Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»دایاں اور بایاں بازو؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

دایاں اور بایاں بازو؟۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراکتوبر 16, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ دن دور نہیں جب انسانی اعضاءکے سپیئر پارٹس بھی بازار سے اسی طرح دستیاب ہو ا کریں گے جس طرح ان دنوں پرچون کی دکان سے ضرورت کی چھوٹی موٹی چیزیں اور مارکیٹ سے کاریا موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس دستیاب ہوتے ہیں۔ اس صورت میں ٹانگیں اور بازو وغیرہ تو باہر کسی کنڈے کے ساتھ لٹکے ہوں گے جبکہ آنکھ، کان اور دل وغیرہ چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں بند شوکیسوں میں سجے نظر آئیں گے۔ گاہک دکاندار سے کوئی عضو طلب کرے گا تو وہ فوراًکپڑے سے لشکا کر اس کی خدمت میں پیش کر دے گا ۔گاہک اگر دل کا خریدار ہے تو قارئین یہ منظر آنکھوں کے سامنے لائیں کہ دل دینے اور دل لینے والا مول تول میں مصروف ہیں۔ دل دینے والا زیادہ سے زیادہ دام کھرے کرنے کے چکر میں ہے اور دل لینے والا سو پچاس روپے کم کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے عشاق یہ منظر دیکھنا پسند نہ کریں۔ایک تو اس لئے کہ اس میں ان کی توہین کا پہلو نکلتا ہے اور دوسرے یوں کہ بازاروں میں دلوں کی یوں کھلے عام خرید و فروخت سے ان کے لئے ممکن نہ رہے گا کہ وہ کسی سے کہہ سکیں۔
ابھی کم سن ہو رہنے دو کہیں کھو دو گے دل میرا
تمہارے ہی لئے رکھا ہے لے لینا جواں ہو کر
کیونکہ اس کے جواب میں وہ بہت کم سن ناک بھوں چڑھا کر کہے گا کہ تھوڑے سے پیسوں کے لئے مرے جا رہے ہو ۔ اگر دل گم ہو گیا تو کونسی قیامت آ جائے گی۔ بازار سے ایک اور لے آنا۔
باقی سپیئر پارٹس کا ذکر تو ہم بعد میں کریں گے اب اگر دل کا ذکر چھڑ ہی گیا ہے تو پہلے یہ قصہ نمٹا لیں معاملہ کچھ یوں ہے کہ متذکرہ صورت میں جہاں دل والوں کے لئے گونا گوں پریشانیاں پیدا ہوں گی۔ وہاں ان کے لئے ایک مسئلہ یہ بھی ہو گا کہ جذبہ صادق نہ ہو نے کی صورت میں وہ لمبے چوڑے دعوے نہیں کر سکیں گے۔مثلاً ان کے لئے ممکن نہ ہو گا کہ وہ کہیں اگر یقین نہیں آتا تو میرا دل چیر کر دیکھ لو۔
کیونکہ اس کے جواب میں دوسرے نے فوراً چاقو نکالنا ہے اور دل چیر کے دیکھ لینا ہے۔ اسی طرح ایک تو دعویٰ کنندہ خواہ مخواہ شرمسار ہو گا کیونکہ دل میں سے تو ایک قطرہ خون کے سوا کچھ نہیں نکلنا اور دوسرے نیا دل خریدنے کے ضمن میں بیٹھے بٹھائے اسے ایک اچھی خاصی رقم کی ’’ڈز‘‘ پڑ جائے گی تاہم اس میں دل والوں کا ایک فائدہ بھی ہے وہ یوں کہ اگر کوئی ان کا دل توڑ دیتا ہے تو وہ سر میں خاک ڈال کر اور گریبان چاک کر کے جنگلوں کی طرف نکل جانے کی بجائے سپیئرپارٹس کی دکان پر جائیں گے اور نیا دل خرید لائیں گے یعنی
اور لے آئیں گے بازار سے گر ٹوٹ گیا
اسی طرح اگر کوئی مفلس و نادار ہے اور وہ نیا دل افورڈ نہیں کر سکتا تو وہ بلال گنج جائے گا سیکنڈ ہینڈ دل خرید کر گزاراکرلے گا لیکن اس میں اگر کوئی خدشہ مضمر ہے تو یہ کہ سیکنڈ ہینڈدل کہیں پہلے سے بھی زیادہ کشتہ تیغ ستم نہ نکلے کیونکہ اس صورت میں بچارے اہل دل کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔ اسی خدشے سے محفوظ رہنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ سکینڈ ہینڈ دل خریدتے وقت کسی عادی دل شکستہ کو ساتھ لے جایا جائے تاکہ وہ دل کے لنڈا بازار میں پوری چھان پھٹک کے بعد کوئی اچھا دانہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائے۔
ظاہر ہے انسانی سپیئر پارٹس کی مارکیٹ میں صرف دل ہی نہیں دستیاب ہوں گے بلکہ جیسا کہ میں نے شروع میں بیان کیا وہاں کان، آنکھیں، ہونٹ،بازو اور ٹانگیں وغیرہ بھی سستے داموں فروخت ہوں گی۔ کئی لوگ کانوں کے بہت کچے ہوتے ہیں وہ اگر چاہیں گے تو بازار سے ایک جوڑی کانوں کی خرید کر اپنی اور دوسروں کی زندگی آرام دہ بنا دیں گے ۔ کچھ لوگوں کو آنکھوں کی بہت سخت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ تمام عمرآنکھیں بند کر کے گزارتے ہیں جس سے وہ آہستہ آہستہ ایک دن بصیرت اور بصارت دونوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے آنکھوں کا تحفہ نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو گا کیونکہ آئندہ کے لئے آنکھیں کھلی رکھنے کی صورت میں و ہ بہت سے جذباتی حادثوں سے بچ جائیں گے۔ تاہم تمام اعضاء میں سب سے زیادہ منافع بخش خرید و فروخت غالباً بازوئوں کی ہو گی چنانچہ لوگ اپنے لئے دایاں اور بایاں دونوں بازوحاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس کے منہ مانگے دام ادا کریں گے کیونکہ یہ ان کی روزی کا معاملہ ہے ۔ ہمارے ہاں دائیں بازو والے کی کمائی اس کے دائیں بازو کی وجہ سے ہےاور بائیں بازوکا رازق اس کا بایاں بازو ہی ہے۔ اب اگرچہ دائیں اور بائیں بازو کو مختلف نام دے دیا گیا ہے لیکن اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدو ڈپٹی گورنرز اسٹیٹ بینک سمیت چار بینکوں کے سربراہان برطرف
Next Article لاہور کا سیاسی موڈ۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.