ملتان: ( محمد ندیم قیصر سے ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی وومنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز 16 ستمبر سے بین الاقوامی کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر کھیلی جائے گی۔ دوسرا ٹی 20 میچ 18 ستمبر اور تیسرا و رآخری ٹی 20 میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان وومنز ٹیم ملتان پہنچ چکی ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم کی ملتان آمد 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔ دریں اثناء ملتان سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل کرکٹر گل فیروزہ بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کریں گی 13 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والی گل فیروزہ پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر اپنا پہلا میچ کھیلیں گی۔ ناقابل شکست62 رنز کی بیسٹ اننگز کھیلنے والی گل فیروزہ مجموعی طور پر 2نصف سنچریاں سکور کر چکی ہیں۔23.09 کی فی اننگز اوسط کے ساتھ گل فیروزہ کے کھاتہ میں مجموعی رنز 254 درج ہیں۔ گل فیروزہ نے کھاد فیکٹری ملتان کے گراؤنڈز سے کھیلنا شروع کیا ۔سکول کالج اور یونیورسٹی میں کرکٹ کے علاوہ ہینڈ بال ۔ باسکٹ بال ۔ فٹ بال ۔ ہاکی لان ٹینس۔ ایتھلیٹکس ۔ نیٹ بال سمیت دیگر مختلف گیمز بھی کھیلیں ۔ ملتان بورڈ اور زکریا یونیورسٹی کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کی بھی آل پاکستان گیمز میں نمائندگی کرتی رہی ہیں۔
فیس بک کمینٹ