Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»امریکا، بھارت پارٹنرشپ، پاکستان کی قیمت پر نہ ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، خواجہ آصف
اہم خبریں

امریکا، بھارت پارٹنرشپ، پاکستان کی قیمت پر نہ ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، خواجہ آصف

ایڈیٹرجون 17, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا اور بھارت کے بڑھتے تعلقات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بشرطیکہ ان دونوں ملکوں کے بڑھتے تعلقات پاکستان کی قیمت پر ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج شائع ہونے والے نیوز ویک کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا جس میں ان سے بالخصوص مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال کیا گیا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال امریکا کی جانب سے بھارت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر یہ پاکستان کی قیمت پر نہ ہو، پاکستان اپنی پڑوسیوں اور خطے کے پارٹنرز کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری چین کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہماری افغانستان، ایران، بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، اگر ان ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں تو ہم ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہیں گے، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں، اگر امن نہیں ہے تو ہم کبھی بھی اپنی معیشت کو اس طرح بحال نہیں کرسکیں گے جس طرح ہم اسے بحال کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کمزور معیشت ہے اور بہت بڑی معیشت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اہم جغرافیائی محل وقوع ہے جو اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، اس کی یہ حیثیت بعض اوقات کچھ ایسی چیزوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے جو کہ ہمیں مزید کمزور بنا دیتی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ واشنگٹن کو ہماری صورتحال کو سمجھنا چاہیے اور ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلا جانا چاہیے جہاں ہمیں کچھ بہت مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اہم ہیں، اس کی اپنی تاریخ ہے، اس میں کچھ ناکامیاں ہیں، کچھ بہت بڑی ناکامیاں ہیں لیکن پھر بھی ہم امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان تعلقات میں مزید بہتری آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، امریکا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہاں ان کے کاروباری مفادات بھی ہیں، پاکستانی مفادات بھی ہیں، وہ مفادات بہت اہم ہیں، یہ وہ چیز ہے جس میں ہمیں توازن رکھنا ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں ہمیں اس میں مشکل ہو رہی ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے 18 اور 19 جون کو ہونے والے بیجنگ کے آئندہ دورے اور چند روز بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن سے پہلے سامنے آیا ہے۔
حالیہ دنوں میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کے ساتھ پرجوش تعلقات کو چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر قابو پانے کی اپنی کوششوں کا اہم اقدام قرار دیا جب کہ ان کی انتظامیہ بھی بھارت کو امریکی فوجی ڈرون خریدنے کے لیے قائل کرنے کی امید کر رہی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکا نریندر مودی کے دورے کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی کا تاریخی لمحہ کی توقع کرتا ہے جب کہ چین میں انٹونی بلنکن کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ دنیا کی دو بڑی فوجی طاقتیں کسی تنازع میں الجھ نہ جائیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد پاکستان کو امریکا اور بھارت کے بڑھتے تعلقات سے کوئی مسئلہ نہیں خواجہ آصف وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ آصف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس آپس میں لڑ پڑی
Next Article کراچی کا کنگ کون؟: محمد حنیف کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.