Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ٹرانس جینڈر ایکٹ کا اطلاق شادی شدہ نہیں ہوسکتا تو غیر شادی شدہ افراد پر کیسے ہوگا:شرعی عدالت
اہم خبریں

ٹرانس جینڈر ایکٹ کا اطلاق شادی شدہ نہیں ہوسکتا تو غیر شادی شدہ افراد پر کیسے ہوگا:شرعی عدالت

ایڈیٹرنومبر 29, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
federal shariat court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر اس قانون کااطلاق جنس تبدیل کرنے کے خواہش مند شادی شدہ جوڑوں پر نہیں ہو سکتا تو غیر شادی شدہ پر کیسے لاگو ہو سکتا ہے؟۔دوران سماعت پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے دلائل مکمل کرلئے ہیں، آئندہ سماعت پر این جی اورٹرانسجینڈرریسرچ کے وکیل دلائل دینگے۔
قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خواجہ سراوٴں کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2018کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی ۔
فرحت اللہ بابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے چار حصے ہیں ، پہلے حصے میں ٹرانسجینڈر کی” تعریف ”وضع کی گئی ہے دوسرے حصے میں اسلام کے مطابق ٹرانسجینڈر کے حقوق بیان کئے گئے ہیں جبکہ تیسرے حصے میں نادرا کے ساتھ ان کی رجسٹریشن کے قانون کو بیان کیا گیا ہے جبکہ چوتھے اور آخری حصے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی بہتری کے لئے حکومت کون سے اقدام اٹھائے گی۔
فرحت اللہ بابر نے کہاکہ اس قانون میں سب سے بڑا اعتراض ٹرانسجینڈر کی تعریف پر اٹھایا گیا ہے ۔انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹرانسجینڈرز میں تین قسمیں پائی جاتی ہیں جن کو اس قانون کے تحت ایک ہی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ، تاکہ ان تینوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس قانون پر دوسرا اعتراض یہ اٹھایا جاتا ہے کہ جنس کو شخصی بنیاد پر نہیں پرکھا جا سکتا لیکن سائنس یہ کہتی ہے کہ یہ سب دماغ کا کھیل ہے دماغ جس طرح سوچتا ہے جنس بھی اسی طرح تصور کی جاتی ہے۔چیف جسٹس سید محمدانور نے سوال کیا کہ کیا کسی کو 70سال کی عمر میں بھی یہ خیال آسکتا ہے کہ میری جنس تبدیل ہو گئی ہے جس پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جی ہاں۔اگر 70سال کی عمر میں اس دماغ ایسا سوچ رہا ہے تو ایسا ممکن ہے جس کے بعد چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ کوئی شادی شدہ مرد یا عورت بھی ایسا محسوس کرتا ہے یا کرتی ہے تو اس کی بھی اس قانون کے تحت جنس تبدیل کی جا سکے گی؟جس پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ایسا نہیں کیا جاسکتا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگراس قانون کااطلاق جنس تبدیل کرنے کے خواہش مند شادی شدہ جوڑوں پر نہیں ہو سکتا تو غیر شادی شدہ پر کیسے لاگو ہو سکتا ہے ؟
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ دوسری معذوریوں کی طرح ایک معذوری ہے جس کو ثابت کرنے کی ضرورت اس وقت تک نہیں ہے جب تک معذور ،معذوری کے کوٹے کا طلبگار نہ ہو۔چیف جسٹس نے فرحت اللہ بابر سے سوال کیا کہ جو لوگ شخصی محسوسات کی وجہ سے نادرا میں جنس کی تبدیلی کیلئے رجوع کریں گے ان کی رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ جس پر فرحت اللہ بابر نے نادرا ایکٹ رول 3کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی درخواست گزار اپنا نام جنس کی تبدیلی کی درخواست دیتا ہے تو نادرا اس بات کا پابندہوگا کہ اس کو نیا نام اور نئی جنس کے تحت ایکٹ کیٹیگری میں شناختی کارڈ جاری کریں ۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ہم پر بہت سے بین الاقوامی قانون بھی لاگو ہوتے ہیں لہذا اگر ہم نے اس قانون کو ختم کیا تو ہمارے اوپر بین الاقوامی پریشر بھی بڑھے گا جو ہماری معیشت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کے پاس کوئی ایسی کوئی بین الاقوامی دستاویز موجود ہے جس میں ٹرانسجینڈر کی تعریف وضع کی گئی ہو اس پر فرحت اللہ بابر کوئی جواب نہ دے سکے۔
عدالت نے ٹرانسجینڈر پروٹیکشن یونٹ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں کہ ان کے پاس آنے والے مقدمات میں کتنے میل ٹرانسجینڈر ،فی میل ٹرانسجینڈرکے مقدمات ہیں اور باقی اقسام کے ٹرانسجینڈرز کے کتنے مقدمات ہیں اور ان پر ہونے والے تشدد کی رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کریں۔
وزارت انسانی حقوق نے سابقہ سماعت میں پیش کی گئی رپورٹ میں معلومات کی درستگی کیلئے عدالت سے مزید وقت طلب کیا توعدالت نے ان کی استدعامنظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7دسمبر 2022تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#act #federal shariat court #girdo pesh #girdopesh #NGO #ppp #sharia #sharia court #transgender #transgender act pakistan
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleن لیگ نے پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی،پارٹی اراکین طلب
Next Article حکومت کے سخت فیصلے،ڈیفالٹ کا خطرہ ختم،مہنگائی کم کرنے کیلئےاقدامات کر رہے:شہباز شریف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.