Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»نیا صوبہ پاکستان کی ضرورت : وسیب / ظہور دھریجہ
سرائیکی وسیب

نیا صوبہ پاکستان کی ضرورت : وسیب / ظہور دھریجہ

ایڈیٹرجولائی 26, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of seraiki leader zahoor dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب ہم یہ بات کرتے ہیں کہ نیا صوبہ وسیب کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ضرورت ہے تو اس کے پیچھے یہ سچائی موجود ہوتی ہے کہ نیا صوبہ بننے سے وفاق متوازن ہو گا‘ سینٹ کو وقار اور توازن نصیب ہو گا اور چھوٹے صوبے سکھ کا سانس لیں گے‘ اس سے بڑھ کر مذاق کیا ہو گا کہ 62فیصد آبادی کا ایک صوبہ اور 38فیصد آبادی کے تین صوبے‘ اس کا مطلب ایک پہیہ ٹریکٹر اور تین پہیے کار‘ وفاق کی گاڑی کس طرح چلے گی؟ صوبہ سرائیکستان پاکستان کی اس لیے بھی ضرورت ہے کہ پنجاب کے بڑے حجم کی وجہ سے چھوٹے صوبے احساس محرومی کا شکار ہیں۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ نیا صوبہ بننے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی وہ اشرافیہ فائدے میں ہے جو لوٹ مارکرتی ہے ظلم اور زیادتی کرتی ہے؟ البتہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے غریبوں پر وسیب پر قبضے کا کوئی فائدہ نہیں ان کو صوبے کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے‘ قابض قوتیں نہیں چاہتیں کہ صوبہ بنے ۔ مشرقی پاکستان کی مثال سب کے سامنے ہے۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جو لوگ عرصہ دو سو سال سے سرائیکی خطے کے لوگوں کا خون چوس رہے ہیں ان کو واقعی تکلیف ہے اور وہ سرائیکی صوبہ بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ دوسری رکاوٹ وسیب کے وہ جاگیردار سیاستدان ہیں جو جاہلانہ سوچ کے حامل ہیں ان کو اپنی جہالت کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا وہ صوبے کی حمایت نہیں کرتے‘ ان کی حمایت نہ کرنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے اصل گھر لاہور میں بنے ہوئے ہیں۔ وہ بھی صوبے کے حق میں نہیں جن کے اپنے مفادات ہیں۔ آپ سندھ والوں سے پوچھیں تو وہ بھی سرائیکی صوبہ چاہتے ہیں‘ بلوچستان یا خیبر پختونخواہ والوں سے پوچھیں سب صوبے کے حق میں ہیں‘ کشمیری اور فاٹا والے بھی نئے صوبے کے حق میں ہیں وسیب کا بچہ بچہ صوبہ مانگ رہا ہے ان سب کو پتہ ہے کہ سرائیکی صوبہ بننے سے پاکستان کا وفاق متوازن ہو گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ آج تخت لاہور کے حکمران میاں برادران صرف صوبہ نہ ہونے کی وجہ سے مغل اعظم بنے ہوئے ہیں آج صوبہ بن جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ آج باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی اہمیت نظر نہیں آتی اور پنجاب کا وزیر اعلیٰ مغل اعظم نظر آتا ہے۔ حکمرانوں نے ون یونٹ بنایا کہ ہم مشرقی اور مغربی پاکستان کی آبادی کا توازن برابر کر رہے ہیں ہم کہتے ہیں کہ اگر اس وقت توازن برابر کرنا ضروری تھا تو اب کیوں نہیں ہے؟ آج سب کہہ رہے ہیں کہ نیا صوبہ وسیب کے کروڑوں افراد کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والے ایک ایک بچے کی ضرورت ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی جو کہ سینئر سیاستدان ہیں انہوں نے پچھلے دنوں واضح طور پر کہا کہ اگر نیا صوبہ بہت ضروری ہے ،ان کے کہنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ سرائیکی صوبہ پاکستان کی ضرورت ہے حکمرانوں کو اب صوبہ بنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں‘ صوبہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں۔ وسیب کے لوگ محب وطن ہیں‘ پاکستان سے محب کرتے ہیں اس لیے وہ وفاق پاکستان کے اندر اپنی شناخت اور اپناحصہ چاہتے ہیں‘ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ جتنا جلد ہو سکے نیا صوبہ بنایا جائے اور وفاق پاکستان کو مستحکم کیا جائے۔
( بشکریہ : روزنامہ 92 نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن ایسا بھی ہوتا ہے : دوسرا رخ / رضا علی عابدی
Next Article ملتان میں پی ٹی آئی کا کلین سویپ : گیلانی، ہاشمی ،بوسن کی سیاست ختم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.