Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ایک سنجیدہ دانشور کا چشم کشا خط!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ایک سنجیدہ دانشور کا چشم کشا خط!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 14, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محترم قاسمی صاحب، آداب! آپ کی مہربانی کہ آپ مجھے فنی (Funny)پوسٹس بھیجتے رہتے ہیں مگر یہ چیز آپ کے شایانِ شان نہیں، آپ ایک نامور شخصیت ہیں، آپ کو سنجیدہ قسم کی پوسٹس بھیجنا چاہئیں۔ یہ درست ہے کہ ملک میں اعصاب شکن صورتحال ہے، کسی طرف سے کوئی اچھی خبر نہیں آتی لیکن لوگوں کے چہرے پر وقتی مسکراہٹ لانے سے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ میں جو اپنے تجزیاتی مقالے ارسال کرتا ہوں آپ ان کی پوسٹس احباب کو روانہ کر دیا کریں، یہ آپ کی قومی خدمت ہوگی، آپ جو لطیفے بھیجتے ہیں ان میں کیا ہوتا ہے، ہلکی سی مسکراہٹ یا قہقہہ، اس سے تو لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ آپ نے ایک لطیفہ بھیجا کہ ڈاکٹروں نے ایک شخص کو جس کو مشکل سے سانس آتا تھا، طویل عرصے تک علاج کے بعد مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کہا کہ تم زیادہ سے زیادہ تین ماہ مزید زندہ رہو گے اس کے بعد مر جاؤگے، وہ بندہ بہت حوصلے والا تھا۔ اس نے سوچا اب مر ہی جانا ہے تو کیوں نہ بقیہ زندگی مزے سے گزاری جائے، اس نے پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کا پروگرام بنایا۔ اس کے لئے نئے سوٹ سلوائے، شرٹس سلوانے کے لئے وہ درزی کے پاس گیا اور اسے اپنی کہانی اپنی زبانی سنائی تو درزی نے اس کے کالر کا ماپ لیتے ہوئے شاگرد سے کہا ’’لکھو ساڑھے سولہ!‘‘ اس پر وہ صاحب بولے ’’میرے کالر کا سائز تو سولہ ہے اور میں وہی پہنتا ہوں‘‘ جس پر درزی نے فیتہ ایک طرف رکھا اور کہا ’’آپ اگر سولہ کا کالر ہی پہنتے رہیں گے تو آئندہ بھی آپ کے لئے سانس لینا مشکل رہے گا اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھایا رہے گا‘‘ اس کے آگے آپ نے ٹکڑا لگایا کہ ہمارے نظام کا سائز بھی صحیح نہیں ہے۔ جب تک یہ نظام رہے گا لوگوں کے لئے اسی طرح سانس لینا مشکل ہو گا اور ڈاکٹر ان کی موت کا اعلان کرتے رہیں گے۔ کیا اس بوگس لطیفے سے بہتر نہیں تھا کہ آپ میرا مقالہ لوگوں کو پوسٹ کر دیتے؟
آپ نے ایک اور لطیفہ مجھے بھیجا تھا جس کے مطابق ایک بڑی حکومتی شخصیت نے پریس کانفرنس کی اور اپنی حکومت کی کامیابیاں گنوائیں اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم آزادیٔ اظہار کے زبردست قائل ہیں، چنانچہ آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو بلاتکلف پوچھیں، اس پر ایک صحافی نے سوال کرنے کے لئے اپنا ہاتھ بلند کیا تو اس عالی مرتب شخصیت نے کہا ’’تم اپنی بکواس اپنے پاس رہنے دو۔ کسی اور صاحب کو کوئی اعتراض؟‘‘ میں کچھ نہیں کہتا، آپ خود ہی دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ اس بوگس لطیفے کے بجائے اگر آزادیٔ اظہار پر میرا مقالہ اپنے دوستوں کو بھیجتے تو وہ اس سے زیادہ موثر تر ہوتا؟
آپ نے ایک اور لطیفہ مجھے بھیجا جس میں ایک شخص نجومی کو اپنا ہاتھ دکھاتا ہے۔ نجومی اس کی ہاتھ کی لکیروں کو محدب شیشے سے دیکھنے کے بعد کہتا ہے ’’تمہاری زندگی کے آئندہ چھ مہینے سخت تنگدستی میں گزریں گے‘‘۔ ہاتھ دکھانے والا پوچھتا ہے ’’اور چھ مہینے کے بعد؟‘‘ نجومی کہتا ہے ’’اس کے بعد تم اس تنگدستی کے عادی ہو جاؤگے… مگر گھبرانا نہیں!‘‘ میں بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں مگر کہوں گا نہیں، سوائے اس کے کہ لگتا ہے آپ میرے چشم کشا مضامین پڑھتے نہیں، اگر آپ نے وہ پڑھے ہوتے تو قوم کو لطیفوں پر نہ ٹرخا رہے ہوتے۔ اسی لطیفے میں بین السطور جو بات کہی گئی ہے، قبلہ قاسمی صاحب، یہ کسی کی سمجھ میں آئے گی؟ چار چھ جملوں میں کہی گئی بات خاک سمجھ آتی ہے، میں آپ کو اس موضوع پر اپنا بائیس صفحات پر مشتمل مقالہ بھیج رہا ہوں، میری طرف سے آپ کو اجازت ہے کہ اپنے کالم میں قسط وار شائع کر دیں۔
میں جانتا ہوں میری بات لمبی ہوتی جا رہی ہے مگر میں کیا کروں میں جب کبھی آپ کا کالم پڑھتا ہوں، سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہوں کہ آپ ایسے پڑھے لکھے لوگ بھی کس چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ چند دن پہلے آپ نے ایک لطیفہ لکھا کہ ایک شخص فاقوں کے ہاتھوں جب مرنے کے قریب پہنچا تو اس نے اپنے فاقوں کو بھولنے کے لئے اپنے خالی پیٹ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے اپنے پالتو طوطے کی طرف منہ کر کے کہا ’’میاں مٹھو چوری کھاؤگے؟‘‘ طوطا غمگین لہجے میں بولا ’’کتھوں؟‘‘ یعنی طوطا یہ کہہ رہا تھا کہ کہاں سے کھلاؤگے تم تو خود فاقوں سے مر رہے ہو۔ لا حول ولا قوۃ، پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ اردو کے استاد رہے ہیں مگر آپ کو یہ علم تک نہیں کہ طوطا ’’ط‘‘ سے نہیں ’’ت‘‘ سے لکھا جاتا ہے، مگر آپ کو علم ہی نہیں کہ اس پرندے کی اصل املا طوطا نہیں توتا ہے۔ ایک اور بھوک کے مارے شخص کے بارے میں لکھا تھا کہ جب اس کی ہمت بالکل جواب دے گئی، تو اس نے تنگ آ کر اوپر کو نگاہ اٹھائی اور کہا ’’یا اللہ اس زندگی سے بہتر ہے کہ تو مجھے موت دے دے‘‘ اس کا یہ کہنا تھا کہ کمرے کی چھت کا شہتیر ٹوٹنے کی آواز آئی، اس پر وہ بولا ’’واہ مولا ایسی دعائیں تو تُو بہت جلدی سن لیتا ہے!‘‘ چھوڑیں قاسمی صاحب، میرے سر میں درد ہونے لگا ہے، میں آخر میں ایک بار پھر آپ سے عرض کروں گا کہ خدارا قوم کو لطیفوں پر نہ ٹرخائیں، آپ اگر ان لطیفوں سے یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ غریب آدمی اب زندگی پر موت کو ترجیح دینے لگا ہے تو یہی بات پوری سنجیدگی سے کرنا چاہئے تھی، یہ تو میں ہی پاگل ہوں جس کی عمر بھاری بھرکم مقالے لکھتے گزر گئی ہے اور آپ چند جملوں میں وہ بات کہنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
یہ سب باتیں میں نے آپ کی بھلائی کے لئے کہی ہیں، خدا کرے آپ کی سمجھ میں آ جائیں۔ میں اس خط کے ساتھ اپنے ڈیڑھ سو مقالے بھی ارسال کر رہا ہوں آپ جب چاہیں ان سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
خیر اندیش
ڈاکٹر عبدالغفور، بھابڑا یونیورسٹی
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل ،آج کراچی منتقلی کا امکان
Next Article دلی کے تین بادشاہ۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.