Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ٹیسٹ ٹیوب، سروگیسی اور اب سور کا دل!
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ٹیسٹ ٹیوب، سروگیسی اور اب سور کا دل!

ایڈیٹرجنوری 26, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر آپ کی ملاقات کسی ہم جنس پرست مرد سے ہو اور وہ آپ کو یہ بتائے کہ اُس کا ’خاوند‘ رات کو دیر سے گھر آتا ہے ، اسے وقت نہیں دیتا اور بچوں کو بھی نہیں سنبھالتا تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟ ایک مرتبہ امریکہ میں مجھے اسی قسم کے بندے سے پالا پڑا تھا جس کی یہ گفتگو سُن کر میں چکرا کر رہ گیا تھا ۔ اُس مرد رعنا کی شادی کو چار سال ہو ئےتھے ، دو بچے تھے ،اُس کا شکوہ یہ تھا کہ خاوند اُس سے بیزار ہو چکا ہے، گھر پر بالکل توجہ نہیں دیتا ،اٹھے بیٹھے طعنے دیتا ہے ،لہذا اب وہ اُس سے علیحدہ ہونے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ اُس دکھی مرد کی باتیں سن کر میں نے اسے مومن کا شعر انگریزی میں ترجمہ کرکے سنایا کہ ’ ہر وقت ہے دشنام ہر اک بات میں طعنہ ،پھر اس پہ بھی کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا‘ اور کہا کہ تمہارے خانگی معاملات پر تو بعد میں بات کریں گے ،پہلے یہ بتاؤ کہ تم دونوں کے بچے کیسے پیداہوگئے ؟ اِس پر وہ زیر لب مسکرایا اور کہنے لگا کہ شادی کے بعد ہم نے ایک Surrogate Mother (جس کا ترجمہ غالباً ’قائم مقام ماں‘ ہی کیا جا سکتا ہے )کی خدمات حاصل کی تھیں ، اسے بچے پیدا کرنے کا بہت شوق تھا ، کافی لا ولد جوڑوں کے لیے وہ یہ کام سر انجام دے چکی تھی اور اِس کے پیسے بھی نہیں لیتی تھی ، بس ہم نے بھی اُس سے درخواست کی ، اُس نیک بی بی نے ہم پر احسان کیا اور نو ماہ بعد جڑواں بچے پیدا کرکے ہماری گود میں دے دئیے۔۔۔ تم کیا سمجھے تھے ؟ میں یہ سن کر ہکا بکا رہ گیا ۔اُس وقت میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ دنیا میں ہم جنس پرستوں کے بچے بھی ہوسکتے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیوب بے بی قسم کی چیزیں تو پاکستان بھی پہنچ چکی تھیں ، مگر یہ ’سروگیسی‘ اتنی عام بات نہیں تھی اور وہ بھی یوں ’وایا بھٹنڈہ‘۔
اِس واقعے سے میرے دماغ میں بہت سے مذہبی اور اخلاقی سوالات پیدا ہو گئے ۔ ہم جنس پرستی کی اجازت تو شاید کسی بھی مذاہب میں نہیں مگر سروگیسی کو کہاں لے کر جائیں ۔ یہ کام اگر کوئی عام شادی شدہ جوڑا کرے تو اُس صورت میں بچے کی ماں کون ہوگی ، وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے واضح جواب موجود نہیں ۔ آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے اگر سر سید احمد خان کو بتایا جاتا کہ مستقبل میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی ٹیکنالوجی کی مدد سے لا ولد جوڑوں کو اولاد مل سکے گی اور پھر اُن سے اِس کی شرعی یا اخلاقی حیثیت کی بابت پوچھا جاتا تو سر سید جیسا لبرل بھی غالباً اسے حرام قرار دیتا۔ آج حال یہ ہے کہ شدید مذہبی لوگ بھی اولاد کی خواہش میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی تو کیا سروگیسی کروانے میں بھی کوئی حرج نہیں سمجھتے۔لیکن اب تو بات اِس سے بھی آگے نکل چکی ہے۔انسان کے سینےمیں سور کا دل لگا دیا گیا ہے اور سنا ہے کہ اِس ’نیک ‘کام میں مسلمان ڈاکٹر کا بھی حصہ ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ انسانی جان بچانے کی خاطر کیا یہ اقدام جائز قرار دیا جا سکتا ہے، کیا اِس کے بعد مریض نارمل انداز میں زندگی گزارے گا یا اُس میں درندگی پیدا ہو جائے گی ، کیا دل محض گوشت کا لوتھڑا ہے یا واقعی جذبات اور احساسات کا مرکز بھی ہے اور اگر ایسا ہے تو سور کے دل میں جو جذبات ابھرتے تھے کیا اب وہی جذبات اُس انسان کے دل میں جنم لیں گے؟اِس بحث میں پڑنے سے پہلے ضروری ہے کہ سورسے جان چھڑا لی جائے کیونکہ یہ لفظ ایسی کراہت پیدا کر دیتاہےکہ بحث کا رُخ کسی اور جانب مڑ جاتا ہے ۔ مگر مچھ کی کھال کے جوتے ہم پہن سکتے ہیں ، ریچھ کی کھال سے بنی ہوئی جیکٹ پہن کر اپنے بچے کو لپٹا سکتے ہیں ، شیر کی کھال اپنے ڈرائنگ روم کی زینت بنا سکتے ہیں مگر سور کا نام سنتے ہی کانوں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں حالانکہ حرمت کے اعتبار سے یہ تمام جانور ایک ہی جیسے ہیں ، سب ہی حرام ہیں ۔اسی لیے بہتر ہے کہ کچھ اور فرض کر کیا جائے۔سو فرض کرتے ہیں کہ کسی جوڑے کے ہاں دس سال بعد بڑی منتوں مرادوں سے بچہ پیدا ہوتا ہے ، بچہ بے حد پیارا ہے ، والدین خوشی سے پاگل ہو جاتے ہیں ، دادا اور دادی کو نئی زندگی مل جاتی ہے ، یہ بچہ اُن کی آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے ، مگر کچھ عرصے بعد پتا چلتا ہے کہ بچے کے دل میں سوراخ ہے اور اُس کی جان بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسے کوئی نیا دل لگا دیا جائے ۔ ہم یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ سائنسی ترقی کی وجہ سے ممکن ہے کہ بچے کو کسی شیر کےبچے کا دل لگا دیا جائے ۔ والدین فوراً اِس آپریشن کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور بچے کو شیر کا دل لگا دیا جاتا ہے ، بچے کی جان بچ جاتی اور سب ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں ۔ اِس صورت میں بھی کیا اسی کراہت کا اظہار کیا جائے گا جو ایک انسان کو سور کا دل لگانے پر کیا جا رہا ہے ؟ یا اُس بچے کے والدین فخریہ اسے گود میں اچھال کر کہتے پھریں گے کہ یہ تو شیر کا بچہ ہے ۔
سچی بات یہ ہے کہ میرے پاس اِن سوالوں کے جواب نہیں ۔ میں تو صرف محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو تی جا رہی ہے ،یہ تمام واقعات ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہے ہیں مگرہم سے ہضم نہیں ہو رہے ،اندازہ لگائیں کہ آج سے سو دو سوسال بعد سائنس نہ جانے ہمارے ساتھ کیا کرے گی۔فی الحال تو CRISPRٹیکنالوجی اِس قابل نہیں ہوئی کہ انسان کے جنیاتی نظام میں وہ جوہری تبدیلی کر سکے جس کی مدد سے ذہین فطین اور customisedبچے پیدا کیے جا سکیں لیکن اِس ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنس دانوں نے جنیاتی تدوین کو ضرور ممکن بنا دیا ہے ۔ آسان الفاظ میں یوں کہیے کہ جینز میں خرابی کی وجہ سے جو بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اب اُن بیماریوں کو جینز کی ایڈیٹنگ کی بدولت روکا جا سکتا ہے۔ فرض کریں کہ کسی انسان کو سرطان ہو جائے اور اُس کا علاج اِس جنیاتی تدوین کے عمل سے ہی ممکن ہو مگر علاج کرنے والا پرلے درجے کا ملحد ہو جس کے سینے میں سور کا دل ہو تو کیا ایک صالح مسلمان کو اُس سے علاج کروانا چاہئے ؟ کل کو اگر سائنس نے کسی نابینا کو بھیڑئیے کی آنکھیں لگا دیں اور وہ انسان دیکھنے کے قابل ہو گیا تو کیااُس صورت میں بھی وہی دلائل کار آمد ہوں گے جو سور کے دل کے سلسلے میں دیئے جا رہے ہیں ؟اِن باتوں سے یہ ہرگز نہ سمجھا جائے کہ میں سور کے دل لگوانے کے عمل کو درست سمجھ رہا ہوں ، میں بھی برادرم خورشید ندیم کی طرح پریشان ہوں کہ اگر سائنس اسی طرح دندناتی رہی ، اور یقینا ً ایسا ہی ہوگا کیونکہ سائنسی عمل کو روکنا نا ممکن ہے ، تو پھر کون سا علم الکلام اِن سوالوں کا جواب دے گا!
اِس پورے معاملے میں ایک بات بے حد دلچسپ ہے کہ انسانی جسم نے کس سہولت کے ساتھ سور کے دل کو قبول کر لیا ہے ۔گویا تمام جانوروں میں سے سور ہی ملا جس کا ملاپ انسان کے ساتھ آسانی سے ممکن ہوا۔ تاہم مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ اِس جراحی پر اتنی حیرانی کا اظہار کیوں کیا جا رہا ہے ۔ میں کم از کم ڈیڑھ درجن انسانوں کو جانتا ہوں جو سراپا سور ہیں مگر بظاہر انسان لگتے ہیں ۔ اُن کے دل تو کیا دماغ اور دیگر اعضا اور حرکتیں بھی بالکل اس مکروہ جانور جیسی ہیں ۔ایسے میں اگر کسی شریف آدمی نے جان بچانے کے لیے صرف دل تبدیل کروا لیا تو کون سی قیامت آگئی۔ داغ دہلوی کا شعر ہے ’تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتا،وہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پھر ہو نہیں سکتا۔‘ اگرداغ کی محبوبہ کا د ل سور کا ہوتا تو یقینا ً یہ شعر سننے کے بعد اُس نے بریک اپ کرلینا تھا! اخلاقیات کا تو پتا نہیں ، لیکن شاعری اب بدلنی پڑے گی ۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل : دس سال میں سب سے ’بُری درجہ بندی‘
Next Article وجاہت مسعود کا کالم:پاسٹرناک کا جنازہ اور سرکاری دانش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم

اپریل 15, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں

اپریل 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم اپریل 15, 2026
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ اپریل 15, 2026
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی اپریل 12, 2026
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے اپریل 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.