Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»خواص کا ڈرائنگ روم اور عوام کا جمعہ بازار: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

خواص کا ڈرائنگ روم اور عوام کا جمعہ بازار: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 29, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں دبئی جانے کے لئے میں ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہوا تو باہر ہی ایک مہربان دوست مل گئے۔ ان کی مہربانی کا اندازہ مجھے آنے والے چند لمحات میں ہی ہو گیا۔ جب بورڈنگ کارڈ لیتے وقت مجھے بتایا گیا کہ آپ کو LEGSPACEوالی نشست دی جا رہی ہے اور پھروہی دوست میرا ہاتھ تھامے مجھے وی آئی پی لاؤنج میں لے گئے اور وہاں عملے کو ہدایات دینے کے بعد انہوں نے مجھ سے اجازت چاہی میں نے ان سے الوداعی مصافحہ کیا اور پھر ان کے جانے کے بعد نرم و گداز صوفے میں دھنس گیا۔
اس وقت دوپہر کے بارے بجے تھے دوبئی کے لئے فلائٹ کی روانگی دوبجے دوپہر تھی۔ چنانچہ مجھے یہاں کافی وقت گزارنا تھا ۔ وی آئی پی لاؤنج کا ماحول ویسا ہی تھا جیسے وی آئی پی خود ہوتے ہیں سوشان و شوکت اور کھوکھلا پن دونوں یہاں نظر آتے تھے۔ قیمتی سازو سامان مگر انسانی حرارت سے محروم یہ ماحول کبھی مجھے پسند نہیں آیا۔ مگر گزشتہ رات کی بے خوابی اور ائیر پورٹ تک پہنچنے کے مراحل نے مجھے کافی تھکا دیا تھا چنانچہ میں نے دوست کی یہ پیشکش خصوصی حالات کے تحت قبول کر لی تھی ۔میرے سامنے والے صوفے پر کوئی بزنس ایگزیکٹو براجمان تھے ان کے روز و شب کا حساب کتاب ان کے چہرے پر لکھا تھا اور اس حساب کے لئے غالباً سر کے بالوں کو قلم کے طور پر استعمال کیا گیا تھا چنانچہ اس لکھت پڑھت کے دوران یہ قلم پوری طرح گھس چکا تھا۔ اس معزز شخص نے لیپ ٹاپ کھولا ہوا تھا وہ یقیناً اس وقت بھی کوئی حساب کتاب ہی کر رہا تھا کیونکہ جہاز کے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کی منزل تک پہنچنے کے لئے جو راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے وہ سب کا سب حساب کتاب ہی سے ہو کر گزرتا ہے۔ چنانچہ اس کے پیچھے بھی حساب ہوتا ہے اور بیشتر صورتوں میں آگے جا کر بھی حساب ہی دینا پڑتا ہے ۔ پرانی بات ہے۔ یہ وی آئی پی لاؤنج کا اسموکنگ زون تھا ۔ چنانچہ میں نے سگریٹ سلگایا اور ویٹر کو تندوتیز کافی کا آرڈر دیا ۔ تاکہ نیند سے بوجھل آنکھیں کھل سکیں اور پھر سامنے دھرے اخبارات کے پلندے میں سے ایک ایک کر کے اخبارات پڑھنا شروع کر دئیے۔
اخبارات میں کچھ بھی نیا نہیں تھا۔ وہی غربت کے ہاتھوں خود کشیاں وہی ڈاکے وہی قتل وہی مختلف معاملوں کے لئے لمبی قطاروں کی تصویریں اور وہی حکومت کا دعویٰ جمہوریت بحال ہو گئی ہے۔ میں نے ان خبروں کی تفصیلات میں جانے کے بجائے اپنے پسندیدہ کالم نگاروں کے کالم ایک ایک کر کے پڑھے اور بالآخر ان سب کے مندرجات سے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر بات کا کوئی نتیجہ بھی ہو۔
اخبارات سے فارغ ہو کر میں ٹی وی کی طرف متوجہ ہوا ہر دو منٹ کے بعد کوئی بریکنگ نیوز آتی تھی مگر جس نیوز کا قوم کو انتظار ہے وہ نیوز کہیں نہیں تھی۔ اس دوران ویٹر کافی کے ساتھ کھانے پینے کی بھی کافی چیزیں لایا تھا مگر میں گھر سے ڈٹ کر ناشتہ کر کے نکلا تھا چنانچہ میں نے ایک سیر چشم شخص کی طرح ان کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔اب میں بور ہونا شروع ہو گیا تھا بلکہ سچی بات یہ ہے کہ اس غیر فطری ماحول سے مجھ پر گھبراہٹ سی طاری ہورہی تھی ۔اس بزنس ایگزیکٹو کااور میرا ایک دوسرے کے لئے ہونا نہ ہونا ایک برابر تھا ۔ میں نے سوچا تھوڑی دیر کے لئے آرام کرتا ہوں میں نے صوفے کے ساتھ ٹیک لگا کر آنکھیں بند کر لیں لیکن سفر کی اپنی ایک ٹینشن ہوتی ہے۔ چنانچہ مجھے نیند نہیں آئی۔ جس پر میں نے آنکھیں کھولیں اور سیدھا ہو کر بیٹھ گیا تاہم میں نے سوچا مجھے کچھ نہ کچھ ضرور کرنا چاہئے ۔ سو میں نے باتھ روم کا رخ کیا ایسی جگہوں کے باتھ رومز بھی اپنی صفائی ستھرائی اور ڈیکوریشن سے ڈرائنگ روم کا حصہ معلوم ہوتے ہیں میں نے وہاں منہ ہاتھ دھویا، کلی کی اور باہر آ گیا باہر پھر وہی کچھ تھا جو میں ابھی چھوڑ کر گیا تھا چنانچہ بیشتر اس کے کہ مجھے اس گھٹن زدہ ماحول میں اختلاج قلب شروع ہو جاتا میں نے اپنا ہینڈ بیگ پکڑا اور وی آئی پی لاؤنج سے اکانومی لاؤنج میں آ گیا۔
یہاں دنیا ہی دوسری تھی، وسیع و عریض ہال مسافروں سے لبالب بھرا ہوا تھا وہ آپس میں باتیں کر رہے تھے ہنس کھیل رہے تھے بچوں نے الگ سے اپنی دنیا بسائی ہوئی تھی وہ کبھی قہقہے لگاتے ہوئے ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے اور کبھی ایسکیلیٹر سے اوپر وی آئی پی لاؤنج کی طرف جاتے اور سیڑھیوں کی طرف سے واپس آتے اس دوران مسافروں کو یہ اطلاع دی گئی کہ پی آئی اے کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہے چنانچہ اب یہ دو بجے کی بجائے ساڑھے تین بجے روانہ ہو گی اس پر ہال میں افسردگی سی چھا گئی ۔ مگر یہ فضا بس تھوڑی دیر قائم رہی اگلے ہی چند لمحوں میں لوگ اس ’’سانحہ ‘‘ کو بھول کر دوبارہ خوش گپیوں میں مشغول ہو گئے تھے بچے جو پہلے ہی سے اودھم مچا رہے تھے اس اعلان کے بعد بھی اپنے کام میں مشغول رہے۔ کہ ان کی صحت پر اس اطلاع کا کوئی اثر نہیں تھا۔ میں اپنی نشست سے اٹھا جو خاصی تکلیف دہ قسم کی تھی اور ہال کے ایک سرے سے دوسرے سرے کی طرف سفر شروع کر دیا۔ یہاں مسافروں کی زیادہ تعداد محنت کش لوگوں پر مشتمل تھی جو دوحہ اور دبئی وغیرہ میں جا رہے تھے میں بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’یملا‘‘ سا بن کر ان کے قریب جا کھڑا ہوتا اور ان کی باتیں سنتا۔ ان کی اکثریت اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لئے پردیس کی اذیت برداشت کر رہی تھی مگر اپنی اس قربانی پر انہیں کوئی ملال نہیں تھا وہ خوش تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کر رہے تھے۔ اب تین بجنے کو تھے مگر ابھی تک بورڈنگ شروع نہیں ہوئی تھی۔ میں دوبارہ لوہے کی اس نشست پر آکر بیٹھ گیا ۔ جو قطعاً آرام دہ نہیں تھی۔ اس دوران کچھ مسافر میرے پاس آئے اور مجھے ایک باخبر کالم نگار سمجھتے ہوئے ان حالات حاضرہ پر سوالات کرنے شروع کر دئیے جو گزشتہ ساٹھ برس سے حالات حاضرہ ہی چلے آ رہے ہیں وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے اب کیا ہوگا میں نے انہیں اس کے جواب میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے یہ دو اشعار سنائے
تم کہتے ہو سب کچھ ہو گا
میں کہتا ہوں کب کچھ ہوگا
بس اس آس پر عمر گزاری
اب کچھ ہو گا اب کچھ ہوگا
سو میں نے انہیں باقی عمر بھی اسی آس پر گزارنے کی تلقین کی اور اس کے ساتھ ہی ایک اور اعلان سنا۔ دبئی کے لئے پی آئی اے کی پرواز میں مزید تاخیر ہو گئی ہے اب یہ ساڑھے تین کے بجائے پانچ بجے روانہ ہو گی اس اعلان سے میرے حوصلے پست ہونا شروع ہو گئے کیونکہ میں صبح گیارہ بجے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہو ا تھا چنانچہ میں نے کسی ظالم شخص کے دل ایسی سخت نشست پر پہلو بدلنا شروع کر دئیے۔ میں جن عوام کی چاہت میں وی آئی پی لاؤنج چھوڑ کر ان کے درمیان آیا تھا اور جس ماحول کا دلدادہ تھا مجھے یہ دونوں کھلنے لگے تھے۔ تھکاوٹ میرے رگ وپے میں سما چکی تھی چنانچہ اب مجھے بچوں کی چہکاریں لوگوں کی زندگی سے بھرپور رویے اور اکانومی لاؤنج کی چہل پہل کچھ اتنی اچھی نہیں لگ رہی تھی۔
مجھے وی آئی پی لاؤنج یاد آنا شروع ہو گیاتھا اس کے نرم و گداز صوفے اس کی تزئین و آرائش اس کے عملے کی آؤ بھگت سو میں نے دوبارہ اپنا ہینڈ بیگ ہاتھوں میں اٹھایا اور ایسکیلیٹر کے ذریعے اوپر کے فلور پر آ گیا میں نے وہاں نیچے کی طرف جھانکا جہاں عوام کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور جو اس فلائٹ کے انتظار میں لوہے کی کرسیوں پر اکڑوں بیٹھے تھے جس نے انہیں ان کی منزل پر پہنچانا تھا اور پھر میں وی آئی پی لاؤنج میں داخل ہو گیا جہاں سہولت کا ہر سامان موجود تھا عوام کا ساتھ بس اتنا ہی دیا جاتا ہے جتنا میں نے دیا تھا !(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعوام نے سب کو شکست دے دی: مملکت اے مملکت / محمود شام
Next Article ’تبدیلی‘ کا کیا ہو گا؟ … (1):جدو جہد / ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.