کراچی:معروف نیوز کاسٹر،افسانہ نگار، ناول نگار اور شاعرہ ثریا شہاب کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔ثریا شہاب 1945میں پیدا ہوئیں انہوں نے صحافت اور پولیٹکل سائنس میں ماسٹر کیا۔ثریا شہاب نے اپنے نشریاتی کیرئیر کا آغاز 1960 کے عشرے میں ریڈیو پاکستان کراچی کے ڈراموں میں صدا کاری سے کیا۔بعد ازاں وہ ایران چلی گئیں ریڈیو زاہدان سے ان کا پروگرام بہت مقبول ہوا 1983 میں وطن واپس آکر وہ پی ٹی وی خبر نامے سے منسلک ہو گئیں۔ ثریا شہاب نے بی بی سی اردو سروس کے لیے بھی خدمات انجام دیں 13 ستمبر 2019 کو وہ 75 برس کی عمر میں الزائمر کی وجہ سے انتقال کر گئیں ۔
فیس بک کمینٹ