لاہور کی ایک مقامی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی درخواست خارج کر دی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں اس درخواست میں بنائے گئے فریق عتیق الرحمان کو میرا کا شوہر قرار دیا ہے۔میرا کا اصل نام ارتضی رباب ہے۔ اُنھوں نے آٹھ فروری سنہ 2010 کو ایک مقامی عدالت میں تکذیب نکاح کا دعویٰ دائر کیا تھا۔یہ مقدمہ آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک لاہور کی ایک فیملی کورٹ میں زیر سماعت رہا۔عدالت کے جج بابر ندیم نے تکذیب نکاح کے دعوے سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو مسترد کر دیا۔بی بی سی کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں فیصل آباد کے رہائشی عتیق الرحمان کو ارتضی رباب عرف میرا کا حقیقی شوہر قرار دیا۔عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کی درخواست پر فیصلہ نکاح خواں احمد علی ساجد کے بیان پر دیا۔واضح رہے کہ نکاح خواں احمد علی ساجد نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ عتیق الرحمان کی جانب سے عدالت میں جمع کروایا جانے والا نکاح نامہ اصلی ہے۔نکاح خواں نے بیان میں مزید کہا کہ انھوں نے جن افراد کی موجودگی میں نکاح پڑھوایا تھا ان کے دستخط نکاح نامے پر موجود ہیں۔اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کے دعوے میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ عتیق الرحمان نامی شخص ایک جعلی نکاح نامہ لیے پھرتا ہے لہذا اسے نہ صرف ایسا کرنے سے روکا جائے بلکہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عتیق الرحمان نے بھی اداکارہ میرا کا خاوند ہونے سے متعلق مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا جو کافی عرصے سے لاہور کی مختلف مقامی عدالتوں میں زیر سماعت رہا۔خیال رہے کہ عتیق الرحمان نے متعدد بار میڈیا پر آ کر دعویٰ کیا تھا کہ میرا ان کی بیوی ہے جبکہ اداکارہ ہمیشہ اس دعوے کو جھٹلاتی رہی ہیں۔مقامی عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان تنازع ایک مکان سے شروع ہوا تھا۔عتیق الرحمان نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ میرا نے ان کے نکاح میں ہونے کے باوجود کیپٹن نوید کے ساتھ شادی کی تھی۔ یہ درخواست ابھی تک مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
پیر, جون 22, 2026
تازہ خبریں:
- کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
- کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
- 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
- روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
- سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
- امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
- کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز

