ڈیرہ غازی خان : غازی گھاٹ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے کے 35 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
فیس بک کمینٹ