Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»بھارت کو جواب مل گیا۔مگر اب بس!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بھارت کو جواب مل گیا۔مگر اب بس!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 28, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج میں نے سخت غم و غصے کی کیفیت میں کالم لکھنا تھا لیکن بھارت کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے میں نے ابھی یہ خبر دیکھی کہ دو بھارتی طیاروں کو ہمارے شاہینوں نے مار گرایا۔ ایک جہاز کا ملبہ آزاد کشمیر کی حدود میں گرا، ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے، تو میرے کلیجے میں ٹھنڈ پڑگئی۔ میں گزشتہ روز سے اس ذہنی کرب میں مبتلا تھا کہ آزاد کشمیر پر سے گزر کر ہمارے خیبر پختونخوا میں بم گرانے والے بھارتی طیاروں کو واپس کیوں جانے دیاگیا؟ مجھے اس بیان پر غصہ آرہا تھا کہ ’’پاکستانی طیاروں نے ان کا پیچھا کرکے انہیں بھگا دیا۔‘‘ میرا دل اس سے مطمئن نہیں تھا۔ میری خواہش تھی کہ انہیں’’بھگانے‘‘ کے بجائے وہیں مار گریا جاتا۔ بہرحال اب صرف میں ہی نہیں پاکستان بھر کے عوام کے دلوں کو سکون حاصل ہوگیا ہے کہ ہم نے دشمن سے اس کی گھٹیا حرکت کا بدلہ لے لیا ہے اور دگنا بدلہ لیا ہے،تاہم اب ہماری کوشش ہونا چاہئے کہ بات آگے نہ بڑھے۔ دوست ملکوں اور سپر پاور کو درمیان میں ڈال کر بات یہیں ختم کردینا چاہئے، کیونکہ یہ سلسلہ مزید آگے بڑھا تو دونوں ملکوں کے لئے تباہ کن ہوگا۔ جنگ کوئی اچھی چیز نہیں ہے، یہ ایک بدترین ناگزیر برائی ہے۔ ناگزیر میں نے یوں کہا کہ جب جنگ مسلط کردی جائے تو پھر پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہوتا۔ پاکستان اور بھا رت دونوں جنگ افورڈ نہیں کرسکتے۔ آپ بھارت کی معاشی ترقی پر نہ جائیں، اس معاشی ترقی کا کوئی فائدہ بھارتی عوام کو نہیں پہنچا۔ ہماری معاشی حالت تو ویسے ہی بہت پتلی ہے، چنانچہ باقاعدہ جنگ کی صورت میں دونوں ملکوں کے غریب عوام بہت بری طرح متاثر ہوں گے۔ غریب عوام ہی نہیں، امیر طبقہ بھی اس کے خوفناک اثرات سے بچ نہیں سکے گا۔
پاکستان بھر کے عوام اس بات پر فخر کرسکتے ہیں کہ ہمارے دلوں میں 1971کے زخم اگرچہ ابھی تک تازہ ہیں، اس کے باوجود ہمارے ہاں جنگی جنون نہیں پایا جاتا۔ ہم مسلسل بھارت کے ساتھ ایک اچھے ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، گو دونوں طرف سے کچھ نہ کچھ شرارتیں ضرور ہوتی رہی ہیں مگر پاکستانی عوام نے بھارت کے حوالے سے اس رویے کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا جس کا مظاہرہ بھارت میں دیکھنے میں آتا ہے۔ میں اس امر کاچشم دید گواہ ہوں، مجھے ادبی کانفرنسوں میں بھارت جانے کا موقع ملتا رہا ہے، ادبی برادری کی طرف سے تو محبت ملتی تھی ، مگر ایک عام بھارتی کی آنکھوں میں مجھے نفرت کے شعلے نظر آئے۔ لاہور میں ایک کردار ’’مودا کنجر‘‘ ہے ، جس کی بہت شہرت ہے، مجھے لگتا ہے یہاں اس کا ذکر نادانستہ طور پر آگیا ہے۔ میں مودی سرکار کے حوالے سے بات کرنا چاہتا تھا کہ اس کی آمد کے بعد سے ہمارے بعض ادبی دوست بھی مارے خوف کے ہم سے آنکھیں چرانے لگے ہیں۔ مجھےخصوصاً بھارتی میڈیا پر حیرت ہوتی ہے جو پاکستان کی نفرت میں پوری طرح پاگل پن کا شکار نظر آتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہمارا میڈیا ہمیشہ جنگی آلودگی کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔
مگر جو بات میں اس کالم میں کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ کچھ لوگ پاکستان میں بھی جنگی جنون میں مبتلا ہیں مگر بھارتی تو اس ضمن میں بالکل اندھے ہوگئے ہیں یا ان کے میڈیا نے انہیں اندھا کردیا ہے۔ اس کے باوجود وہاں بھی ایسے بہت سے قابل قدر لوگ موجود ہیں جو امن کی بات کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے حوالے سے بھارتی درندگی کی مذمت کرتے ہیں، ہمیں امن کی خواہاں بین ا لاقوامی برادری سے رابطہ کرکے جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔ دراصل بھارت اور پاکستان کے عوام نے اصل جنگ کبھی دیکھی ہی نہیں بلکہ بیشتر نے اس کی تباہ کاریوں کے بارے میں پڑھا ہی نہیں۔ ہم لاہور والوں نے 65ءکی جنگ کو اصلی جنگ سمجھ لیااور چھتوں پر کھڑے ہو کر اس سے پتنگ بازی کی طرح محظوظ ہوتے رہے۔ جنگ وہ ہوتی ہے جو یورپ اور اتحادی ممالک نے دیکھی جس میں کڑوروں لوگ ہلاک ہوگئے۔ لندن کے آسمان پر اتنے طیارے بمباری کرنے والے ہوتے تھے کہ آسمان نظر نہیں آتا تھا۔ جنگی علاقوں میں لاکھوں انسانوں کی لاشیں سڑک پر گلتی سڑتی رہتی تھیں اور ان سے اٹھنے والی بدبو سے جانور تک ادھر کا رخ نہیں کرتے تھے، اس خونریزی کے بعد پھر ان ملکوں نے کبھی جنگ کا نام نہ لیا۔ لہٰذا بھارتیو اور پاکستان کے معدودے چند جنگ کے خواہشمند احمقو!، جنگ کے بارے میں کبھی سوچو بھی نہیں اور ہاں پاکستان کی طرف اگر پھر کبھی بھارت نے میلی نظروں سے دیکھا، تو اس کا جواب ضرور دیا جائے گا، بصورت دیگر کمینہ دشمن اسے آپ کی کمزوری سمجھ لے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈپریشن سے لے کر ’’ٹھوک کے رکھو‘‘ تک۔۔خالد مسعود خان
Next Article دہشت گرد شاعر۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.