Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»لاہور:200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم
اہم خبریں

لاہور:200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

ایڈیٹرجولائی 24, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Shahbaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں حالیہ اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔
لاہور میں منعقدہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان ہر ماہ آذربائیجان سے ایک ایل این جی کارگو خریدے گا، یہ معاہدہ ایک سال کے عرصے پر محیط ہے، ایک سال بعد اس میں مزید ایک سال توسیع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت آذربائیجان کی سرکاری کمپنی پاکستان کو ایک ہر مہینے ایک کارگو دے گی اور پاکستان فیصلہ کرے گا کہ ہم نے یہ کارگو اس قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کے تحت وہ کارگو اگر ہم خریدیں گے تو ٹھیک لیکن نہ خریدنے کی صورت میں بھی ہم پر کوئی بوجھ یا جرمانہ نہیں ہوگا جو کہ ایک بہت اچھی شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ہمیں پیش کیا جانے والا کارگو اگر مارکیٹ کی قیمت کے مطابق ہوگا تو ہم اسے خرید لیں گے، اگر ضرورت نہ ہوئی تو ہم اس کی خریداری سے معذرت کرلیں گے لیکن اس کا ہم پر کوئی مالیاتی بوجھ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان زبردست معاہدہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس پیٹرولیم معاہدے کے حوالے سے گزشتہ سال آذربائیجان میں صدر الہام علیوف سے مفید گفتگو ہوئی تھی، وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، سیکریٹری پیٹرولیم اور وزیر خرانہ اسحٰق ڈار اور ان کی ٹیم نے اس معاہدے میں اپنا بھرپور کردار اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ میں آذربائیجان کے صدر اورپاکستان میں آذربائیجان کے سفیر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ہمیں بجلی کے نرخ مجبوری کے تحت بڑھانے پڑے لیکن میں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ اس کا بوجھ غریب آدمی پر نہیں پڑنے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اضافے کا بوجھ ان صارفین پر نہیں پڑے گا جو گھریلو صارفین لائف لائن اور پروٹیکٹڈ سیگمنٹ کے زمرے میں آتے ہیں جو کہ صفر سے لے کر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین ہیں، ان پر اس اضافے کا قطعی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں سے بات چیت کے بعد یہ طے ہوا کہ بجلی کے نرخوں میں جو بھی 5 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، یہ بجلی کے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا جو کہ صارفین کی مجموعی تعداد کا 63 فیصد بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اضافے کا کچھ اثر 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر پڑے گا، 63 فیصد بجلی صارفین کے علاوہ 31 فیصد صارفین کو اس میں جزوی سبسڈی دی گئی ہے، ہم پر آئی ایم ایف کی کڑی شرط تھی کہ قیمتیں بڑھانی ہیں۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ہے، اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں۔
بعد ازاں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، سیکریٹری پیٹرولیم، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر، آذربائیجان کی پیٹرولیم کمپنی کی چیف ایگزیکٹو و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
’ آئندہ ماہ آنے والی عبوری حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدمات کرے گی’
بعد ازاں لاہور اور شیخوپورہ میں تین نئے صنعتی زونز کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے نئے صنعتی رونز کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے لاہور میں اومبر اسپیشل اکنامک زون، سندر گرین اسپیشل اکنامک زون اور اسمارٹ اسپیشل اکنامک زون شیخوپورہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ اگر ہم نے اپنی برآمدات کو دنیا کی مارکیٹ میں کامیاب کرانا ہے تو ہمیں اس کے لیے کاروبار کی اپنی لاگت کو کم کرنا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا، ہم نے بجلی کی قیمت کم کرنی ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ ماہ عبوری حکومت آجائے گی اور معیشت کی بحالی اور بہتری کے لیے جو بھی مطلوبہ اقدمات کرنے ہوں گے وہ کرے گی، اس کے لیے ہم قانون سازی بھی کر رہے ہیں تاکہ عبوری حکومت کے زمانے میں وقت کا ضیاع نہ ہو اور معاملات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری قطر سے ایل این جی حاصل کرے، حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی، آئندہ اللہ نے موقع دیا تو ہم سرمایہ کاروں کے سر کا تاج بنیں گے، اگر تاجر 25 فیصد پر قرض لیتے ہیں تو پھر وہ کہاں سے نفع کمائیں گے، کہاں سے سرمایہ کاری کریں گے، اس سلسلے میں آئندہ آنے والی حکومت آپ کے ساتھ مکمل کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے متبادل قابل تجدید ذرائع ہی ہمارا مستقبل ہیں، اگر ہم نے تیل سے بجلی بنائی تو وہ ہماری معیشت کو تباہ کردے گی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#lahore 200 یونٹ تک بجلی استعمال electricity shahabz sharif پاکستان اور آذربائیجان وزیر اعظم شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں سائفر کو تسلیم کیا گیا ‘، شاہ محمود جے آئی ٹی کے سامنے پیش
Next Article اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : 200 سے اوپر حشر اٹھاتا بجلی کا ایک یونٹ

جولائی 4, 2025

پاکستان نے 5 نہیں 6 بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف

مئی 15, 2025

بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

مئی 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.