Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»ملک مزمل عباس جانگلہ کا اختصاریہ :عمران خان کی دشمن کابینہ
اختصاریئے

ملک مزمل عباس جانگلہ کا اختصاریہ :عمران خان کی دشمن کابینہ

ایڈیٹرجولائی 2, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کی جتنی بھی عمر سیاست میں گزری بلاشبہ انھوں نے سیاست میں رنگ بھرنے کے لیے بڑی محنت کی ہوگی کسی بھی چیز کی بہتری کے لئے عرصہ لگ جاتا ہے لیکن اگر وہی چیز خراب ہونے پر آئے تو چند گھڑیاں بھی نہیں لگتیں اور وہ چیز خراب ہو جاتی ہے اور عمران خان کی سیاست پر پانی اگر پھر رہا ہے تو اس کے پیچھے عمران خان کے چاہنے والے ہی ہوں گے جو عمران خان کی سیاست کو دفن کرنے میں دیر نہیں لگا رہے اگر بے وقوف دوست ہوں تو پھر دشمن کی ضرورت نہیں رہتی اب عمران خان کی طرف دیکھتے ہیں کہ امور کشمیر کی ذمہ داریاں علی امین پور گنڈا کے حوالے ہیں جن کا دور دور سے بھی کشمیر سے کوئی تعلق نہیں اور آئے دن وہ کسی نہ کسی غلط حرکت کی وجہ سے میڈیا کے سامنے چھائے رہتے ہیں ایک بڑی زبان کے مالک کو وزیر داخلہ بنادیا گیا جن کو مذاق کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا وہ اگر نجومی کے طور پر بولنا شروع ہو جائیں تو بولتے بولتے شاید عمران خان کے اقتدار کو بھی لے ڈوبیں کیونکہ وہ اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اب ان دونوں موصوف کی کارکردگی کو اگر دیکھا جائے تو زیرو نظر آئے گی فواد چوہدری بھی ابھی وزارتیں تبدیل کرتے رہتے ہیں اور ان کی گفتگو اپنی وزارت کے مخالف ہوتی ہے شبلی فراز کی لاٹری نکلی تو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا بیچارہ شریف آدمی تھا لیکن ہر ایک کی مخالفت مول لینا پڑی کیونکہ اطلاعات و نشریات کا شعبہ ہی ایسا ہے جس میں ہر وقت کسی نہ کسی کے اوپر بم گرانے کی کوشش کی جاتی ہے جب خوب مخالفتیں اس بیچارے نے لے لیں تو اس کی وزارت کو تبدیل کر دیا گیا ۔
اگر صحیح طریقے سے غور کیا جائے تو ان کی کارکردگی بھی پہلوں کی طرح زیرو پھر ڈاکٹر فردوس عاشق عوام جس نے ہار کر بھی اپنے آپ کو اس حکومت میں وزیر بنائے رکھا کوئی تکڑی سفارش کی مالک ہیں ڈاکٹر صاحبہ پھر یہاں پہ بے شمار نمونوں میں ایک نمونہ فیاض چوہان بھی نظر آئے جن کی کارکردگی کو دیکھ کر عش عش کرنے کو دل کرتا ہے اگر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی بات کی جائے تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اگر جرنلسٹ سوال کریں تو وہ انتظار کرتے ہیں کہ ان کے کان میں آکر کوئی ان کو جواب سمجھائے تو وہ بات آگے لے کر چلیں اسی طرح بدتمیزی بیہودہ گفتگو کے ماہر جناب شہباز گل اور مراد سعید جیسے بھی نوجوان ہیں جن کی گفتگو ہی برائی سے شروع ہوتی ہے اور برائی پر ختم ہوجاتی ہے عمر ایوب کی اگر بات کریں تو آج جس طرح ہر سبزی میں آلو کی ضرورت پڑتی ہے اسی طرح عمر ایوب بھی آ لو کا کردار ہر حکومت میں نبھا رہے ہیں قارئین عمران خان کی پوری کابینہ ہی عمران خان کے اقتدار کی دشمن ہے اور نہ جانے کیوں عمران خان کو یہ سوجھی کے حکومت چلانے کے لیے ایسے مہروں کو ساتھ رکھ لوں جوہر شطرنج کی گیم میں کسی نہ کسی کے مہرے رہے ہیں اب حکومت کے پاس صرف چھے ماہ رہ گئے ہیں کہ حکومت چلائے کیوں کہ اس کے بعد الیکشن کی تیاری شروع ہو جانی ہے اور ابھی تک یہ حکومت کچھ بھی ڈیلیور نہیں کر سکی اور جو عمران خان نے اپنے محبوب چنے تھے ہر ایک محبوب اپنی ہی مفاد کی جنگ لڑتا رہا ۔ابھی بھی وقت ہے اگر اگر عمران خان پاکستان کا وزیراعظم بن جائے اور پاکستان کی عوام کو اپنی رعایا تسلیم کرلے اور اپنے اندر سے انتقام کی آگ کو ختم کر دے اور چھ ماہ میں اتنا کچھ ڈلیور کردے کہ عوام پہلے سے بھی زیادہ عمران خان کی چاہنے والی بن جائے یہ سب کچھ ایک صورت میں ہی ہو سکتا ہے کے انتقام کو ختم کرو کابینہ کی طرف نظر رکھو اور عوام کو اتنا ریلیف دے دو کہ عوام آپ کے زندہ باد کے نعرے لگائے نہ کہ آپ گلیوں میں یہ کہتے ہوئے نظر آئیں کہ میرا محبوب میرے اقتدار کا قاتل نکلا۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان اور آمرانہ طرز حکومت کی خواہش
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:دانا خرد پوری کے’’اقوال زریں‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.