Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نوری نت اور فلاحی ریاست۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
کالم

نوری نت اور فلاحی ریاست۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ

ایڈیٹرفروری 6, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج سے چالیس سال پہلے ایک فلم ریلیز ہوئی، نام تھا مولا جٹ، ہدایتکار یونس ملک کی اس فلم نے کامیابی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، پاکستان کی فلم انڈسٹری اس کے بعد وہ نہیں رہی جو پہلے تھی، فلم کا مرکزی کردار مولا تھا جو سلطان راہی نے نبھایا جبکہ ولن نوری نت کا رول مصطفیٰ قریشی نے ادا کیا، مکالمے ناصر ادیب نے لکھے اور ایسے لکھے کہ امر ہو گئے۔ نوری نت کا کردار بڑا دلچسپ تھا، یہ پنجاب کے ایک ایسے بدمعاش کا کردار تھا جسے ایک جی دار دشمن کی تلاش تھی، اسے دشمن داری میں لطف ا?تا تھا، وہ چاہتا تھا کہ پنجاب میں کوئی ایسا دشمن ہو جو ا±س کا ہم پلہ ہو جس سے لڑائی میں مزا آئے، نوری نت کی دہشت کی وجہ سے کوئی بھی اس سے دشمنی مول نہیں لیتا تھا، بالا?خر مولے کی شکل میں اسے ایک دشمن مل جاتا ہے جس سے وہ پنجہ لڑا سکے۔ باقی تاریخ ہے۔
نوری نت محض فلمی کردار نہیں تھا، ایسے لوگ حقیقی زندگی میں بھی پائے جاتے ہیں۔ ریاستوں میں بھی انسانوں جیسی خصلتیں پائی جاتی ہیں، کچھ ریاستیں دشمن داری میں ہی اپنی معیشت اور توانائی برباد کر بیٹھتی ہیں جیسے کہ شمالی کوریا جبکہ بعض ریاستیں اچھے انسانوں کی طرح اپنی توجہ فلاح و بہبود کے کاموں میں صرف کرکے فلاحی ریاست بن جاتی ہیں جسے کہ ناروے، سویڈن، ڈنمارک۔ اسی طرح جیسے کچھ انسان صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں کسی بکھیڑے میں نہیں پڑتے، ان کا کوئی دشمن نہیں ہوتا، ا±سی طرح کچھ ریاستوں کی بھی یہی پالیسی ہوتی ہے کہ وہ صرف اپنے آپ میں رہتی ہیں، سویٹزر لینڈ اس کی بہترین مثال ہے۔ انسانوں کی طرح کچھ ریاستیں بدمعاش بھی ہوتی ہیں، ان کے پاس چونکہ دولت، طاقت اور وسائل ہوتے ہیں سو وہ چاہتی ہیں کہ دنیا میں وہی اصول چلے جو ا±ن کی خواہش ہے، جیسے کہ امریکہ بہادر۔ کچھ ریاستیں ایسی ہیں جو ماضی میں بدمعاش تھیں مگر جب بڑے بدمعاش نے انہیں پھینٹی لگائی تو وہ تائب ہو گئیں اور اپنی پوری توجہ معاشی تعمیر و ترقی پر مرکوز کر لی، جیسے کہ جرمنی اور جاپان۔ ہماری ریاست کی مثال سب سے دلچسپ ہے، ہم دشمن دار ہیں مگر ترقی بھی کرنا چاہتے ہیں، ہم بدمعاشوں کو آنکھیں بھی دکھاتے ہیں مگر اپنے پلے ککھ نہیں، ہم اسلامی فلاحی ریاست بھی بننا چاہتے ہیں مگر پاس ایک دھیلہ نہیں، ہم جمہوری مملکت کے دعویدار ہیں مگر شہری آزادیوں کے ہجے بھی نہیں جانتے، ہم دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق کا واویلہ کرتے ہیں مگر اپنے ہاں پ±رامن احتجاج برداشت نہیں کرتے، ہم نے مسلمانوں کا تابناک ماضی بھی واپس لانا ہے مگر حال میں اپنے شہریوں کو آزادی اظہار کا حق نہیں دینا! دنیا میں ایسے مرنجاں مرنج انسان ہوں نہ ہوں ایسی ہماری ریاست ضرور ہے جس میں مولا جٹ سے لے کر نوری نت اور ہیری پوٹر سے لے کر رابن ہڈ تک تمام شیڈز موجود ہیں۔
انسانوں کی طرح ریاستیں بھی کسی رول ماڈل سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ اگر کوئی ریاست اپنے شہریوں کو ایک فلاحی نظام دینا چاہتی ہے تو ا±س ریاست کو وہی کچھ کرنا پڑے گا جو کامیاب فلاحی ریاستیں کرتی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ شمالی کوریا اپنے تمام وسائل میزائل بنانے میں لگا دے اور ا±س کے بعد فلاحی ریاست بننے کی کوشش کرے، یہ ممکن نہیں کہ برما کی فوجی جنتا ملک میں مارشل لاءنافذ رکھے اور ساتھ ہی شہری آزادیوں کی ضمانت بھی دے۔ دنیا کی کامیاب، ترقی یافتہ اور فلاحی ریاستوں میں کچھ باتیں مشترک ہیں، اگر یہ باتیں کسی ریاست میں نہیں پائی جاتیں تو وہ ریاست لاکھ دعویٰ کرے کہ وہ عوام کی فلاح چاہتی ہے یہ دعویٰ جھوٹ ہی رہے گا۔ مثلاً کامیاب ریاستیں بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں، وہاں فرد آزادہے، آزادی اظہار پر کوئی پابندی نہیں ہوتی ماسوائے اس بات کہ کوئی جھوٹا الزام لگا کر کسی کی پگڑی نہیں اچھالے گا (اس بارے قانون بہت سخت ہے)، شہری آزادیوں کی ضمانت ہوتی ہے، مگر کسی پر غداری کے فتوے نہیں لگائے جاتے، اقلیتیں، اکثریت ہی کی طرح خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں ، عورتوں کو مکمل حقوق اور آزادی حاصل ہوتی ہے، لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہوتا ہے، کسی پ±رامن جلوس پر گولی چلا کر شہریوں کو قتل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہوتا، تمام ریاستی ادارے ایک ہی آئین اور قانون کے تابع ہوتے ہیںاور آئین کو پامال کرنا خواب میں بھی ممکن نہیں ہوتا۔ آزاد معاشرے کے سب سے بڑے علمبردار اور بیسویں صدی کے دانشور کارل پوپر نے کہا تھا :
??”‘The enemies of freedom have always charged its defenders with subversion. And nearly always they have succeeded in persuading the guileless and well-meaning.”
اِس معیار پر کسی بھی ریاست کو پرکھ لیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کیا ا±س کا فلاحی ریاست کا دعویٰ درست ہے ؟ دراصل ہم جیسی مملکتوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک ہی جست میں تمام منازل پار کرکے ایک ایسی ریاست بنا دینا چاہتے ہیں جو مثالی ہو، جہاں خدا کا حکم چلتا ہو، جہاں فلسفی حکمران ہو، جو زمین پر گویا جنت ہو۔ اس مقصد کے حصول کی آڑ میں ریاستیں عوام کی آزادی سلب اور بنیادی حقوق پامال کرتی ہیں، ان کے احتجاج کو کچلتی اور ان کے اظہار کا گلا یہ کہہ کر گھونٹتی ہیں کہ ایسا تابناک مستقبل کے لیے ضروری ہے، ہم ابھی ا±ن عیاشیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے جو دوسرے ممالک کو شخصی آزادیوں اور مغربی جمہوریت کی شکل میں حاصل ہیں کیونکہ وہاں کے عوام یہاں کی طرح جاہل نہیں اور وہ کرپٹ حکمرانوں کو منتخب نہیں کرتے۔ استبدادی ریاستیں اِس چ±ورن کو بیچنے کے لیے پروپیگنڈا کا استعمال کرتی ہیں تاکہ عوام کو اپنے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں سے لاعلم رکھا جائے۔ بقول کارل پوپر انسان کسی عظیم مقصد کے حصول کا ذریعہ نہیں ہو سکتا بلکہ ہر انسان کو حق حاصل ہے کہ وہ زندگی اپنی مرضی کے منصوبے کے تحت گزارے بشرطیکہ اس کوشش میں کسی دوسرے انسان پر کوئی آنچ نہ آئے، زمین پر جنت بنانے کی کوشش کا نتیجہ جہنم کی شکل میں برآمد ہوتا ہے، سو معاشرے کو سنوارنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی سماجی مسئلے کو عقلی بنیادوں پر ا±ن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کیا جائے جو ماضی میں نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ ایسی باتیں ہمیں چونکہ بور لگتی ہیں، ان میں کسی قسم کا شارٹ کٹ نہیں ہوتا، کسی مولا جٹ ٹائپ مسیحا کی اِن میں کوئی گنجائش نہیں ہوتی اِس لیے ہم اِن باتوں کو سننا نہیں چاہتے، ہمیں تو نوری نت کے مکالمے سننے کا لطف آتا ہے، سو بسم اللہ، ایک مرتبہ پھر مولا جٹ بن رہی ہے۔
کالم کی د±م:چین ترقی کا ایسا ماڈل ہے جہاں جدید فلاحی مملکت جیسا تصور آزادی نہیں، یقیناً یہ ایک ایسا استثنیٰ ہے جو ہمارے چ±ورن بیچنے والے دانشوروں کو بہت پسند ہے۔ موقع ملا تو اس چ±ورن کا تجزیہ بھی کر کے دیکھیں گے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبچی بڑی خوش رہے گی۔۔ نوخیزیاں/گل نوخیز اختر
Next Article فیض آباد دھرنا : اختیارات سے تجاوز کرنے والے فوجیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.