Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»ابن صفی اور مظہر کلیم کا وارث کون؟ ۔۔کمال ایوب صدیقی
سرائیکی وسیب

ابن صفی اور مظہر کلیم کا وارث کون؟ ۔۔کمال ایوب صدیقی

ایڈیٹرمئی 28, 201814 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہرہ آفاق ناول نگار مظہر کلیم کے انتقال سے جاسوسی ادب کے قارئین انتہائی دل گرفتہ و اداس ہیں۔ 38برس قبل جب ” عمران سیریز“ کے خالق اسرار احمد المعروف ابن صفی کا انتقال ہوا تو تب بھی ایسی ہی سوگوارفضا تھی۔ ابن صفی نے1955 میں پہلی مرتبہ عمران کا کردار تخلیق کیا تو جاسوسی ادب میں جیسے جان سی پڑ گئی ۔پھر تو جیسے ایک سلسلہ چل نکلا اور ابن صفی نے اپنی وفات تک عمران سیریز کے 120 سے زائد ناول لکھ ڈالے ۔ ہر ناول اپنے لکھنے والے کی ذہانت کی دلیل ثابت ہوا ۔ان کے انتقال کے بعد ادبی خلا پر کرنے کیلئے عمران سیریز لکھنے والے درجن بھاری لکھاری منظر عام پر آئے ۔لیکن ماسوائے مظہر کلیم ایم اے مرحوم کے سب گوشئہ گمنامی کا شکار ہوئے ۔ مظہر کلیم ایم اے کے ناول اپنے بھرپور تجسس اور عمران کی چلبلی اور ذہین فطرت کے باعث قاری کو ان کے اگلے ناول کیلئے منتظر رکھتے۔ یوں 38 سالہ سیکرٹ کارناموں کا دور مظہر کلیم ایم اے کے انتقال کے ساتھ ہی ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ابن صفی کا لگایا پودا مظہر کلیم نے انتہائی مہارت سے تناور درخت میں تبدیل کر دیا تھا۔ لیکن اب یہ خلا اتنی آسانی سے پر ہوتا دکھائی نہیں دیتا ۔ ادھر یہ بھی حقیقت ہے کہ جاسوسی چھوڑیں ہر قسم کے ادب کا قاری پہلے ہی انگلیوں پر گنا جانے لگا ہے۔ایسے میں پبلشر بھی مالی بحران سے دوچار ہے۔جب 10ہزار کی تعداد میں شائع ہونے والا ناول(عمران سیریز)500 میں سمٹ جائے تو پریشان ہونا پبلشر کا حق ہے۔ ایک عرصہ سے یہ سنا جانے لگا تھا کہ عمران سیریز شائع کرنے والا مرکزی ادارہ ( ارسلان پبلی کیشنز) انہی حالات کی وجہ سے اپنا ادارہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے حوالہ سے انتہائی حد تک سنجیدہ ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ کتاب پڑھنے والے بچے کچھے قاری کیلئے انتہائی کرب کا باعث ہوگا۔ بہرحال ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے سو مظہر کلیم بھی اب اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ تو رہیں گے لیکن اب ان کے مداح ان کے نئے سیکرٹ کارنامے تخلیق ہوتا نہیں پڑھ پائیں گے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ہونہار قلمکار خالد نور اپنے کئی قلمی ناموں(عاطر شاہین، احمد شہیر اور خالد حمیر) سے اپنے پڑھنے والوں کا ایک بڑا حلقہ رکھتے ہیں۔خالد نوراشاعتی ادارےارسلان پبلی کیشنز(جہاں سے گزشتہ 12برسوں سے مظہر کلیم ایم اے کے عمران سیریز ناول شائع ہو رہے ہیں) کیلئے گزشتہ4برسوں سے عمران سیریز لکھ رہے ہیں جنہیں قارئین میں پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ خالد نور بچوں کے ادب سے 28برسوں سے وابستہ ہیں اور جاسوسی ادب سے جڑے انہیں15سال بیت گئے ہیں۔ فیملی میگزین، مسٹری میگزین ،نئے افق ،ڈر ڈائجسٹ،سرگزشت،ایڈونچر،سچی کہانیاں،تعلیم وتربیت ،پھول، فکشن کیلئے انہوں نے بہت لکھا۔ جاسوسی ،فکشن ،ایڈونچر ،ہارر اور معاشرتی موضوعات پر انہوں نے لگ بھگ اڑھائی ہزار تحریریں لکھ کر اپنی قلم کی توانائی کو بخوبی آشکار کیا ہے۔عمران سیریزکے ساتھ ساتھ خالد نور نے بچوں کیلئے عمرو ،ٹارزن ،ہرکولیس ،شیخ چلی جیسے مقبول کرداروں پر بھی بے پناہ لکھا،یہ تمام تحریریں 600کے قریب بنتی ہیں اور یہ تمام کی تمام کتابی شکل میں شائع ہو کر مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار ماورائی کہانیاں بھی تخلیق کیں۔ لیکن مالی حالات کی تنگی نے انہیں اس رفتار سے نہیں لکھنے دیا جس سپیڈ سے وہ لکھنا چاہتے ہیں۔ ان دنوں ایک بڑے صحافتی ادارے سے منسلک ہیں لیکن اچھی بات یہ کہ وہ عمران سیریز تخلیق کرنے والے ایک اچھے لکھاری ثابت ہو رہے ہیں۔ حال میں ان کے 2 ناول مارکیٹ میں دکھائی دئیے ہیں جن میں سے ایک کا نام”شاگل پلان” اور دوسرے کا "سیکرٹ ڈیمانڈر” ہے. مؤخر الذکر 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ قبل ازیں ان کے 3ناول”ڈینجر پلان”، "ہارڈ ٹاسک” اور "فاسٹ ایجنٹ” قارئین کے زیر مطالعہ آچکے ہیں. لیکن افسوس ایک اعلیٰ ذہن مالی الجھنوں سے نبرد آزما ہونے کی وجہ سے گوشہ گمنامی سے دوچار ہے۔ اگر کوئی مالی طور پر مستحکم پبلشر اس لکھاری کو سپورٹ کرے تو شاید مظہر کلیم ایم اے مرحوم کا خلا کسی حد تک پورا کرنے میں مدد مل سکے اور عمران سیریز کا عمران اپنی سیکرٹ ٹیم کے ساتھ نئے سے نئے مشن مکمل کرتا رہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب ابن صفی اور مظہر کلیم کا "عمرانی” جانشین کون ثابت ہو گا.کہیں ملتان کی مٹی کا خمیر "خالد نور” ملتان کے ہی جنم بھومی والے "مظہر کلیم”کے عمرانی وارث بننے میں کامیاب ہو پاتے ہیں. ایسا ممکن ہے اگر خالد نور مظہر کلیم جیسی قلمی انرجی کے ساتھ عمران سیریز لکھتے رہیں اور پبلشر انہیں مالی طور سپورٹ کرتے رہیں. ایسا نہ ہو پایا تو وہ دن دور نہیں جب عمران اور اس کی ٹیم یتیمی کے سوگ میں ماضی کے دھندلکوں میں کھو سی جائے گی.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایٹمی قوت اور قوت ِ اخوتِ عوام : ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی
Next Article ایکسٹو مر گیا ۔۔ گلِ نوخیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.