Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»جسٹس صاحب کا عدالتی ترکہ .. وسعت اللہ خان
daud tahir

جسٹس صاحب کا عدالتی ترکہ .. وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 13, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دو برس اور 17 دن پورے کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔اگلے 11 برس میں جنوری 2030تک آٹھ معزز چیف ججوں میں سے صرف دو ایسے ہوں گے جن کی مدتِ عہدہ دو برس سے کچھ زائد رہے گی۔ اس ملک میں جسٹس محمد منیر چھ برس، اے آر کارنیلیئس آٹھ برس، حمود الرحمان سات برس اور جسٹس محمد حلیم ساڑھے آٹھ برس تک چیف جسٹس رہے۔مگر ان کے نام عام آدمی سے زیادہ قانون دانوں اور محققوں کو یاد ہیں۔کیونکہ افتخار محمد چوہدری سے پہلے تک عدالتِ عظمی کی جانب سے مفادِ عامہ کے نام پر ازخود نوٹس لینے کی روایت خال خال ہی تھی۔عدالت کا ڈیکورم اورجج کا رکھ رکھاؤ لگ بھگ وہی کلاسیکی انداز کا تھا جو نوآبادیاتی دور سے چلا آ رہا تھا یعنی جج نہیں ان کے فیصلے بولتے ہیں۔ افتخار چوہدری پہلے جج ہیں جنھوں نے تین قسطوں میں مجموعی طور پر لگ بھگ ساڑھے چھ برس چیف جسٹس کی کرسی کو رونق بخشی اور کئی اہم دورس فیصلے بھی کیے۔ وہ پہلے چیف جسٹس تھے جن کی عوامی پذیرائی حیرت انگیز تھی۔ وہ چاہتے تو حاصل شدہ اخلاقی طاقت کے بل پر حکومتوں سے ایسی عدالتی اصلاحات کروا سکتے تھے کہ جن کے سبب عام آدمی کے لیے حصول ِ انصاف کسی حد تک تیز رفتار اور قابلِ دسترس شکل اختیار کر جاتا اور ان کا نام تاریخ میں صرف جوڈیشل ایکٹوازم کے سبب نہیں بلکہ جدید عدالتی ڈھانچے کے معمار کے طور پر یاد رکھا جاتا۔ مگر آج افتخار محمد چوہدری صرف ایک ریٹائر چیف جسٹس کے طور پر یاد ہیں۔


2001 میں سپریم کورٹ میں اگر 13 ہزار مقدمات زیرِ سماعت تھے تو 2013 میں افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے وقت زیرِ سماعت کیسوں کی تعداد 20 ہزار سے اوپر ہو چکی تھی۔ افتخار چوہدری کے بعد پانچ چیف جسٹس آئے مگر پچھلے پانچ برس میں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات میں سو فیصذ اضافہ ہو چکا ہے یعنی 40 ہزار سے زائد کیسز فیصلے کے منتظر ہیں۔ پچھلے دو برس میں کرپشن، ڈیموں کی مجوزہ تعمیر، تجاوزات کی صفائی اور اسپتالوں کی حالتِ زار سمیت مفادِ عامہ کے درجنوں معاملات میں سپریم کورٹ کا بیشتر وقت صرف ہوا۔ جسٹس ثاقب نثار بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ جوڈیشل مشینری کو طویل المیعاد بنیاد پر فعال بنانے کا کام باقی ہے۔ اگر ہائی کورٹ اور زیریں عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کی تعداد کو بھی جمع کر لیا جائے تو اس وقت پاکستان کی پوری عدلیہ کو 19 لاکھ مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے اور اس ڈھیر میں ہر برس اوسطاً ایک لاکھ مقدمات کا اضافہ ہو رہا ہے۔ جس طرح کے حالات ہیں ان میں اگر کوئی فیصلہ کن تبدیلی نہ آئی تو اگلے دس برس میں انصاف کا بوجھ کم ہونے کے بجائے دوگنا تین گنا نظر آ رہا ہے۔ عدلیہ کو ماورائے آئین قوتوں سے خطرہ نہیں مگر مقدمات کا انبار ایوانِ عدل سے بھی اونچا ہو رہا ہے۔ ایک صاحب ہیں شیخ عبدالوحید۔انھوں نے 11 نومبر 1956 کو لاہور میں ایک رہائشی پلاٹ نیلامی میں خریدا۔ گذشتہ جنوری تک 62 برس بعد بھی وہ اس کا قبضہ نہیں لے پائے۔ ان کی فائل ہر چھوٹی بڑی عدالت و ٹریبونل سے ہوتی ہوئی سپریم کورٹ میں پڑی تھی۔ایسے جانے کتنے دیوانی مقدمات ہوں گے جو تیسری یا چوتھی نسل بھگت رہی ہے . جہاں تک فوجداری انصاف کا معاملہ ہے تو دو مجرم ایسے بھی ہیں جنھیں پھانسی دیے جانے کے سال بھر بعد باعزت بری کر دیا گیا۔ ایسے میں کریں تو کیا کریں۔ انصاف کی امان پاؤں تو ایک بات پوچھوں؟ کیا قانون میں اپنے بارے میں بھی ازخود نوٹس لینے کی گنجائش ہے؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمارے مستقبل کو اسکول، گھر پہنچاتی غیر محفوظ ویگنیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
Next Article پاکستان کی مٹھی میں کیا ہے: جمہوری غبارہ یا مشرق وسطیٰ کی قیادت۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.