Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:جمہوریت سے خوف کھانے والے
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:جمہوریت سے خوف کھانے والے

ایڈیٹردسمبر 2, 202312 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واللہ! ہماری دعا بھی گویا اسپن باولر کی بہت محنت سے نکالی ہوئی گیند بن گئی ہے، جارح مزاج بلے باز کو غچہ دینے میں کامیاب ہو بھی جائے تو وکٹوں کو چھونے سے انکار کر دیتی ہے۔ اکثر تو عقاب کی طرح لپکتا وکٹ کیپر بھی چکمہ کھا جاتا ہے اور گیند عقبی منطقے میں لڑھکتی ہوئی بائونڈری پار کر جاتی ہے۔ ہت تری ،لیگ اسپن گگلی کا جادو اور سرد مرطوب ہوا میں گول گول چکر کھاتی سرخ گیند! خیر، یونہی دھیان میں کچھ گمان سا آ گیا ورنہ کرکٹ ہمارا شعبہ نہیں۔ ظلمت شب کے مسافر سے تو استاد قمر جلالوی کا کلام سنئے، دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلے…. (مصرع ثانی بدشگونی کے خوف سے حذف کرنا مناسب قرار پایا)۔ مرزا رفیع سودا کا فرمودہ البتہ عرض حال سے مناسبت رکھتا ہے۔ اے ساکنان کنج قفس! صبح کو صبا / سنتے ہیں جائے گی سوئے گلزار، کچھ کہو۔ تو کہنا یہ ہے کہ عمر رواں کے پرخروش پانیوں پر بے پتوار بہتے تختہ شکستہ پر برسوں جمہوریت کی دعا مانگتے ہیں۔ جمہوریت کی نوید سنائی دیتی ہے تو زاغ و زغن کی بے تال سمع خراشی سے وسوسے غریب شہر کی آرزوؤں کی طرح تیر نیم کش میں منقلب ہو جاتے ہیں۔ ان دنوں بھی کچھ ایسی ہی رت ہے۔ الیکشن کمیشن اور متعلقہ حلقوں نے فروری کی آٹھ تاریخ کو عام انتخابات پر اتفاق کیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے اس فیصلے پر صاد کرتے ہوئے صحافیوں کو سخت تنبیہ کی ہے کہ عام انتخابات کے بارے میں الٹی سیدھی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ ایوان عدل کا حکم حرف آخر ہے اور اب تو الیکشن کمیشن نے انتخابی حد بندیوں کا اعلان بھی کر دیا ہے مگر دارالحکومت کے گلی کوچوں میں گردش کرتی افواہوں کا کیا کیجئے۔ کہیں سے خبر آتی ہے کہ بحیرہ عرب کے پار متمول برادران نے جاری بندوبست کے کارپردازوں کو مالی سہولت کاری کا عندیہ دیا ہے، گویا قومی معیشت پر لٹکتی تلوار نیام ہو گئی ہے۔ اب عام انتخابات میں تاخیر ہو جائے تو کچھ مضائقہ نہیں۔ پھر پرچہ لگتا ہے کہ ایک معتوب سیاسی گروہ کی مفروضہ عوامی مقبولیت مطلوبہ انتخابی نتائج کو درہم برہم کر سکتی ہے چنانچہ انتخابی مشق کو فی الحال معرض التوا میں رکھنا قرین مصلحت ہے۔ کہیں سے سرگوشی سنائی دیتی ہے کہ تاریخ کے سرد گرم سے آشنا سیاسی جماعتوں میں ابھی بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے آثار نہیں۔ یہ بے خودی بے سبب نہیں۔ کہیں کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔ بدقسمتی سے اس اٹکل پچو خیال آرائی کو ہماری انتخابی روایت کے سیاہ و سفید منطقوں سے سند حاصل رہی ہے۔
آزادی کے گیارہ برس بعد فروری 1959ء میں پہلے عام انتخابات ہونا قرار پائے تھے لیکن بیچ میں اکتوبر 1958ء آ گیا۔ ہم اگلے بارہ برس کے لئے عالم بے اختیار میں معلق ہو گئے۔ دسمبر 1970ء میں عوام کو پہلی بار ووٹ پر مہر لگانے کا موقع ملا اور انتخابی نتائج پر آغا محمد یحییٰ خان کا ردعمل جاننا ہو تو ارشد سمیع خان کی کتاب ’’Three Presidents and an Aide‘‘ کا متعلقہ حصہ دیکھئے۔ ایک مختصر اشارہ حاضر ہے۔ رات گئے یحییٰ خان نے نیشنل سیکورٹی سیل کے سربراہ میجر جنرل غلام عمر کو فون کر کے سخت برا بھلا کہا۔ ’عمر، یہ کیا بکواس ہو رہی ہے۔ تمہارے وہ سب اندازے کیا ہوئے؟ اور وہ جو تم نے قیوم خان، صبور خان اور بھاشانی کو پیسے دیے تھے، وہ کہاں گئے؟ تم نے ایک مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ اب سنو، صوبائی انتخابات میں دھاندلی کرو یا کچھ اور، نتائج بالکل مختلف چاہئیں۔ پھر ہم کہیں گے کہ عوامی لیگ اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں زبردست دھاندلی کی ہے اور یہ کہ ہماری مستعدی نے صوبائی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دی۔ آج ہارنے والے اپنے مفاد میں ہماری تائید کریں گے۔ ہمیں ہر صورت قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج پر دھاندلی کا تاثر پھیلانا ہے۔‘ دلچسپ بات یہ کہ موجودہ پاکستان میں دائیں بازو کے کچھ عناصر آج تک کہتے ہیں کہ 1970 ءمیں قومی اسمبلی کے انتخابات میں عوامی لیگ اور پیپلز پارٹی نے خوفناک دھاندلی کی تھی۔ 1977ء کے انتخابات کی ساکھ بھٹو صاحب نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے شوق میں تباہ کر دی۔ جنرل ضیا الحق نے اکتوبر 1977ء میں انتخابات کا وعدہ کیا تھا لیکن ’مثبت نتائج‘ کا امکان معدوم پا کر یکم اکتوبر 1977ء کو انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کر دیے۔ پھر 17نومبر 1979 ء کو انتخابات کا اعلان کیا مگر 18اکتوبر 1979 کو انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے علاوہ سیاست اور صحافت کی بساط ہی لپیٹ دی اور پوری ’قوت‘ سے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ مارچ 1985ءمیں غیر جماعتی انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی پارلیمنٹ سے صدارتی ریفرنڈم اور آٹھویں آئینی ترمیم کی توثیق کا خراج وصول کیا نیز ’بحال شدہ جمہوریت‘ کو انتقال اقتدار کی بجائے ’شراکت اقتدار‘ قرار دیا۔ شراکت اقتدار کا یہ نسخہ اسکندر مرزا کی کنٹرولڈ جمہوریت اور 2018 ء کے ہائبرڈ بندوبست کی درمیانی منزل تھا۔ بائبل مقدس میں مرقوم ہے، ’تم نے مسموم ہوائیں کاشت کی ہیں، تم بگولوں کی فصل کاٹو گے۔‘ 2008ءسے 2018ء تک جو فصل کاشت کی گئی، اسے ناگزیر طور پر اکتوبر 2021ءکے بحران اور 9 مئی 2023کے آتش فشاں میں ڈھلنا تھا۔ اب بھی مناسب یہی ہے کہ دستور کی عمل داری کو موقع دیا جائے۔ رائے عامہ میں موجود تمام سیاسی دھاروں کو شفاف طریقے سے انتخابی نتائج میں منعکس ہونے دیا جائے۔ آج وہ چہرے تو قومی منظر سے غائب ہو چکے جو کبھی موروثی سیاست پر گل افشانی کرتے تھے، کبھی تیسری سیاسی قوت کی خواب گری کرتے تھے اور کبھی چھ ہزار پھانسیوں کی نوید سنایا کرتے تھے۔ اب اس قوم کو پھانسی کی پاڑ سے اتار کر اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کا موقع دینا چاہئے۔ معیشت کے بنیادی مسائل قلیل مدتی نسخوں سے حل نہیں ہوا کرتے۔ ہم نے جمہوریت کے خوف میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ آلودگی سے پاک جمہوریت کا ایک تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروزنامہ امن کے بانی ، سینئر صحافی اجمل دہلوی انتقال کر گئے
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہمارے لحن میں عاشق پرانے بولتے ہیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.