ڈیرہ غازیخان: تھانہ دراہمہ کی حدودمیں غازی گھاٹ پل کے قریب ملتان روڈ پر دو مسافروں بسوں میں خونی تصادم کی اطلاع ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید سے فوری رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو مفت اوویات اور مکمل علاج معالجہ فوری طورپر فراہم کیا جائے۔زخمیوں کی دیکھ بھال پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک مسافر بس میں ملتان کی ماتمی سنگت کے نوجوان سوار تھے جو ڈیرہ غازیخان میں چہلم حضرت امام حسین کی مجلس عزا اور ماتم داری کے تھے بعد اب واپس ملتان جا رہے تھے۔ جبکہ دوسری بس عادل شاہ کمپنی کی عام مسافر بس تھی۔ 40 مسافروں کے شدید زخمی اور19 افراد کے ہلاک ہونے کی ابتدائی اطلاع ہے۔ اطلاع ملتے ہی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور دیگر افسران ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے ۔ اور ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر اپنے سٹاف کو کال کر لیا ۔ مریضوں کی نرسنگ کیئر کے لیے نرسنگ سکول کی طالبات بھی فوری طور ٹراما سنٹر پہنچ گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران یعقوب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اور رینجر ز کے نوجوان بھی فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔شہر بھر میں سوگ کا سماں ہے ۔ جبکہ زخمیوں کا علاج معالجہ کمشنر ڈیرہ غاز ی خان طاہر خورشید نے اپنی نگرانی میں کرایا۔ ایمبولینس کی بآسانی فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ کے لیے ڈی پی او عمران یعقوب نے ٹریفک اہلکاربھی تعینات کر دیے گیے۔
Previous Articleسینسر شپ؟ لگ پتہ جائے گا ۔۔ وسعت اللہ خان
Next Article ذاتی دشمنی؟۔۔قلم کمان / حامد میر

