Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 20, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم
  • بھوک کے ’’ آداب ‘‘ ارون دھتی رائے اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا چوتھا سلسلہ کل شروع ہو گا: پی ڈی ایم اے
  • ڈاکٹر اے بی اشرف : گور پیا کوئی ہور ۔۔ اصغرندیم سید کا خاص مضمون ( دوسرا حصہ ) : محسن نقوی ، مختار اعوان اور مظفر گڑھ کی جٹی
  • وسعت اللہ خان کا کالم : حمیرا اصغر اور سماجی بیگانگی: ہم بے بس ہیں یا بے حس؟
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ:کیا مضبوط معیشت کے لیے سیاسی آزادی قربان کرنی چاہیے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عالمی برادری کس ایڈریس پر رہتی ہے؟ ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

عالمی برادری کس ایڈریس پر رہتی ہے؟ ۔۔ وسعت اللہ خان

رضی الدین رضیستمبر 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کے اعلان کا ایک ماہ مکمل ہونے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ’دنیا خاموش کیوں ہے؟ جہاں مسلمانوں پر ابتلا ٹوٹے وہاں عالمی برادری کی انسانیت کیا مر جاتی ہے؟ اس (خاموشی) سے دنیا کے ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟‘



خان صاحب یہ کون سی عالمی برادری ہے جو خاموش ہے اور جس کی انسانیت مر چکی ہے؟ابھی 23 جولائی کو ہی تو آپ واشنگٹن سے ٹرمپ کی ثالثانہ پیش کش کی سوغات لے کر اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترے تو فرمایا تھا کہ دورہ امریکہ اتنا کامیاب رہا گویا ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہوں ۔ ابھی پچھلے ماہ ہی تو چین کی کوششوں سے کشمیر کے مسئلے پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پچاس برس بعد ہونے والے اجلاس کو آپ تاریخی فتح قرار دے رہے تھے۔



امتِ مسلمہ کے رویے پر جز بز آپ ہی کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پچھلے ہفتے ہی تو کہہ رہے تھے کہ سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے بعد ہمارے گلے شکوے دور ہو گئے اور بطور رسید تینوں وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ دھر کے اتحاد کا تاثر دینے والی مسکراتی تصویر بھی جاری کی گئی۔کیا پاکستانی وزیرِ خارجہ روزانہ ہی کسی ملک کے صدر، وزیرِ اعظم یا وزیرِ خارجہ کو فون کر کے مقامی میڈیا کو نہیں بتاتے کہ آج آئس لینڈ نے کشمیر پر ہمارے موقف کی تائید کر دی، کل جبوتی نے ہمارے موقف کو ہمدردی سے سنا اور پرسوں میں نے مالدیپ کے وزیرِ خارجہ کو مسئلہ کشمیر سمجھا دیا۔



پچھلے ایک ماہ کے دوران علی خامنہ ای سے لے کر ایرانی مجلس تک سب نے کھل کے کشمیر کے بارے میں انڈیا کی بدلی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا، ترک صدر اردوان نے بھی اس بابت کوئی لاگ لپٹ نہیں رکھی۔ یورپی پارلیمینٹ میں حال ہی میں کشمیر پر دھواں دھار بحث ہوئی۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دو بڑے مظاہرے ہو چکے ہیں۔ ان میں برطانوی ارکانِ پارلیمان بھی شریک ہوئے۔انڈیا میں کانگریس اور کیمونسٹ پارٹی سمیت کئی سرکردہ سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات و خدشات ظاہر کر چکی ہیں۔ دلی اور ممبئی میں سیکولر ازم پر یقین رکھنے والی سول سوسائٹی اور طلبا کئی مظاہرے کرچکے ہیں۔ متعدد صحافی ، قانون دان ، مورخ ، دانشور مودی حکومت کے اس قدم کو تباہ کن بتا رہے ہیں اور گنتی کے ہی سہی مگر کچھ بھارتی نیوز چینلز اور میڈیا ویب سائٹس کشمیریوں کی ابتلا کی کوریج بھی کر رہے ہیں۔ دو بھارتی سول بیورو کریٹ ضمیر کے ہاتھوں مجبور ہو کے عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔

انڈین سپریم کورٹ میں مودی حکومت کے اقدامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا ’کمشیر کو بولنے دو‘ مہم کا آغاز کر چکی ہے۔ بی بی سی، الجزیرہ، نیویارک ٹائمز، گارڈئین وغیرہ، کیا یہ سب کردار عالمی برادری کا حصہ نہیں؟چلیے ایک لمحے کو مان لیتے ہیں کہ عمران خان کے تصور میں جو بھی عالمی برادری ہے اس کی خاموشی سے دنیا بھر کے ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کو غلط پیغام جا رہا ہے۔ مگر یمن کی انسانی ابتری، جمال خاشقجی کیس، شنجیانگ کے اویغور اور برما کے روہنگیا مسلمانوں کے بقائی مسائل، شام کا خانہ جنگ المیہ، قطر کی ناکہ بندی، سوڈان میں فوج اور سول سوسائٹی کی خونی کش مکش وغیرہ جیسے معاملات بھی تو عالمی برادری کے روبرو ہاتھ پھیلائے کھڑے ہیں۔



بحثیت مسلم امہ کی واحد اعلانیہ جوہری طاقت اور عالمی برادری کے ایک اہم رکن کے طور پر پاکستان کا ان علاقائی و بین الاقوامی معاملات کے بارے میں کیا ویسا ہی دوٹوک، غیر مبہم رویہ ہے کہ جس کی توقع وہ باقی عالمی برادری سے کشمیر کے معاملے میں کرتا آ رہا ہے؟
مجھ جیسے لال بھجکڑوں کو جواب کی کوئی جلدی نہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شاہ محمود قریشی عمران خان مقبوضہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپنجاب پولیس سٹیٹ ؟ : وہاڑی میں تشدد سے خاتون کی حالت غیر ، ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار گرفتار
Next Article قیدی جیلر کی نہیں سن رہا۔۔قلم کمان/حامد میر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

خواجہ علقمہ اور فوکو کی کتابیں : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے

جولائی 11, 2025

خواجہ (آصف) پیا موری رنگ دے چنریا : وجاہت مسعودکا کالم

جولائی 5, 2025

عمران کے بیانیے سے اختلاف، شاہ محمود قریشی مذاکرات کے لیے تیار

جولائی 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دواساز کمپنیاں اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کیوں چھوڑ رہے ہیں ؟ خالد مسعود خان کا کالم جولائی 20, 2025
  • توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل الرحمان : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 20, 2025
  • نام ور صداکار یاسمین طاہرہ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں جولائی 19, 2025
  • ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن بن گیا جولائی 19, 2025
  • استھا ن کا لیبر کوڈ اور گدھوں سے زیادہ بھوکے شیروں کی کہانی : فہیم عامر کا کالم جولائی 19, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.