Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:انشورنس کمپنیوں کے فراڈ سے ذرا بچ کے
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:انشورنس کمپنیوں کے فراڈ سے ذرا بچ کے

ایڈیٹرستمبر 12, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک بہت ہی پرانا لطیفہ ہے جو حال ہی میںمیرے ایک دوست نے تیسری مرتبہ سنایا اور مروتاً مجھے اُس پر تیسری دفعہ ہنسنا پڑا۔ انشورنس کمپنی میں نیا بھرتی ہونے والا سیلز مین اپنی ملازمت کے پہلے دن جب مختلف لوگوں سے ملاقات کرکے واپس دفتر پہنچا تو اُس کے تجربہ کار منیجر نے پوچھا کہ سناو¿ کام کا پہلا دن کیسا رہا ۔اُس نے کہا ”سر لوگو ں نے جو گالیاں دیں اُن کے سمیت بتاو¿ں یا گالیوں کے بغیر؟“ منیجر نے کہا کہ نہیں گالیوں کے علاوہ بتاوانہوں نے کیا کہا۔ سیلز مین نے جواب دیا ”پھر کسی نے کچھ نہیں کہا ،سر!“
ہر لطیفے میں کچھ نہ کچھ مبالغہ ضرور ہوتا ہے جو مزاح کا باعث بنتا ہے مگر جس دوست نے مجھے یہ لطیفہ سنایا اسے کم از کم اِس لطیفے میں کوئی مبالغہ آمیز بات نہیں لگی کیونکہ میرے اِس دوست کو ایک پاکستانی بیمہ کمپنی نے ایسا ڈنگ مارا ہے کہ وہ روزانہ صبح نہار منہ اٹھ کر انہیں گالیاں دیتا ہے ۔ یہ ایک بہت بڑی بیمہ کمپنی ہے ،اِس کمپنی کی شاخیں ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہیں ،اِس کی ویب سائٹ پر موجود دعووں کو پڑھیں تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ کمپنی محض آپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے ۔ اِس کے ایجنٹ جب لوگوں کے پاس بیمہ پالیسی لے کر جاتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ آپ اب محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، آپ نے اپنے بچوں کے لیے ایک بہترین فیصلہ کیا ہے، کسی بھی مصیبت یا آفت کی صورت میں آپ کو پشیمان ہونے کی ضرورت نہیں ، ہم جانیں اور ہمارا کام ، آ پ بس بیمے کی قسط بروقت ادا کرتے رہیں ۔ اسی قسم کی لچھے دار باتوں سے متاثر ہو کر میرے اِس سیانے بیانے دوست نے بھی کمپنی کی پالیسی خرید لی ، اُس کی سالانہ قسط پانچ لاکھ روپے بنتی تھی ، بیمہ ایجنٹ نے کمال مہربانی سے کام لیتے ہوئے میرے دوست کو تیس چالیس ہزار کی رعایت بھی دے دی کہ یہ پیسے وہ اپنی کمیشن میں سے چھوڑ رہا ہے ۔یوں ہمارے دوست کا اُس بیمہ ایجنٹ پر اعتماد مزید پختہ ہوگیا،اُس نے جیسے جیسے کہا ہمارے دوست نے بالکل ویسے ویسے بیمہ پالیسی پر دستخط کر دیے ۔ ہمارا یہ دوست اچھا خاصا سمجھدار آدمی ہے اور بغیر پڑھے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کرتا، اِن کاغذات کو بھی جب اُس نے پڑھا تو بیمہ ایجنٹ سے پوچھا کہ میاں تم اِس پالیسی کا جو ’ریٹرن ‘ بتا رہے ہو وہ تمہاری کمپنی کی گزشتہ پانچ برس کی کارکردگی سے میل نہیں کھاتا ، یہ کیسے ممکن ہے کہ پچھلے سال تم نے چھ فیصدمنافع دیا اور اگلے پندرہ برسوں میں تم میری سرما یہ کاری دگنی کرکے لوٹاوگے ۔اِس پر بیمہ ایجنٹ نے بھرپور اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ سر آپ بے فکر رہیں ، یہ محض کاغذی کاروائی ہوتی ہے ، سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن والوں نے ہمیں پابند کر رکھا ہے کہ ہم اِس طرح نمونے کی مثالیں اپنے کاغذات میں شامل کریں ، ہم نے آپ کو جو تحفظ فراہم کرنا ہے وہ تو ہماری ذمہ داری ، آخر گزشتہ دو دہائیوں سے یہ کمپنی یونہی تو لوگوں کے ’انشورنس کلیم ’ ادا نہیں کر رہی !بات میں دم تھا سو ہمارے دوست نے دستخط کر دیے۔
اگلے دو برس تک ہمارا دوست باقاعدگی سے بیمے کی قسطیں ادا کرتا رہا ۔دو سال بعد اسے خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنی پالیسی کی موجودہ مالیت دیکھے کہ دو برسوں میں اُس کے ادا کردہ دس لاکھ بڑھ کر کتنے ہو گئے ! اُس نے بیمہ ایجنٹ کو فون کرکے پوچھا تو اُس نے جواب دیا کہ سر آپ ہماری ویب سائٹ پر جا کر ’لاگ اِن‘ کریں وہاں سے آپ کو اپنے ’یونٹ ‘ کی مالیت معلوم ہو جائے گی ۔جب اُس ضرورت سے زیادہ سیانے دوست نے اپنے اکاونٹ سے لاگ اِن کیا تو یہ دیکھ کر اُس کا ماتھا ٹھنکا کہ اُس کے دس لاکھ گھٹ کر ساڑھے چھ لاکھ رہ گئے ہیں ۔اِس بارے میں جب اُس نے کمپنی سے مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ پہلے تو کمپنی اُس کے ادا کردہ پریمئم میں سے ایک بڑی رقم سیدھی اپنے کھاتوں میں لے جاچکی ہے اور یہ بات بیمہ پالیسی پر دستخط کرواتے وقت اسے بالکل واضح نہیں کی گئی تھی۔ دوسرا انکشاف یہ ہوا کہ کمپنی نے اُس کے پیسے شئیر بازار میں لگائے تھے جن میں، بقول کمپنی کے ،گھاٹا ہوگیا تھا لہذا اب آپ کے پیسے دس لاکھ کی بجائے ساڑھے چھ لاکھ رہ گئے ہیں ۔میں اِس قصے کی مزید تفصیل سنا کر آپ کو بور نہیں کرنا چاہتا ، مختصراً یہ کہ کمپنی کے اِس فراڈ اور دھوکہ دہی کے خلاف اُس نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے انشورنس محتسب کے پاس شکایت درج کروا رکھی ہے جس کا اب تک فیصلہ نہیں ہو سکا کیونکہ بظاہر اِن طاقتوربیمہ کمپنیوں کے سامنے محتسب جیسا ادارہ بھی بے بس ہے ۔اِس قسم کے فراڈ کا دفاع کمپنی یہ کہہ کر کرتی ہے کہ کلائنٹ نے جن کاغذات پر سوچ سمجھ کر دستخط کیے تھے اُن میں لکھا تھا کہ اُس کا پیسہ شئیر وغیرہ کے کاروبار میں لگایا جا سکتا ہے جس میں نفع اور نقصان دونوں کا اندیشہ ہے ۔یہ دلیل بے حد بودی ہے کیونکہ بیمہ کمپنیوں کا تو دعوی ٰ ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ آپ کے مستقبل کی ضامن ہوں گی نہ کہ حصص جیسے کاروبار میں اندھا دھند سرمایہ کاری کرکے پیسے ڈبو دیں گے ۔آج بھی تمام بیمہ کمپنیوں کا یہی نصب العین ان کی ویب سائٹ پر درج ہے ، کوئی بھی کمپنی یہ نصب العین نہیں لکھتی کہ وہ سٹاک مارکیٹ میں سٹہ کھیل کر آپ کے مستقبل کو داو¿ پر لگائے گی ۔اِس طرح یہ کمپنیاں نہ صرف عوام کے ساتھ سر عام دھوکہ کر رہی ہیں بلکہ انہیں ’ریگولیٹ ‘ کرنے کے لیے کی گئی قانون سازی بھی تاحال موثر ثابت نہیں ہو سکی۔سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن ہو یا انشورنس محتسب ، دونوں ادارے اِن بیمہ کمپنیوں کے اِس فراڈ کو لگام ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔یہ کمپنیاں خود تو منافع میں ہیں مگر ان کے کھاتہ دار نقصان میں ہیں ۔
بیمہ کمپنیوں کاطریقہ واردات یہ ہے کہ پہلے اِن کے ایجنٹ آپ کو مستقبل کے سہانے خواب دکھائیں گے اور بتائیں گے کہ کیسے کمپنی آپ کے سرمائے کو محفوظ بنا کر آپ کے بچوں کی شادیوں اور اُن کی تعلیم کا خرچہ اٹھائے گی اور ایک ’بچت پلان‘ کے تحت آپ کے بڑھاپے کا سہارا بنے گی ۔ کمپنی نے اپنے اِن منصوبو ں کو پر کشش نام دے رکھے ہیں جیسے ’Secure Life Plan‘ یا ’ Retire Smart Plus‘ یا ’Wed Smart Plus‘ وغیرہ، ان کے اشتہارات میں کسی ادھیڑ عمر شخص کی تصویر ہو تی ہے جو آبدیدہ ہوتے ہوئے بیٹی کو رخصت کر رہا ہوتا ہے یا کوئی نوجوان اپنی تعلیمی ڈگری ہاتھ میں لیے ماں کے قدموں میں بیٹھا ہوتا ہے ۔پاکستان میں چونکہ متوسط طبقے کے یہی مسائل ہیں سو یہ کمپنیاں لوگوں کو جذباتی انداز میں بلیک میل کرکے اِن سے روپے اینٹھتی ہیں ۔جن کاغذات پر کمپنی کے ایجنٹ دستخط کرواتے ہیں اُن کی عبارت بے حد طویل اور باریک حروف میں ہوتی ہے تاکہ آسانی سے پڑھی نہ جا سکے ، اس عبارت میں وہ تمام باتیں لکھی ہوتی ہیں جو کمپنی کو مستقبل میں کسی ممکنہ قانونی چارہ جائی سے بچا سکیں اور ایسا ہی ہوتا ہے ۔کمپنی یہ بات واضح نہیں کرتی کہ وہ آپ کے پیسے سٹاک مارکیٹ میں لگا دے گی اور سٹہ کھیل کر اطمینان سے کہہ دے گی کہ کھاٹا ہوگیا۔ کمپنی آپ کو یہ بھی نہیں بتاتی کہ اُس نے کس وقت کون سا شئیر خریدا اور کب اُس کی قیمت نیچے گئی اور کب اوپر آئی ۔ یہ ایک ایسا ’scam‘ ہے جس میں عوام سے اربوں روپے لوٹے جا رہے ہیں اور حقیقت میں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔اِس دھوکہ دہی کی نہ صرف حکومتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں بلکہ فوری طور پر اِن نجی بیمہ کمپنیوں کا اجازت نامہ منسوخ کر دینا چاہیے جو متوسط طبقے کی جمع پونجی پر یوں سر عام ڈاکہ ڈال رہی ہیں ۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعودخان کا کالم:جامن کا پیڑ، سرخ فیتہ اور پیشی در پیشی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:کیا انتہا پسندوں کو معاف کرنے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.