Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ثمینہ اشرف»پانی کے لئے جنگ اور پانی کے لئے ووٹ ۔۔ ثمینہ اشرف
ثمینہ اشرف

پانی کے لئے جنگ اور پانی کے لئے ووٹ ۔۔ ثمینہ اشرف

ایڈیٹرجون 7, 20186 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
water
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پانی پانی کرتی پاکستان پیاسی اور نراسی قوم ۔۔۔ امیر طبقہ منرل واٹر کی مارکیٹ میں دستیابی کے باعث آسودہ حال ہے۔ متوسط طبقہ بھی بیماریوں سے بچاﺅ کیلئے حسب توفیق مارکیٹ سے اور حسب ضرورت پانی ” شہباز شریف“ کے نام کی فلیکس کے سائے تلے نصب فلٹر پلانٹ کے کنویں سے بعد از مشقت حاصل کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان کی رگ رگ میں اُترا غریب طبقہ صاف پانی اور گندے پانی کے خطرے سے بے نیاز ”جہاں ہے“ ”جیسے ہے“ کی بنیاد پر پیاس بجھاتا ہے۔ پاکستان کی قومی زندگی کی کتاب میں ”آبی تاریخ“ کا باب تاریک ہے…. جس میں انڈیا کے آبی ڈاکے اورپاکستانی سیاہ نصیب مددگارآرٹیکل خطرے کی گھنٹی بجارہا ہے۔
موجودہ صورتحال میں جبکہ سمندر کنارے آباد شہر کی دھرتی بھی پیاسی ہے۔ جہاں درختوں اور سبزے کی کمی اپنے اثرات چھوڑ چکی ہے۔ زمین پانی درخت اور خوشحالی کا گہرا ربط ہے۔ لیکن ”سیاہ ست دان“ تو اپنی ذات کی پیاس کے ہاتھوں بلک رہے ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں ہاتھ میں ووٹ کا کشکول پکڑے تو ان کی پیاس کا عالم ۔۔۔ پاکستان کی سرزمین کے ”راوی‘ جہلم‘ سندھ‘ چناب…. اپنے ساز اپنے مضراب. ۔۔ جیسے بھرپور روانیوں اور سیرابیوں والے دریا اب ندی نالوں میں بدلتے جارہے ہیں۔ سندھ جیسا شہر دل دریا اور ست دریاﺅں کے دلربا نام والی سرزمین پر کاغذی شیروں کی کاغذی ڈھاڑنے پھوٹتے سوتوں اور پھلانگتے چشموں کی رفتار کو بھی مدھم کردیا ہے۔ پانی اور انسان کی سنگت جیون اور موت کی سنگت ہے۔ پانیوں کے وچھوڑے سے ہر بالیاں روٹھ جاتی ہیں۔ زمین سوکھ جاتی ہے۔ہوائیں رستہ بھول جاتی ہیں آبی ماہرین کی تنبیہ تحریری صورت میں بھی اخبارات میں شائع ہوتی رہتی ہیں اور پانی کے وسائل کے ذرائع کے تحفظ کیلئے تجاویز بھی ۔۔ کالا باغ ڈیم تو رضیہ کی طرح غنڈوں میں پھنس کر رہ گیا ۔۔ درختوں کی کٹائی اور لکڑی کے ذخائر جیسے فطری تحائف خداوندی کے محافظ کون میں اور لٹیرے کون؟ تدارک کون کرے؟
انڈیا کے پاکستان کے پانی کے ”حملوں“اور آبی ذخائر کے مثبت استعمال پر بھی ہمارے سیاست دان پانی پانی نہیں ہوتے۔ آزاد کشمیر میں ”کشن ڈیم“ کے چالو ہونے سے پاکستان پہ اثرات کس قدر خوفناک ہونگے ۔۔ اس کا اندازہ قیاس آرائی سے بھی زیادہ گہرا ثابت ہوگا ۔۔ معاشرتی ادارے ایک دوسرے سے زنجیر کی طرح جڑے ہوتے ہیں۔ گروہ کے اندر گروہ اور اداروں کے اندر ادارے زیادہ مضبوط ہیں۔ مثال کے طور پر صاف پانی نہیں ہوگا تو قوم بیمار کیسے ہوگی؟ بیمار نہ ہونگے تو ہسپتال کیسے بنیں گے؟ تعمیر ساز ادارے نئی عمارتوں کی تعمیر کیونکر کرسکیں گے سرکاری زمین یہ ذاتی پلازوں کی پنیری کیسے لگی ۔۔۔
ہسپتال نہ ہونگے تو پھر جعلی اور اصلی ڈاکٹرز اور ادویات کی درآمد برآمد ممکن نہیں رہے گی۔
ڈاکٹرز نہ ہونگے تو اکیڈیمیز کیسے رواں دواں ہونگی؟
سر د ھڑ کی بازی لگاتے والدین کے بچے کہاں تعلیم حاصل کریں گے؟ اکیڈیمیز نہ ہونگی تو ”شعبہ امتحانات“ کی پرواز ”شعبہ تعلیم“ سے بھی اُونچی اُڑان کیسے بھرے گی!ترقی کی یہی ”کیمیا گری“ تقریباً ہر ادارے کا نصب العین ہے۔ معاملہ ”فراہمی آب“ کا ہو یا ”نکاسی آب“ کا…. اُلٹی گنگا بہتی ہے۔ دن بدن …. دریا ”خالی“ اور ہلکی بارش کی آمد سے گلی کوچے ”سیراب“ ہونے لگ جاتے ہیں…. تعفن اور بدبو سے زندگی دوزخ بنی بیٹھی ہے!
کبھی کبھار کسی غیر ملکی صحافی کی ”تخلیقی کرشمہ سازی کی طالب نگاہ کرم ”تھر“ کی پیاسی ریت یہ سسکتے اشرف المخلوق پاکستانی بچے کی تصاویر کے ذریعے وقتی تھر تھراہٹ طاری ہوجاتی ہے۔کسی بھی حکومت نے تھر یا چولستان کی نگہہ داری نہیں کی۔ ایک وسیع و عریض صحرائی پٹی جو پنجاب میں چولستان، سندھ میں تھر اور انڈیا میں راجھستان کے نام کی جغرافیائی حد بندی اختیار کرلیتی ہے۔ ان کیلئے تھر ایک غیر مرئی جزیرہ ہے ۔۔ جہاں کے لوگ اس دھرتی کے مکین ہوتے ہوئے بھی ”مریخ“ میں ”پانی کی تلاش“ کی تصویر ہیں۔ طبقاتی تقسیم سے بھی نچلے درجے یہ ممتکن لوگ کسی بھی گنتی کے شمار میں نہیں ۔۔ حتیٰ کہ مردم شماری میں نہیں ۔۔۔ وہ زندگی کی شناختی کارڈ کی علامت اور ووٹ کے استعمال کیا جانے؟ وہ تو زندگی کی گنتی کے مقروض ہیں! ان کا حق خود ارادیت ان کی بھوک اور پیاس ہے …. خدا کبھی کبھار قوموں کو تقدیر اور تدبیر کے وسیلوں سے ”غفلت“ برتنے کے باعث ”Unfriend“ کردیتا ہے۔
اپنے وطن کو بچائیں ۔۔ گھروں میں برتنوں اور کچن کی صفائی اور گاڑی کی دھلائی کیلئے بے جا پانی استعمال نہ کریں…. پانی کا نل بند کرنا سیکھیں ۔۔ ورنہ کھلے نل سے پانی کی جگہ ہوا کا اخراج ہمارا مقدر بن جائے گا ۔۔۔ اپنی مقدس سرزمین کو بنجر ہونے سے بچائیں ۔۔ شادابی اپنائیں…. نگران حکومت کی زیر نگرانی ”لاﺅنج“ ہونے والی نئی حکومت کو ووٹ ”پانی کیساتھ“ مشروط کردیں…. نئی حکومت ایسی حکمت عملی اپنائے ۔۔ صاف پانی کی مفت فراہمی کو ممکن بنائے ورنہ مستقبل قریب میں ساری قوم ”العطش“ العطش پکارے گی!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پانی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleترقیاتی سکیموں میں‌گھپلے اور شاہ محمود قریشی کے مصاحبین : گزر گیا جو زمانہ / قمر رضا شہزاد
Next Article محمد عمرمیمن:بڑے باپ کا بڑا بیٹا : دوسرا رخ / رضا علی عابدی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیاس کے بحران سے دوچار ایران : وسعت اللہ خان کا کالم

دسمبر 6, 2025

سیلابی پانی کا ذخیرہ کر کے کیسے قابلِ استعمال بنانا ہے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 14, 2025

دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن

اپریل 21, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.