Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»سینسر شپ؟ لگ پتہ جائے گا ۔۔ وسعت اللہ خان
کالم

سینسر شپ؟ لگ پتہ جائے گا ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراکتوبر 22, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یقیناً آج کے پاکستان میں کچھ موضوعات شجرِ ممنوعہ ہیں۔ آپ ان معاملات پر ریاستی بیانئے سے ہٹ کے ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں گے تو ہر طرح کی بھڑیں کاٹ کاٹ کے پنڈا سجا دیں گی اور سوشل میڈیائی مکھیوں کا جھنڈ چہار سمت سے پل پڑے گا اور جسم پر جگہ جگہ پاکستان و اسلام دشمنی، غداری، غیرملکی ایجنٹی اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کے الزامیہ ددوڑے ڈال دے گا۔آپ کی سوچ، شجرے، ماضی و حال کو ہر طرح کے دشنامی ایمونیشن سے چھید دیا جائے گا۔یہ درست ہے کہ بلوچستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ، بنیادی حقوق، غائب افراد کا معاملہ، حساس اداروں کی بالائے آئین سرگرمیاں، کاروباری مفادات، عدلیہ کے فیصلے اور سی پیک پر سطحی تنقید بھی علاقہِ ممنوعہ کی حدود میں شمار ہے۔25 جولائی کے انتخابی نتائج پر عدم اطمینان تو ظاہر کیا جا سکتا ہے مگر اس عدم اطمینان کی وجوہات میں نہ گھسنا ہی بہتر ہے۔لیکن جو موضوعات بظاہر ریاستی ممنوعات کی فہرست میں نہیں آتے ان کے بارے میں کوئی سوال اٹھاتے ہوئے لب کیوں کانپتے ہیں، زبان کیوں ساتھ نہیں دیتی، دلیل کو زنگ کیوں لگ جاتا ہے، بات خودبخود کیوں بدل جاتی ہے؟مثلاً ہر نشریاتی و اخباری ادارہ نیب یا اعلیٰ عدالتوں میں زیرِ سماعت ہر ہائی پروفائل کیس پر بلا ہچکچاہٹ تبصرہ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔لیکن ایک آدھ انگریزی اخبار و چینل کے شاید ہی کوئی صحافتی ادارہ ہو جو ملک کے ایک معروف لینڈ ڈویلپر بحریہ ٹاؤن کے بارے میں سپریم کورٹ کی سماعت کی خبر بھی شائع یا نشر کرنے کا حوصلہ رکھے۔ اس بابت کسی ریاستی ادارے نے نہیں بلکہ کاروباری و اشتہاری مفادات نے زباں بندی کر رکھی ہے۔کیا کسی ریاستی ادارے نے ایسی کوئی ایڈوائس جاری کی کہ ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل، منرل واٹر، سیلولر فون کمپنیوں، آئل اور پاور سیکٹر یا مواصلاتی ادارے پی ٹی سی ایل کے بارے میں رپورٹنگ کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔تو پھر وہ کیا خوف اور مفاد ہے جو مذکورہ کمپنیوں کے بارے میں بس اچھی اور مثبت خبریں اور پروموشنل سپلیمینٹس شائع کرنے کی ہی اجازت دیتا ہے۔ حالانکہ ان تمام شعبوں اور کمپنیوں کا تعلق براہِ راست مفادِ عامہ سے ہے۔واویلا تو بہت ہے کہ صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور کچھ میڈیا اداروں کو باقاعدہ ٹارگٹ بنا کر ان کا معاشی محاصرہ روز بروز تنگ ہو رہا ہے تاکہ وہ اپنی موت آپ مر جائیں۔ مگر جب مالکان اور ایڈیٹروں کی تنظیم سی پی این ای اور اے پی این ایس کا وفد وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرتا ہے تو شکایت یہ نہیں ہوتی کہ میڈیا پر سے غیر اعلانیہ دباؤ، سینسر شپ اور خوف کا سایہ کم کیا جائے۔بلکہ یہ شکوہ کیا جاتا ہے کہ حکومت سرکاری اشتہارات کیوں روک رہی ہے، ہمیں بہت مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اگر کوئی ناپسندیدہ ٹاک شو بند کرنے یا کسی اینکر یا رپورٹر کو ادھر ادھر کرنے سے معاملہ سلٹ سکتا ہے تو حکم کیجیے۔ تعمیل ہو گی۔اس طرزِ عمل کے بعد وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے اس تبصرے کو کیسے چیلنج کیا جا سکتا ہے کہ کیسی پابندی؟ کون سی سینسر شپ؟ مجھ سے تو کسی صحافی یا ادارے نے شکایت نہیں کی ۔۔۔یہ ٹھیک ہے کہ صحافیوں کی جو تنظیمیں آزادیِ صحافت کی وکیل ہیں ان کے دھرنے، احتجاج یا ریلیوں کی خبریں ان کے اپنے ہی نیوز چینلز سے نشر نہیں ہو سکتیں یا اپنے ہی اخبار میں شائع نہیں ہو سکتیں۔مگر وہ کیا خوف ہے جس کے سبب یہ صحافی تنظیمیں میڈیا اداروں میں چھانٹی، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی جیسے غیر سیاسی مطالبات کے حق میں احتجاجی بینرز بھی پریس کلب کے باہر نہیں اندر لٹکانے پر مجبور ہیں۔ کہیں کوئی غیر صحافی یا میڈیا مالک دیکھ ہی نہ لے۔کس نے اوپر سے حکم جاری کیا کہ 19 روز گزر جانے کے بعد بھی سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی مذمت میں کوئی پاکستانی صحافتی تنظیم ایک علامتی بیان تک جاری نہ کرے۔ پھر بھی توقع ہم یہ رکھتے ہیں کہ تمام عالمی حقوق تنظیمیں پاکستانی میڈیا پر کسے جانے والے شکنجے کا نوٹس برابر لیتی رہیں۔کیسی پاگل تھی اخباری مالکان و ایڈیٹرز کی وہ نسل جو اپنے رپورٹروں کو سختی سے مسلسل سمجھاتی تھی کہ طاقتوروں اور اہلِ سرمایہ سے بس خبر کی حد تک دعا سلام رکھنا۔ اگر ان کے دسترخوان کے قیدی ہو گئے تو صحافت کو آلودہ کرنے کے بجائے یہ پیشہ چھوڑ دینا۔آج سب سے ناکارہ صحافی وہ ہے جس کی اہلِ اختیار و سرمایہ سے قربت نہ ہو۔ ایسا صحافی نہ مالک کے کام کا نہ اپنی اور ادارے کی معیشت کے لیے فائدہ مند۔یہ ٹھیک ہے کہ پاکستان میں صحافت اور آزادیِ اظہار کا مستقبل روز بروز دھندلا رہا ہے۔ پر آج بھی اتنی آزادی ضرور ہے کہ صحافت کو پہنائی جانے والی دیدہ و نادیدہ زنجیروں پہ تھوڑی بہت بات ہو سکے۔گلا گھونٹنے کا مطلب ہوتا کیا ہے؟ اگر واقعی جاننا ہو تو آج کسی بنگلہ دیشی، بھارتی، ایرانی، وسطی ایشیائی، چینی، روسی، عرب یا ترک صحافی سے پوچھ لیں۔ لگ پتہ جائے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیرہ غازی خان کے قریب بسوں کے تصادم میں 19 افراد جاں بحق ، 50 زخمی
Next Article ڈیرہ حادثہ : ایک بس میں ملتان کی ماتمی سنگت کے نوجوان سوار تھے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.