Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعود کا کالم : یاسر پیرزادہ کے اتباع میں
کالم

وجاہت مسعود کا کالم : یاسر پیرزادہ کے اتباع میں

ایڈیٹردسمبر 4, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہماری دھرتی ہزاروں قرن پر گندھا ایک نقش مسلسل ہے کہ فلک اس کی سمائی کو کم ہے۔ رنگوں اور خوشبوؤں کا جادو ایسا کہ ہر گام پر دامن دل کھینچتا ہے۔ پیڑ بوٹوں کی گلگشت اور چرند پرند کی بوقلمونی کا کیا ذکر، مشت خاک میں ہنر کی کارفرمائی کا ایک سے بڑھ کر ایک معجزہ یہاں گزرا ہے مگر صاحبو میرؔ سا کوئی کیا ہو گا۔ انیسویں صدی اٹھا کر دیکھیے، رام موہن رائے، اسداللہ غالب، لالہ دین دیال، سری آربندو، صدر الدین آزردہ، ڈپٹی نذیر، سید احمد خان، گوہر جان اور ٹیگور۔۔۔ غرض چراغوں کی ایک قطار ہے کہ جنگل کی رات میں امڈے ابر سیاہ کے نیچے کھڑے پیڑوں کی اوٹ میں روشنی کے نشان چھوڑتی چلی جاتی ہے۔
اب اس کا مقابلہ اٹھارہویں صدی سے کیجئے، اورنگ زیب کی موت، دودمان مغلیہ کے زوال، نادر شاہی قتل عام، احمد شاہ ابدالی کی یلغار نیز شاہ ولی اللہ کی ناسخ طبعی سے قطع نظر اٹھارہویں صدی کے بھارت میں میر تقی میر کے سوا کیا رکھا ہے۔ میر تقی ایک ہی ساونت تھا جو ہندوستانی تہذیب کی شکست کے ملبے میں آب مقطر کا چشمہ تھا۔ شعر کے ہنر میں میر کی یکتائی ماورائے بحث ہے۔ اس کا معجزہ تو جذب دروں، احساس کی شیشہ گری اور فکر کی رسائی کا ایسا امتزاج ہے جو ذات کی خود داری اور سعی کی تحدید کے ادراک سے جنم لیتا ہے۔ میر ایسا شاعر نہیں کہ ایک شعر میں نصابی نمونہ کلام پیش کر دیا جائے۔ اس کی تو ایک ایک ترکیب میں ہزار طرزیں ہیں۔ اردو کا ایک سادہ سا لفظ ہے، گلی۔ آبروؔ شاہ مبارک سے فیضؔ، ناصرؔ اور احمد مشتاقؔ تک اردو شعرا نے اپنے اپنے رنگ میں یہ لفظ باندھ رکھا ہے۔ اب خدائے سخن کی کچھ جھلکیاں دیکھئے۔
دل مجھے اس گلی میں لے جا کر / اور بھی خاک میں ملا لایا
گلی میں اس کی گیا سو گیا نہ بولا پھر / میں میرؔ میرؔ کر اس کو بہت پکار رہا
چلا نہ اٹھ کے وہیں چپکے چپکے پھر تو میرؔ / ابھی تو اس کی گلی سے پکار لایا ہوں
آج میرؔ صاحب کیوں یاد آئے۔ درویش کے ایک مہربان دوست یاسر پیرزادہ اردو کالم لکھتے ہیں۔ کالم کیا لکھتے ہیں، پشمینے کی چادر بنتے ہیں۔ آپ کے نیاز مند کے لئے لکھنا گویا ہسپانوی احتساب کے شکنجے میں عقوبت کی آزمائش ہے۔ ادھر یاسر صاحب کی تحریر کشمیری چائے کی پیالی ایسی خوش ذائقہ اور خوشبو دار ہے۔ دل و دماغ پر پورن ماشی کرنوں کی طرح سبک اترتی ہے۔ کسی ہم عصر کی تعریف کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وصل میں رنگ اڑ گیا میرا / کیا جدائی کو منہ دکھاؤں گا۔ مگر صاحب کیا کہنے، یاسر صاحب کے موضوعات تصوف، فلسفے اور سائنس سے لے کر روز مرہ زندگی کے مشاہدات تک پایاب ندی کی سبک خرامی کا نمونہ ہیں۔ بہت سر کھپاتا ہوں کہ ایسے آسان لہجے میں بات کرنا سیکھ لوں۔ مشکل اس یہ ہے کہ ایسا زود فہم لکھنے کے لئے مرتب سوچ اور صفائے قلب ہی نہیں، زندگی کے بارے میں ایک خاص بے نیازی بھی درکار ہوتی ہے۔ محض سادہ بیانی کا معاملہ ہوتا تو میں زیادہ نہیں تو دو چار ہم عصروں کے نام گنوا دیتا۔ ان عزیزوں کی سادگی مگر عجز بیان کا پردہ ہے۔ یاسر پیرزادہ کی رواں نثر میں فکر دنیا کی ذمہ داری بھی ملتی ہے۔ سیاست پر بات کرنے سے عموماً اجتناب کرتے ہیں لیکن اگر کوئی قسمت کا ہیٹا ہاتھ آ جائے تو اسے تانگے میں بٹھا کے گھر چھوڑ آتے ہیں۔ دوست کی یہ تعریف محض دل آسائی نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے اب درویش بھی یاسر صاحب کے اتباع کی کوشش کرے گا۔
آج کا موضوع سیاست نہیں، نوجوانوں کے لئے کچھ تجاویز ہیں۔ اگر اس میں نصیحت کی ناگواری کا احساس ہو تو بوڑھے دیہاتی کی خود کلامی سمجھ کر معاف کر دیجئے گا۔
اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں مجھے روزانہ نوجوان لکھنے والوں کی کوئی 30 سے 40 تحریریں پڑھنا ہوتی ہیں۔ کچھ تاثرات عرض ہیں۔ آج کےلکھنے والے سے ہرگز تقاضا نہیں کہ وہ مقفیٰ مسجع تحریر لکھے لیکن یہ درخواست تو کی جا سکتی ہے کہ معمولی املا اور گرامر کا خیال رکھا جائے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہو کہ لکھنے والا مطالعے کو بھی کچھ وقت دے۔ مطالعے کے بغیر زبان تو خراب ہو گی، ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ دلائل، اعداد و شمار اور قابل تصدیق حقائق کی کمزوری سے آپ کی تحریر بے اثر ہو جائے گی۔ آج کی دنیا بہت آگے جا چکی ہے۔ سکول میں اساتذہ نے ہمیں "جواب مضمون” لکھنے کا جو نسخہ بتایا تھا، وہ آج بے معنی ہو چکا۔ اردو میں مقامی زبانوں کی لغت کا استعمال قابل تحسین ہے لیکن اس کے لئے اشفاق احمد اور عطاالحق قاسمی جیسی باریک نقاشی سیکھئے۔ گالی دشنام کو سیاسی دلیل نہیں کہتے۔ دوسری عرضداشت یہ ہے کہ بھلے پاکستان کے مسائل ہی پر لکھئے لیکن پاکستان کسی سیارے پر واقع نہیں ہے۔ آپ کے فکری ذخیرے میں ہم عصر دنیا کے معاشی اور سیاسی حقائق سے شناسائی ضروری ہے۔ ورنہ ہم 50 برس پرانا آموختہ دہراتے رہیں گے۔ انٹرنیٹ نے ہمارے لئے دنیا بھر کے علمی خزانے کھول دیے ہیں۔ اپنی دلچسپی کے موضوعات کا انتخاب کر کے حالیہ برسوں میں شائع ہونے والی کتب ضرور دیکھئے۔ ایک آخری گزارش یہ کہ سیاسی نقطہ نظر مسائل و حقائق کی مسلسل کوہ کنی کا کام ہے۔ اپنی رائے پراستقامت کی بہترین صورت یہ ہے کہ ہم نئے شواہد، بدلتے ہوئے حالات کے مشاہدے اور مسلسل غور و فکر کی مدد سے اپنی رائے بدلنے کا امکان زندہ رکھیں۔ سیاسی رائے اور عقیدے میں فرق ہے۔ عقیدہ دلیل سے ماورا ہے جبکہ مکالمے کی مدد سے سیاسی رائے میں تبدیلی کا امکان زندہ رکھنا ایک ذمہ دار شہری کا نشان ہے۔ ہم میں سے کوئی ایسا نہیں جو سب جانتا ہوں۔ اسی طرح ہمارے سیاسی مخالفین میں کوئی ایسا نہیں جس کی ہر رائے لاعلمی یا بددیانتی پر مبنی ہو۔ جمہوریت بہت سی آرا کی موجوں سے تشکیل پاتی ہے۔ ان موجوں کے باہم ربط سے وہ دریا تشکیل پاتا ہے جس سے قوم آگے بڑھتی ہے۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

میر تقی میر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : حکومت کے پاس سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں
Next Article کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر داعش خراسان نے حملہ کیا : دفتر خارجہ کی تصدیق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا محبوب کو بد دعا دی جا سکتی ہے؟؟ .. ماہ طلعت زاہدی

نومبر 4, 2019

میں نشے میں ہُوں .. ماہ طلعت زاہدی

نومبر 2, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.