Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈاکٹر ماہ رنگ اور صبغت اللہ بلوچ کی عمر قید کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے منظور
  • فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا
  • مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : شہبازشریف کی فریاد
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : شہبازشریف کی فریاد

ایڈیٹرمئی 31, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz-sharif girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی ٹی وی پر میں کسی ٹاک شو کا میزبان نہیں۔اس لئے صحافی کہلانے کا مستحق نہیں ہوں۔ پاکستان کا مگر عام شہری تو ہوں۔ وطن عزیز کے لاکھوں غیر صحافی شہریوں کی طرح مجھے بھی روزانہ کی بنیاد پر رزق کمانا ہوتا ہے۔کمائی سے گھر چلانا ہے۔ بجلی اور گیس کے بل بروقت ادا کرنا ہوتے ہیں۔بچوں کے مستقبل کی فکربھی لاحق رہتی ہے۔ بنیادی طورپر اگرچہ یہ ’’انفرادی‘‘ مسائل ہیں مگر ان کا حل اجتماعی طورپر تیار ہوا کوئی ریاستی اور سیاسی بندوبست ہی فراہم کرسکتا ہے۔یہ بندوبست شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ ریاستی اور سیاسی نظام کو اس انداز میں رواں رکھتا ہے کہ ملک میں استحکام نظر آئے۔ خوش حالی کے بے تحاشہ امکانات میسر ہوں۔
اس تناظر میں غور کیا تو دریافت ہوا کہ 2018کے انتخابات کی بدولت قائم ہوئی حکومت نے اپنے پیشرو ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کی مایوس کن وراثت کو اپنی جرأت وبہادری کی بدولت امید سے بھردیا ہے۔آئی ایم ایف کے تیار کردہ نسخے پر کامل عملدرآمد کے باوجود ہمارے ہاں کسادبازاری نہیں پھیلی ہے۔کرونا کی وبا بھی کئی مہینوں سے موجود ہے۔ ہمارے ہاں معاشی نمو کی شرح کو مگر یہ وبا 3.94فی صد کی حد تک پہنچنے سے روک نہیں پائی۔وزیر اعظم عمران خان صاحب روزانہ ہی کسی نہ کسی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کررہے ہوتے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار صاحب نے ’’تخت لہور‘‘ کی جانب سے کئی برسوں تک نظرانداز کئے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے جال بچھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔معاشی تحرک کے اس موسم میں خدشہ تھا کہ پاکستانی عوام کہیں ’’مادیت پرستی‘‘ کی روش نہ اپنالیں۔ ان میں انسانیت اور خداخوفی کے جذبات برقراررکھنے کے لئے صوفیاء کے اجاگر کئے پیغام کو اب سائنسی انداز میں فروغ دینے کی کاوشوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ عالمی سطح پر ہم اتنا پُراثر ملک ثابت ہوئے ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی پیش قدمی نے اسرائیل کو غزہ میں محصور اورمحبوس ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ بمباری روکنے کو مجبورکردیا۔
پاکستان کے موجودہ حالات کو میڈیا میں اجاگر کئے حقائق کے تناظر میں دیکھیں تو ہمارے ہاں کوئی ایسی بدامنی ،مایوسی یا ابتری نظر نہیں آتی جس کے ازالے کے لئے نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف صاحب کو فوراََ لندن جانے کی ضرورت محسوس ہو اور وہ اپنے بھائی کے قدموں میں بیٹھ کر ان سے کچھ باتیں مان لینے کا تقاضہ کریں۔
پاکستان کے لاکھوں غیر صحافی شہریوں کی طرح اپریل 2016سے مجھے بھی پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت اور ٹی وی پر نمودار ہونے والے صحافیوں کی پیشہ و رانہ لگن کی بدولت یہ علم بھی میسرہونا شروع ہوا کہ ہمارا تین مرتبہ وزیر اعظم رہا شخص ’’صادق اور امین‘‘ نہیں ہے۔وہ ایک ایسے مافیا کا سرغنہ ہے جو حکومتی اقتدار کو اپنا خاندانی کاروبار بڑھانے اور بیرون ملک قیمتی جائیدادیں خریدنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔مذکورہ ’’سرغنے‘‘ کے کارنامے ہمارے ریاستی اداروں کی جانب سے ہوئی تفتیش کی بدولت بے نقاب ہوگئے تو اسے عمر بھر کے لئے کسی منتخب عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔پاکستان کا تین بار منتخب ہوا وزیر اعظم اب یونین کونسل کے کونسلرکا انتخاب لڑنے کے بھی اہل نہیں رہا۔احتساب عدالت نے موصوف کو کرپشن کے سنگین الزامات کے تحت طویل عرصہ جیل کی سزا بھی سنائی تھی۔ اپنی حراست کے دوران مگر وہ جان لیوا بیماری کی زد میں گھرے نظر آئے۔عمران حکومت نے انسانی ہمدردی کے تحت انہیں علاج کی خاطر بیرون ملک بھجوادیا۔ وہ مگر وہاں سے لوٹے نہیں ہیں۔عدالتوں سے ’’بھگوڑے‘‘ قرار پاچکے ہیں۔ ’’بھگوڑے‘‘ کی جائیدادیں ان دنوں بطور سزا نیلام ہورہی ہیں۔
جس ’’بھگوڑے‘‘ کی جائیدادیں نیلام ہورہی ہیں اس کے پاس مگر یہ فرض کرلیا گیا ہے کہ کوئی ایسا ’’نسخہ‘‘ موجود ہے جو بروئے کار لایا جائے تو پاکستان میں مزید استحکام اور خوش حالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔خاندانی حکیموں کی طرح مگر وہ اس نسخے کے استعمال میں فراخ دلی دکھانے کو آمادہ نہیں ہورہے۔ شہباز شریف تاہم ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔انہیں لندن جانے دیا جائے تو بڑے بھائی کے قدموں میں بیٹھ کر وہ نسخہ خلق خدا کی بھلائی کے لئے حاصل کرنے کے بعد ہی اٹھیں گے۔
کامران خان صاحب میری طرح غیر صحافی نہیں ۔شعبۂ صحافت کی بلکہ ایک قابل رشک علامت شمار ہوتے ہیں۔ان کی تحقیق وتجزیہ اس قدرعمیق مگرپرکشش ہوتا ہے کہ ان کے ٹاک شو کو ایک گھنٹے کے بجائے نوے منٹ دئیے جاتے ہیں۔ٹی وی کے علاوہ کامران خان صاحب سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں۔ عمران حکومت کے ابتدائی ایام میں جب عوام کی بے پناہ اکثریت معاشی مسائل سے گھبرانا شروع ہوگئی تھی تو وہ امید بھرے پیغامات کے ذریعے انہیں حوصلہ دیتے رہے۔نہایت لگن سے ایسے ٹی وی پروگرام تیار کئے جن میں بیٹھے ماہرین معیشت اور مختلف کاروباری دھندوں کے سرکردہ افراد نے عمران حکومت کو بازار میں رونق لگانے کی ترکیبیں بتائیں۔غالباََ ان مشوروں کی بدولت عمران حکومت بالآخر معاشی نمو کی حدکو 3.94کی خوش گوار مگر حیران کن حد تک لے گئی۔حالات جب بہتری کی جانب بڑھنے لگے تو وزیر اعظم صاحب نے کامران خان صاحب کا ان ہی کے ٹاک شو میں ایک طویل انٹرویو کیا۔اینکرنے مہمان بن کر عمران خان صاحب کو ان کی کامیاب پالیسیوں کے نتائج تفصیل سے بتائے۔
گزرے جمعہ کی شب تاہم قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے صدر جناب شہباز شریف صاحب ان کے شو میں نجانے کتنے منت ترلوں کے بعد نمودار ہوگئے۔ملکی حالات کو دُگرگوں بتایا اور اصرار کرتے رہے کہ سنگین ترین ہوتے مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینا ہوگا۔ نظربظاہر لندن میں قیام پذیر ہوئے بھگوڑے طیش کے عالم میں لاہور کی گلیوں میں ’’ککھ نئی ریا اپنا تے…‘‘ کہلاتا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔فکر کی مگر کوئی بات نہیں۔شہبازشریف صاحب کواگر لندن روانہ ہونے کی اجازت فراہم ہوجائے تو چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں مثبت رویہ اختیارکرنے کو قائل کردے گا۔
شہباز صاحب کو لاہور کی سڑکوں پر اکثر پولیس کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہونے والا شاعر حبیب جالب بہت پسند ہے۔ اپنی تقاریر میں اکثر ان کے شعر پڑھتے ہیں۔ جالبؔ کی دوران حراست ایک بار اپنی اہلیہ سے ملاقات ہوئی تھی۔وہ مگر ’’حالات‘‘ کا رونا روتے رہے۔ ’’ملاقات‘‘ نہ ہوپائی۔شہباز شریف صاحب نے بھی محض ایک ٹی وی انٹرویو نہیں دیا ہے۔کامران خان صاحب کے شو کی وساطت سے بلکہ عرض گزاری ہے کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں انہیں لندن پہنچ کر نواز شریف صاحب کے قدموں میں بیٹھنے کا موقعہ فراہم کیا جائے۔ان کی فریاد پر غور کرتے ہوئے مجھ غیر صحافی کے جھکی ذہن میں سوال یہ اٹھا کہ ان کا مخاطب کون تھا۔
آئینی اعتبار سے پاکستا ن کے ’’چیف ایگزیکٹو‘‘ ان دنوں عمران خان صاحب ہیں۔شہباز صاحب کو وہ مسلسل ’’شو باز‘ ‘پکارتے ہیں۔ان کے چہیتے سراغرساں جناب شہزاد اکبر مرزا صاحب نے جاں گسل محنت کے بعد مبینہ طورپر شہباز صاحب سے منسوب بے تحاشہ ’’جعلی اکائونٹس‘‘ بھی دریافت کرلئے ہیں۔احتساب بیورو ان کی دریافت کے باعث متحرک ہوا۔ مسلم لیگ (نون) کے صدر کئی ماہ جیل میں رہے۔ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ سوال اٹھتا ہے کہ ’’شوباز‘‘کی حقیقت کو ممکنہ طورپر عیاں کرنے والے مقدمات کے منطقی انجام سے قبل عمران خان صاحب شہباز شریف کو لندن جانے کی اجازت کیوں دیں۔ وزیر اعظم یہ اجازت نہ دینے کو فطری طورپر بلکہ مزید ضدی ہوجائیں گے اگر شہباز صاحب کی لندن روانگی کا مقصد اپنے بڑے بھائی کے قدموں میں بیٹھ کر اس مجرب نسخے کو بروئے کار لانا ہے جو بالآخر موجودہ حکومت کو اپنی آئینی مدت مکمل نہ کرنے دے۔نام نہاد قومی اتفاق رائے کے ذریعے اس کامتبادل تیار کرے۔
شہباز صاحب مگر بہت ’’زیرک‘‘ شمار ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ پاکستان کے ٹھوس سیاسی حقائق اور حرکیات کو وہ اپنے بڑے بھائی سے کہیں بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔طاقت ور حلقوں میں مذاکرات کا ہنر ان کی کامل گرفت میں ہے۔مذکورہ شہرت کی وجہ سے مجھ جیسے غیرصحافی پاکستانی یہ سوچنے کو مجبور ہیں کہ کامران خان صاحب کے شومیں ہوئی فریاد کا مخاطب کوئی ’’اور‘‘ تھا۔اگر میرا شبہ درست ہے تو کوئی ’’اور‘‘ عدالت سے ’’بھگوڑے‘‘ قرار پائے شخص کو جس کی جائیدادیں بطور سزا ان دنوں نیلام ہورہی ہیں، کسی ’’مجرب نسخے‘‘ کا حامل طبیب ثابت کرنے کی کوششوں میں معاو نت کیوں فراہم کرے۔کاش ان سوالات کے جواب ہمارے صحافی تلاش کرنے کا تردد کریں۔ان کی مہربانی سے مجھ جیسے غیر صحافی شہریوں کے اذہان کئی پراسرار معاملات کی بابت صاف ہوجائیں گے۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا کالم:مزاحمت سے مفاہمت کا راستہ: کس سے لڑائی اور کس سے دوستی؟
Next Article حامد میر کے خلاف غداری کا مقدمہ : کیپیٹل ٹاک کا میزبان تبدیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان جولائی 18, 2026
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 17, 2026
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.