Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»بے وقوف پروانے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بے وقوف پروانے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 1, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور کے ایک ہوٹل میں رات کو نرم نرم بستر پر دراز ہوتے ہوئے میری نظریں چھت کی طرف اٹھیں تو اپنے سر کے عین اوپر’’ذات کی ایک کوڑھ کرلی‘‘(چھپکلی) کو شہتیروں سے جھپا ڈالے دیکھا، میں ہڑبڑا کر چارپائی سے اٹھا اور سامنے کرسی پر جا کر بیٹھ گیا۔ میرا دوست سونے کی تیاریاں کر رہا تھا۔ اس نے میرے چہرے پر ہوائیاں اڑتی دیکھیں تو آنکھیں ملتے ہوئے پوچھا ’’کیا بات ہے؟‘‘
’’چھپکلی‘‘ میں نے گھٹی گھٹی آواز میں چھت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔
تو تم گویا چھپکلی سے ڈرتے ہو؟ اس نے چھت کی طرف نگاہ ڈالتے ہوئے ہنس کر کہا۔
آرام سے سو جاؤ اس نے تمہارے منہ میں گر کر خود کو فوڈ پوائزننگ نہیں کرانی۔
میں کوڑھ کرلی سے ڈرتا نہیں ہوں۔ میں نے ڈرتے ڈرتے صورت حال کی وضاحت کی۔ مجھے اس سے شدید کراہت محسوس ہوتی ہے اور جب تک یہ کمرے میں موجود ہے میری آنکھوں میں نیند نہیں اتر سکتی۔
تم ادھر میری چارپائی پر جاؤ ۔ میں تمہاری جگہ سو جاتا ہوں!!
ایک دوسرے کی جگہ بدل کر سونے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ مسئلہ جاگنے سے حل ہو گا۔ پتہ نہیں یہ کس وقت چھت سے سیدھی منہ میں آ گرے اور پھر تم نہ اسے نگل سکو اور نہ اگل سکو۔
آخ تھو،دوست نے اپنے بستر سے چھلانگ لگائی اور ملحقہ غسل خانے میں تھوکنے کے لئے لپکا۔ تم بہت غلط آدمی ہو خواہ مخواہ مجھے کانشیس CONACIOUSکر دیا ہے۔
میں نے دزدیدہ نگاہوں سے ایک بار پھر چھت کی طرف دیکھا کوڑھ کرلی بلب کے گرد جمع پروانوں پر نظریں جمائے بیٹھی تھی وہ انہیں غافل پا کر اچانک ان کی طرف لپکی اور ایک پروانے کو نگل لیا اس کا پیٹ پھولا ہوا تھا لگتا تھا وہ کافی دیر سے اس مشغلے میں مصروف ہے۔
پھر اب کیا کیا جائے!مجھے سے زیادہ اب میرے دوست کو تشویش لاحق ہو گئی تھی وہ غسل خانے میں جا کر تھوکنے کے بعد سے اپنے بستر پر اکڑوں بیٹھا تھا۔
اسے کمرے سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں نے نظریں ادھر ادھر دوڑا کر کوئی چیز تلاش کرتے ہوئے کہا لیکن کمرے میں بجز ہمارے اٹیچی کیسوں کے اور کچھ نہیں تھا۔
’’ہش ہش ‘‘دوست نے مایوسی کے عالم میں منہ سے آوازیں نکال کر چھپکلی کو بھگانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے کریہہ ہاتھ اور ٹانگیں چھت پر مضبوطی سے جمائے اپنی چھوٹی چھوٹی آنکھیں پروانوں پر ٹکائے ہوئے تھی۔
’’غڑاپ‘‘ اس نے ایک اور پروانہ نگل لیا تھا اور اب وہ اپنی سرخ سرخ زبان باہر نکال رہی تھی۔میں نے کرسی سے اٹھ کر کمرے میں ٹہلنا شروع کر دیا تھا۔ اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد دزدیدہ نظروں سے کوڑھ کر لی کو دیکھ لیتا تھا ۔ میرے لئے ممکن نہیں تھا کہ اس کی موجودگی میں نرم نرم بستر پر دراز ہو جاؤں!
’’ہش ہش‘‘ اب کے دوست نے ہوائی چیل اٹھا لی تھی اور اسے دیوار کے ساتھ بجا بجا کر کوڑھ کرلی کو ڈرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن چھپکلی اس صورت حال سے بے نیاز اپنے شکار میں مشغول تھی۔ دوست نے کمرے میں پڑی تپائی کو بستر پر رکھا اور اس پر چڑھ کر زیادہ قریب سے اسے بھگانے کی کوشش کی جو قدرے کامیاب رہی کیونکہ چھپکلی نے ایک جست لگائی اور تیزی سے کمرے کے ایک حصے سے دوسرے حصے کی طرف چلی گئی۔اب وہ اپنے گول گول دیدے ادھر ادھر گھما کر صورت حال کا جائزہ لے رہی تھی تاہم اس دوران اس نے ایک اور پروانہ شکار کر لیا۔
اب کیا کیا جائے؟دوست نے چپل کو زمین پر رکھتے ہوئے ایک طویل جماہی لی اور کہا’’یہ تو ابھی تک کمرے میں ہی ہے‘‘
ایک دفعہ پھر کوشش کی جائے۔ میں نے جواب دیا میں جانتا ہوں تم سارے دن کے طویل سفر سے تھکے ہوئے ہو اور تمہاری آنکھوں میں نیند تیر رہی ہے لیکن اگر تم سو گئے تو یہ چھت سے سیدھا تمہارے منہ میں ۔
آخ تھو، اس نے برا سا منہ بنایا اور ایک بار پھر تھوکنے کے لئے غسل خانے کی طرف دوڑا۔
اب کے میں نے چپل اٹھائی اور اسے دیوار کے ساتھ بجاتے ہوئے کرلی پر یلغار کر دی وہ خوفزدہ ہو گئی تھی اور اس نے تیزی سے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا تھا۔ میں چاہتا تھا کہ وہ روشن دان کے رستے باہر نکل جائے لیکن اسے اپنے ارد گرد پروانے نظر آ رہے تھے اور ان بے وقوفوں کا ابھی شکار کرنا تھا۔ چنانچہ وہ گھوم پھر کر ایک جگہ آن کھڑی ہوتی تھی اور اپنے مکروہ پاؤں اس خوبصورت کمرے کی چھت اور دیواروں میں گاڑ دیتی تھی اس کی مکار آنکھوں سے خوف جھلک رہا تھا اور وہ بار بار اپنی زبان باہر نکالتی تھی۔
رک جاؤ میرے دوست نے میری سانس پھولی دیکھی تو کہا۔ ہم کمرے کی بتی بند کر دیتے ہیں!خود بخود باہر نکل جائے گی۔ وہ اندھیرے میں اپنا شکار زیادہ مہارت سے کرے گی اور دوسری طرف ہم اس سے غافل ہو جائیں گے یہ بتی جلتی رہنی چاہیے اندھیروں میں آسیب پلتے ہیں۔ میں نے کہا ۔
تو پھر یوں کرتے ہیں ۔ روشن دان اور کھڑکیاں بند کر کے چپل سے اس کا نشانہ لیتے ہیں بعد میں اسے دم سے پکڑ کر باہر پھینک دیں گے۔
یہ تم کیسی باتیں سوچ رہے ہو۔ مجھے متلی سی محسوس ہوئی۔ ہم نہ اسے نشانہ بنائیں گے اور نہ روشن دان اور دریچے بند کریں گے روشن دان کھلے رہنے چاہئیں تازہ ہوا آتی رہنی چاہئے۔
تو پھر کیا کیا جائے؟اس نے روہانسا ہو کر پوچھا۔
کچھ بھی نہیں،سوائے اس کے کہ اسے کمرے سے نکالا جائے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ تم اسے گھیر گھار کر روشن دان کی طرف لاؤ اور میں اسے روشن دان سے باہر کی طرف دھکیل دوں گا ہم دونوں کی مشترکہ کوشش سے یہ کمرہ کوڑھ کرلی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔
’’ٹھیک ہے دوست نے چپل ہاتھ میں لی‘‘ تم دوسری طرف کھڑے ہو جاؤ۔ اس بار یہ کمرے سے باہر نظر آنی چاہئے۔ کچھ دیر بعد چھپکلی واقعی کمرے سے باہر تھی ہم اطمینان سے اپنے اپنے بستر پر دراز ہو گئے۔
یار ایک بات تو بتاؤ میرے دوست نے خالی چھت کی طرف سکون بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا یہ پروانے اتنے نادان کیوں ہیں؟چھپکلی کتنی دیر تک ایک ایک کر کے انہیں نگلتی چلی گئی لیکن وہ اس کے باوجود غافل رہے اور اس کا شکار ہوتے چلے گئے۔
یہ کمال چھپکلی کا نہیں بلب کا ہے میں نے ہنستے ہوئے کہا پروانے اس کی چکا چوند کے اسیر رہے اور کوڑھ کرلی اپنے کام میں مشغول رہی ۔ شکار کی آنکھیں مصنوعی روشنی سے خیرہ کر دی جائیں تو وہ بآسانی شکار ہو جاتا ہے۔
خیر چھوڑ۔ دوست نے بستر پر ٹانگیں پسارتے ہوئے مسکرا کر کہا آج بہرحال یہ پتہ ضرور چل گیا کہ کوڑھ کرلی دیکھ تمہاری گھگھی بندھ جاتی ہے۔
میں کوڑھ کرلی سے نہیں ڈرتا ۔ میں نے ایک بار پھر سہمی سہمی دزدیدہ نگاہوں سے درو دیوار کا جائزہ لیا۔ میں ’’کوڑھ ‘‘ سے ڈرتا ہوں۔ میں نے کوڑھیوں کو دیکھا ہے وہ اپنے ہاتھوں پر زخم سجا کر بازاروں میں بھیک مانگتے ہیں ۔ ہم اپنے ہاتھوں پر زخم سجا کر بازاروں میں بھیک نہیں مانگیں گے ہم یہ کوڑھ کرلیاں نہیں پلنے دیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہ محمود کا پرجوش خطاب، عالمی ضمیرمتحرک ہو گا؟۔۔نصرت جاوید
Next Article انہیں مت بھولنا۔۔قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.