Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:سقوط مشرقی پاکستان کا ذمہ دار کون تھا؟
کالم

یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:سقوط مشرقی پاکستان کا ذمہ دار کون تھا؟

ایڈیٹردسمبر 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dhaka fall ..
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے’سر ‘ ایک با کمال شخصیت ہیں ، پیشے کے اعتبار سے تو وہ سرکاری ملازم ہیں مگر اپنے پیشے کو وہ کچھ خاص لفٹ نہیں کرواتے ، اُن کی نظر ہمہ وقت بین الاقوامی امور اور اُن سے جڑے پیچیدہ اور دقیق مسائل پر رہتی ہے ، تاریخ عالم انہوں نے گھول کر پی رکھی ہے ، اِس کے علاوہ جغرافیہ ، عمرانیات،سیاسیا ت اور ابلاغیات پر بھی سر کی گرفت خاصی مضبوط ہے۔گزشتہ دنوں سر سے ایک ملاقات ہوئی تو بہت افسردہ نظر آئے ، ملکی حالات نے انہیں ملول کر رکھا تھا ، اُن کا کہنا تھا کہ یہ بگاڑ چند دنوں یا چند برسوں کا نہیں بلکہ دہائیوں کا ہے، ہم نے نوجوانوں کو غلط تاریخ پڑھا کر بہت گمراہ کیا ہے اور افسوس کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔چونکہ تاریخ سر کا خاص موضوع ہے اِس لیے انہوں نے مشرقی پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ہماری شکست کی وجہ فوجی نہیں بلکہ سیاسی تھی لیکن بد قسمتی سے ہم نے اِس پہلو پر کبھی توجہ ہی نہیں دی۔ عموماً میں سر کی تمام باتوں سے اتفاق ہی کرتا ہوں الّا کہ سر مجھے اختلاف کی اجازت دیں اور اُس اختلا ف کا مقصد بھی سر کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے ،مگر اِس مرتبہ جب سر نے مشرقی پاکستان کی مثال دی تو مجھے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ یاد آگئی ، آپ اسے میری خوش قسمتی سمجھیں یا بد قسمتی ،یہ رپورٹ میں نے پڑھ رکھی ہے، اِس لیے باوجود خواہش اور کوشش کے،اپنے محبوب سر کی بات سے اتفاق نہ کرسکا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اِس رپورٹ کی مستند کاپی شائع ہی نہیں ہوئی ، اُن کا خیال غلط ہے ، حکومت پاکستان کی اجازت سے یہ رپورٹ’ڈی کلاسیفائی‘ ہو چکی ہے اور لاہور کے ایک اشاعتی ادارے نے اسے سال دو سال پہلے شائع بھی کردیا تھا۔
حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے ایک باب کا عنوان ’فوجی پہلو‘ہے، اِس باب میں بتایا گیا ہے کہ اُس زمانے میں فوج میں قومی سلامتی اور دفاع کا تصور کیا تھا، دفاعی منصوبے کیسے تشکیل دیے جاتے تھے، بھارت کے دھمکی آمیز رویے کا تجزیہ کیسے کیا جاتا تھا ، مسلح افواج کی تیاری کیسی تھی ،مشرقی پاکستان پر بھارتی حملے سے پہلے کیا حالات تھے،21 نومبر اور 3 دسمبر 1971 کے درمیان کیا کچھ ہوا،3دسمبر اور 17 دسمبر 1971 کے دنوں میں جنگ کیسے لڑی گئی ، مشرقی پاکستان میں ہتھیار کیوں کر ڈالے گئے، مغربی پاکستان میں جنگ بندی کب ہوئی وغیرہ۔سقوط مشرقی پاکستان کے فوجی پہلو کا احاطہ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 دسمبر تک جنرل یحییٰ کا خیال تھا کہ مشرقی پاکستان میں جنگ جاری رہنی چاہیے حالانکہ یہ بات اُس وقت تک روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی تھی کہ ہم ڈھاکہ پر اب مزید قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتے، اُن دنوں واقعات جس تیزی کے ساتھ پیش آرہے تھے انہیں دیکھ کر جنرل یحییٰ جیسے تجربہ کار فوجی کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ ڈھاکہ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا، اگر ہم نےایک ہفتے بعد بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ہی ڈالنے تھے تو یہ اندازہ ایک ہفتے پہلے بھی لگایا جا سکتا تھا اور ہتھیار ڈالنے کی ہزیمت سے بچا جا سکتا تھا ۔جنرل یحییٰ نے اُس وقت بھی عوامی لیگ کے ساتھ سیاسی مصالحت اور امن کی پیشکش ٹھکرا دی جبکہ یہ پیشکش سوویت یونین جیسے ملک کی طرف سے کی گئی تھی جس کے پاس ویٹو کی طاقت تھی جو ہمارے حق میں ہونے والی کسی بھی اقوام متحدہ کی قرارداد کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی تھی ۔رپورٹ میں یہ جملہ لکھا گیا ہے کہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کس وجہ سے جنرل یحییٰ نے جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے کا اختیار یا مشورہ دیا ،جنرل یحییٰ آخری وقت تک کسی بھی قسم کی سیاسی مصالحت کے لیے تیار نہیں تھے ،انہیں اِس بات کا اچھی طرح ادراک تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں مشرقی پاکستان پر اپنا ذاتی کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکیں گے اِس لیے انہوں نےآخر وقت تک مغربی پاکستان پر اپنا تسلط برقرار کھنے کی کوشش کی ۔رپورٹ کا یہ باب اِس جملے پر ختم ہوتا ہے کہ ہم اس ناگزیر نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جنرل یحییٰ نے ملک کو ایک ایسی جنگ میں جھونکنے کی اجازت دی جس سے کسی اچھے نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی اور وہ اپنے ضدی طرز عمل کو محض اس لیے جاری رکھنا چاہتے تھے کہ وہ کسی بھی قیمت پرملک کی مشکلات کا سیاسی حل تلاش کرنے پر یقین نہیں رکھتے تھے،آخر کاراِس ہٹ دھرمی کا نتیجہ شرمناک شکست کی صورت میں نکلا اور قوم کو بھارتی افواج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی ذلّت اٹھانی پڑی، ایسی ذلّت جس کی اسلام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔رپورٹ میں ایک اور جگہ اُس دستور کا ذکر بھی ہے جس کا ڈرافٹ جنرل یحییٰ نے اُس وقت تیار کروایا جب ملک دو ٹکڑے ہورہا تھا ، مقصد اُس وقت بھی ملک کو نیا آئین دینا نہیں تھا بلکہ اپنے اقتدار کو بچانا تھا ۔ اُس آئین کی شق 16 یہ کہتی تھی ملک کے پہلے صدر جنرل یحییٰ خان ہوں گے اور اِس کے ساتھ ساتھ وہ آئندہ پانچ برس کے لیے ملک کے کمانڈر اِن چیف بھی ہوں گے۔یہی نہیں بلکہ دستور میں شق 260 بھی شامل کی گئی جس میں کمانڈر اِن چیف کو ملک بھر میں مارشل لگانے کا ’آئینی اختیار ‘ بھی دیا گیا، دوسرے لفظوں میں آئین میں ہی آئین شکنی کا طریقہ کار لکھ دیا گیا جو ایک مضحکہ خیز بات تھی ۔جس دن اِس مجوزہ آئین کی کاپیاں پریس کو بھیجی گئیں وہ دن 16 دسمبر 1971 کا دن تھا ،یہ وہی دن تھا جب جنرل نیازی (مبینہ ٹائیگر )بھارتی فوج کے سامنے سرینڈر کی یاد داشت پر دستخط کر رہاتھا۔ حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنرل یحییٰ خان جس خیالی دنیا میں رہ رہا تھا اُس کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 18 دسمبر کو مغربی محاذ پر جنگ بندی کے بعد جنرل صاحب نے اعلان کیاکہ ان کے ’آئینی منصوبوں‘ میں ذرا سی بھی رکاوٹ نہیں آئی اور وہ اپنے’ ٹائم ٹیبل‘ کے مطابق آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، موصوف نے یہ اعلان بھی فرمایا کہ نیا دستور 20 دسمبر کو نافذ کیا جائے گا۔باقی تاریخ ہے ۔
جہاں تک اِس بات کا تعلق ہے کہ سقوط مشرقی پاکستان سیاسی شکست تھی تو یہ بات بھی سو فیصد جھوٹ نہیں ، سیاسی طور پر یہ ناکامی تھی کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں متفقہ آئین پر آمادہ نہ ہوسکیں اور یوں جنرل یحییٰ کے ہاتھ میں یہ عذر آگیا کہ عوامی لیگ اپنی واضح اکثریت کی بنیاد پر مغربی پاکستان کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گی لیکن یہ محض ایک بہانہ تھا، انتخابات جیتنے والی سب سے بڑی جماعت کو اقتدار سے دور رکھنے کا۔شیخ مجیب الرحمٰن نے اِس اعتراض کا جواب اسی وقت یہ کہہ کر دے دیا تھا کہ میں ایک جمہوری شخص ہوں اور پورے پاکستان کا لیڈر ہوں، میں مغربی پاکستان کے مفادات کو نظر انداز نہیں کرسکتا،میں مشرقی اور مغربی پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ عالمی رائے عامہ کو بھی جوابدہ ہوں۔۔۔اکثریتی جماعت کے لیڈر کی حیثیت سے میں آپ (صدر یحییٰ ) کی جمہوریت بحال کرنے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کروں گا اور پھر ہم پارلیمانی جمہوریت کے تمام عمل سے گزریں گے اور ہر معاملے پر مذاکرات کرکے (فریقین کے لیے )اسمبلی کے اندر اور باہر قابل قبول حل تجویز کریں گے۔یہ باتیں ملک ٹوٹنے سے فقط چند ماہ پہلے کی ہیں ، گویا جس شیخ مجیب پر ہم ملک توڑنے کی سازش کا الزام لگا رہے تھے وہ شیخ مجیب اُس وقت بھی ملک جوڑنے اور جمہوریت کی بحالی کی باتیں کر رہا تھا ۔ لیکن اگر ’سر ‘ کہتے ہیں کہ ملک ٹوٹنا سیاسی ناکامی تھی تو پھر ہمیں سر تسلیم خم کرکے یہ بات قبول کرلینی چاہیے ، ہو سکتا ہے کہ اسی میں ہماری بہتری ہو، آخر ہم نا سمجھ بھی تو ہیں!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغریدہ فاروقی کا کالم : ناکامی شہباز کی یا عمران کی؟
Next Article امتیاز عالم کاکالم:خونیں 16 دسمبر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.