Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) میں اختلاف نہیں، مستقبل میں بھی سنگین اختلافات نظر نہیں آرہے، بلاول بھٹو
اہم خبریں

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) میں اختلاف نہیں، مستقبل میں بھی سنگین اختلافات نظر نہیں آرہے، بلاول بھٹو

ایڈیٹرجون 19, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilawal bbc
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکمران اتحاد میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمھتا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کوئی سیاسی اختلاف ہے اور آگے جا کر بھی مجھے کوئی سیاسی اختلافات یا سنگین سیاسی اختلافات نظر نہیں آرہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کراچی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس شہر کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، ہم پر دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اپنی محنت اور کارکردگی سے جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے الیکشن چھینے جاتے ہیں، ہم الیکشن نہیں چھینتے، اب سہولت کاروں کا دور ختم ہوا ہے تو سیاسی یتیم کراچی سے کشمیر تک الیکشن ہار رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے جیالے جیت رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے کامیاب امیداروں کو کہتا ہوں کہ آپ نے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنا ہے، ماضی میں پارٹی نے خدمت کی، آئندہ بھی کرے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں تک کراچی کی بات ہے تو یہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، اس ملک کو کوئی شہر بچا سکتا ہے، اس کو تمام مسائل سے نکال سکتا ہے تو وہ کراچی شہر ہے، اس شہر کی ترقی کے لیے میں ذاتی دلچسپی ہوں گا، یہ شہر میری ذاتی ذمے داری ہوگا، آپ دیکھیں گے کہ 5 سال کے اندر آپ مجھ سے جواب لیں گے کہ ہم نے کیا کروایا اور مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کارکردگی ماضی کے تمام ادوار سے بہتر ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب ہماری جماعت کے کاؤنسلر اور دوسری جماعتوں کے کاؤنسلرز میں کوئی فرق نہیں ہوگا، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، تقسیم اور نفرت کی سیاست کو رد کرنا ہے اور شہر کے مسائل کو حل کرناہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کراچی شہر میں کافی مسائل وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، امید ہے ان کے حل کے لیے تمام حکومتیں تعاون کریں گی، کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اپنے فنڈز پیدا کرسکتا ہے اور ان سے اپنے کام کرواسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب شہر اپنے ٹیکس خود جمع کرے گا تو اس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا، وہ پیسہ ہم کراچی پر لگائیں گے، جس طرح سے صوبائی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک مثال قائم کی ہے، امید ہے کہ کے ایم سی بھی کراچی میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جماعت اوسلامی کو مشورہ دوں گا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے، جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، افسوس کی بات کہ ان واقعات کے بعد جماعت اسلامی کے دوست زمان پارک گئے اور ان کے ساتھ مل کر کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن شکر ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ کامیاب ہوئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو کراچی کے عوام کو لسانی یا کسی اور بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ ہار چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے حوالے سے ہماری شکایات کو دور کرے گی، سیلاب فنڈز بجٹ میں اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس کو اب سب سے اخر میں شامل کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا کوئی سیاسی اختلاف ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جہاں تک پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بات ہے، ہم آج ایک اتحاد میں ہیں، مل کر حکومت میں ہیں، لیکن ہم نے تو مسلسل آگے جا کر پیپلزپارٹی نے ہی اس ملک میں رہ کر سیاست کرنی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف اور شہید بینظیر بھٹو کے درمیان دستخط کردہ میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے تحت ہم اپنی سیاست کو آگے بڑھائیں، وہ دستاویز بہت وسیع ہے، اگر اس حد تک نہیں تو بھی ہم اپنی مخالفت سیاست کی حد تک رکھیں گے، کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں رہے ہویں، میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ میرا بہت اچھا ورکنگ ریلیشن شپ رہا ہے، حکومت کے اندر ہمارا کوئی اختلاف ہو تو ہم مناسب فورم پر اٹھاتے رہیں گے، اگر ہم محسوس کرتے ہیں کہ کوئی ایسا ایشو ہے جو ہمیں عوام میں اٹھانا چاہیے تو وہ ہم کریں گے مگر میں نہیں سمھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کوئی سیاسی اختلاف ہے اور آگے جا کر بھی مجھے کوئی سیاسی اختلافات یا سنگین سیاسی اختلافات نظر نہیں آرہے، ہاں پالیسی پر اختلافات ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر متنازع مردم شماری چاہیے، صرف شہر سے ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں اور صوبوں سے بھی اس حوالے سے اعتراضات سامنے آ رہے ہیںِ، نئی مردم شماری کرانے کی وجہ گزشتہ مردم شماری پر ہمارے اعتراضات تھے، افسوس کی بات ہے کہ آواز اٹھائے جانے کے باوجود اس عمل متنازع ہی رہا ہے، خاص طور پر کبھی ایک صوبے میں، کبھی ایک شہر، کبھی دوسرے شہر میں اس کی مدت میں اضافہ کیا گیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ مردم شماری آگے جا کر بھی یہ متنازع ہی رہے گا، اس حوالے سے ہمیں غیر متنازع طریقہ کار چاہیے جس پر سب کا بھروسہ ہو۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Next Article برے وقت میں ساتھ دینے والے بھی کہتے ہیں آپ نے کب تک قرضے لینے ہیں، وزیر اعظم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

بلاول بھٹو ملتان پہنچ گئے : آج ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

ستمبر 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک بھارت تعلقات میں تصادم و مفاہمت کے زاویے

جولائی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.