لاہور:جناح ہاؤس حملے کے حوالے سے لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، اگر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
فیس بک کمینٹ

