی چھٹیاں، سیشن جج ناصر جاوید احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات
Next Article بدذوق سفارت کار:لندن سے ایک خط/فیضان عارف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.