ملتان : جاپانی شہنشاہ کی طرف سے جاپانی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں نامور ادیب ،دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد امین کے لیے ” دی آرڈر آف دی رائزنگ سن“ (The Order of the Rising Sun) کے نام سے گولڈ میڈل کا اعلان کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد امین یہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجودہیں۔ڈاکٹر محمد امین کاتعلق ملتان سے ہے ۔انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے جاپانی صنف سخن ہائیکو کو اردو میں بطور صنف متعارف کروایا۔اس کے علاوہ ہائیکو کے فروغ کے لیے انہوں نے پاکستان میں باقاعدہ تحریک چلائی اور ہائیکو کے مشاعرے منعقد کیے۔انہوں نے جاپانی شاعروں کی نظمیں اورہائیکو بھی ترجمہ کیے۔اس کے علاوہ ڈاکٹرمحمد امین نے جاپانی اردو ڈکشنری مرتب کی جس سے پاکستانی طالب علموں کو جاپانی زبان سیکھنے میں مدد ملی۔ڈاکٹر محمد امین زکریایونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں پرنسپل بھی رہے۔اردو اور پنجابی زبان میں ان کی 35 کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امین نے بتایا کہ میں نے یہ میڈل جاپانی سفیر سے وصول کیا اوراس سلسلے میں ایک مختصر سی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔سخن ور فورم سمیت ملتان کی مختلف ادبی تنظیموں نے ڈاکٹر امین کے لئے شاہی میڈل کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔
جمعہ, جولائی 10, 2026
تازہ خبریں:
- اینکر ریحان طارق کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ : مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام
- بلوچستان : چار دن میں شدت پسندی کے تین واقعات : 11 فوجی ، 27 پولیس اہلکارجان سے گئے ، 54 شدت پسند بھی مار دیے ۔۔ آئی ایس پی آر
- معروف پبلشر ، ڈرامہ نگار اور صحافی بی اے جمال رخصت ہو گئے
- بحری جہازوں پر حملوں کے بعد ایران دوبارہ نشانے پر : 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
- شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری
- غیر ملکی خواتین کا اغوا اور کرائے پر دستیاب متوازی ریاستی طاقت کے مراکز : نصرت جاوید کا کالم
- روہی ٹی وی ملتان کے 36 ملازمین بے روزگار : صحافیوں کا شدید احتجاج
- بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، نو پولیس اہلکار جان سے گئے : متعدد لاپتا
- نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
- خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

