Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں احتجاج
اہم خبریں

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں احتجاج

ایڈیٹرمئی 9, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو رینجرز نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔
گزشتہ سال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سے ساز باز کر کے بحریہ ٹاؤن کے بدلے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی زمین لینے کا الزام عائد کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے جس کا 50 ارب روپیہ ایڈجسٹ کیا گیا، اس نے 458 کنال کی جگہ کا معاہدہ کیا جس کی مالیت کاغذات میں 93 کروڑ روپے جبکہ اصل قیمت پانچ سے 10 گنا زیادہ ہے اور یہ زمین بحریہ ٹاؤن نے القادر ٹرسٹ کے نام پر منتقل کی، اس زمین کو بحریہ ٹاؤن نے عطیہ کیا اور اس میں ایک طرف دستخط بحریہ ٹاؤن کے عطیہ کنندہ کے ہیں اور دوسری جانب سابق خاتون اول بشریٰ خان کے ہیں، یہ قیمتی اراضی القادر ٹرسٹ کے نام پر منتقل کی گئی جس کے دو ہی ٹرسٹی ہیں جس میں پہلی بشریٰ خان ہیں اور دوسرے سابق وزیر اعظم ہیں۔
عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری پر وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پاکستانیوں آج آپ لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اپنے عظیم قائد عمران خان کے لیے جو آپ کے مستقبل کی لڑائی لڑ رہا ہے، آج گھر کوئی نہ بیٹھے، اگر آپ حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کے ساتھ ، اپنی فیمیلز کے ساتھ نکلیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہی کیجئے۔
پارٹی کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کارکنان کے ہمراہ اکبر چوک، مین پیکو روڑ ، ٹاؤن شپ، مین کینال روڑ اور فیصل ٹاؤن بند کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلائے اور ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
لاہور کے علاوہ پشاور میں عمران خان کے حامیوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
ادھر تحریک انصاف کراچی ونگ نے بھی احتجاج کی کال دیتے ہوئے کارکنان کو انصاف ہاوس پر جمع ہونے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور کارکنان نے شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک بند کردیے اور سخت نعرے بازی کی، جس کے سبب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں ضلع ساوتھ میں کراچی پریس کلب، تین تلوار کلفٹن، ایم اے جناح روڈ، شاہین کمپلیکس پر احتجاج کیا جاسکتا ہے۔
ادھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے جہاں مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، پی ٹی آئی کارکنان نے صوبائی سیکریٹریٹ سے کارکنان کا ایئر پورٹ روڈ کی طرف مارچ کیا گیا، احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور ایئرپورٹ روڈ پر ٹائر جلا کر شاہراہ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے جہاں مظاہرین نے چونگی نمبر 9 کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
عسکری چیک پوسٹ کے باہر ایئرپورٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کررہے ہیں، احتجاج کے باعث ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئ ہے جب کہ دونوں جانب سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہے، مظاہرین نے عسکری چیک پوسٹ کی جانب جانے والی تمام گاڑیوں کو بھی اندر جانے سے روک دیا۔
صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ عمران کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کی کال دیدی یے، ژوب، شیرانی میں شاہراہ بلاک اور دیگر علاقوں میں شاہراہ بند کرینگے، عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سابق وزیراعظم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل
Next Article عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا: شاہ محمود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

190 ملین پاؤنڈ کیس: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا عدالت میں دیا بیان سامنے آگیا

جولائی 18, 2024

سابق وزیراعظم کی بہن، بہنوئی کےخلاف لیہ میں دھوکا دہی سے اراضی خریدنے کا مقدمہ درج

جون 11, 2023

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

جون 3, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.