Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم: مریم لائی دیا سلائی، زرداری نے آگ جلائی
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم: مریم لائی دیا سلائی، زرداری نے آگ جلائی

ایڈیٹرمارچ 28, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
maryam nawaz leaves pakistan news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عرف پی ڈی ایم 20 ستمبر 2020 کو پیدا ہوئی اور ’اسٹیبلشمنٹ کی مسلسل سیاسی مداخلت‘ اور ’سلیکٹڈ’ حکومت کے خاتمے اور ’ووٹ کو عزت‘ دلوانے کی جدوجہد کے دوران اپنے ہی وزن تلے آ کر 12 مارچ 2021 کو پانچ ماہ 22 دن کی عمر میں بظاہر اچانک فوت ہو گئی۔
گذشتہ 57 برس کے دوران 1964 میں ایوب خان کے خلاف بننے والے پانچ جماعتی کمبائنڈ اپوزیشن پارٹیز نامی اتحاد، 1968 میں تشکیل پانے والی ڈیموکریٹک ایکشن کمیٹی، 1974 میں قائم ہونے والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ، 1977 کے پاکستان قومی اتحاد، 1983 کی موومنٹ فار ریسٹوریشن آف ڈیموکریسی اور سنہ 2002 میں بننے والے اے آر ڈی سے موازنہ کیا جائے تو پی ڈی ایم کی سیاسی و اتحادی زندگی سب سے مختصر رہی۔
اگرچہ ابھی باضابطہ کتبہ نصب نہیں ہوا کیونکہ اس پر بھی اختلاف ہے کہ سنگِ مزار پر کون سا شعر مناسب رہے گا۔
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے، پل کی خبر نہیں
یا پھر
مری نمازِ جنازہ پڑھائی غیروں نے
مرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے
چند عینی شاہد باز کہتے ہیں کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں جیسے گھاس کچلی جاتی ہے، کچھ ایسا ہی ماجرا پی ڈی ایم کے ساتھ بھی ہوا جبکہ مولانا مہاوت دونوں ہاتھیوں کا ایک ایک دانت پکڑے جھول رہے ہیں۔
کچھ سمجھتے ہیں کہ نیت تو کپتان الیون سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تھی مگر پی ڈی ایم نیٹ پریکٹس کے دوران ہی جھگڑ لی۔ طے یہ پایا تھا کہ وکٹیں نون لائے گی، گیند مولانا کروائیں گے اور بلّا پیپلز پارٹی کا ہوگا جبکہ دیگر سات کھلاڑی فیلڈنگ کریں گے۔
پہلی باری زرداری نے یہ کہہ کر لی کہ بلّا میرا ہے۔ خوب چوکے چھکے لگائے اور فیلڈرز کو ہنپایا۔ جیسے ہی مولانا کی ایک گگلی پر نون کے وکٹ کیپر نے کاٹ بیہائنڈ کیا، زرداری صاحب ’ہم نہیں کھیلتے‘ کہتے ہوئے بلّا گھماتے بھاگ گئے۔
اس واقعے کو ایک اور مختلف پیرائے میں صوفی تبسم کے مداح ایک نوجوان نے یوں دیکھا ’مولانا نے دی ایک اکنی، میاں نے دی ڈیڑھ دونی، مریم لائی دیا سلائی، زرداری نے آگ جلائی، پی ڈی ایم نے کھیر پکائی، جونہی دسترخوان بچھایا، آپس میں ہو گئی لڑائی، کھیر کسی کے ہاتھ نہ آئی۔‘
ایک نے پھبتی کسی کہ پی ڈی ایم اپنے کندھے پر جو قالین پانچ لاکھ روپے کا بتا کر نکلی تھی بالآخر یوسف رضا گیلانی یہ قالین صادق سنجرانی کو 500 روپے میں بیچ کر آخری بس میں سوار ہو گئے۔
وہ زمانے لد گئے جب تحریکیں عام آدمی کے بنیادی مسائل کو علم بنا کر نکلتی تھیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں سیاسی پارٹیاں ریاست اور کارپوریشنز کی بے پناہ طاقت کے آگے بے بس ہوتی جا رہی ہیں۔چنانچہ آمرانہ رجحانات ان سماجوں کو بھی لپیٹ میں لے چکے ہیں جو کچھ عرصے پہلے تک خود کو جمہوری مثالیہ بتا کر سینہ چوڑا کر کے چلا کرتے تھے، جیسے امریکہ، برطانیہ، فرانس، انڈیا وغیرہ۔
رہی بات برصغیر کی تو پچھلے پانچ ہزار برس کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کبھی انقلاب نہیں آیا۔ جس جس نے بھی حکومت کی اس نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر سٹیٹس کو بہت زیادہ چھیڑے بغیر حکمرانی کی۔
یہ خطہ سینکڑوں نسلوں، ثقافتوں، عقائد، زبانوں اور جغرافیائی شناختوں کا ملغوبہ ہے۔ جس کسی نے بھی اسے ایک لڑی میں پرونے یا اپنے ترازو میں تولنے کی کوشش کی اس نے منہ کی کھائی، لہٰذا یہاں جو بھی انتظام ہو گا وہ وسیع تر مفاہمتی نظام ہی ہو گا۔ انقلاب کا نعرہ ضرور لگتا رہے گا مگر دلوں کو گرمانے کی حد تک۔ ہمارا خطہ وہ ترازو ہے جس کے دونوں پلڑے کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ کبھی ایک پلڑا جھکے گا تو کبھی دوسرا۔
یہ زمانہ روایتی نظریاتی سیاست کے لیے بھی سازگار نہیں۔ عرب سپرنگ خود رو تھی۔ ناکام ضرور ہوئی لیکن ضروری تو نہیں کہ اگلی بہارِ عرب بھی خزاں میں بدلے۔ انڈیا کا کسان کسی بھی سیاسی قوت پر بھروسہ کیے بغیر اپنی لڑائی خود لڑ رہا ہے کیونکہ وہاں کلاسیکی سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔
برما میں سمجھوتہ زدہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی بھی فوج سے ہضم نہ ہو سکی، چنانچہ موجودہ مزاحمتی دور میں عوام اپنی قیادت خود کر رہے ہیں۔ یہ لڑائی ہی بالآخر برما میں نئی سیاسی قیادت کو جنم دے گی۔پاکستان کا موجودہ سیاسی و انتظامی ڈھانچہ بھی اپنی عامل مدت پوری کر چکا ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ حکمران طبقات کی جدی پشتی چالاکیاں اور پینترے بازیاں حالات کو لمبے عرصے تک جوں کا توں رکھ پائیں۔ انقلاب تو خیر نہیں آئے گا لیکن موجودہ انارکی کے نتیجے میں خود رو تبدیلی ضرور آئے گی۔
جو لوگ موجودہ قیادتی نسل میں بدستور انقلابیت یا روحِ اقبال تلاش کرنے پر بضد ہیں وہ بس اتنا بتا دیں کہ اگر لینن کی دس شوگر ملیں ہوتیں، ماؤ پانچ ہزار ہیکٹر موروثی زمین کا مالک ہوتا، ہوچی منہہ کسی بڑے قبیلے کا سردار ہوتا، خمینی وسیع تر قومی مفاد میں بالآخر رضا شاہ سے سمجھوتہ کر لیتا، کاسترو کے آف شور بینک اکاؤنٹس ہوتے، منڈیلا کی دوہری شہریت ہوتی تو پھر روس، چین، ویتنام، ایران، کیوبا، جنوبی افریقہ اور خود لینن، ماؤ، ہوچی منہہ، خمینی، کاسترو اور منڈیلا تاریخ کے کس پائیدان پر پائے جاتے؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ڈی ایم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکل سے کورونا لاک ڈاؤن ، پانچ اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی
Next Article حامد میرکا کالم:باکمال شاعر لاجواب اپوزیشن لیڈر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

انتخابات کو آئینی مدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن

جون 12, 2023

مریم نواز کا سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم مظاہرین سے خطاب، عمران خان کو ’سہولت دینے‘ پر عدلیہ پر تنقید

مئی 15, 2023

پی ڈی ایم کے دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججز عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے

مئی 15, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.