Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»دہشت گرد شاعر۔۔قلم کمان/حامد میر
حامد میر

دہشت گرد شاعر۔۔قلم کمان/حامد میر

ایڈیٹرفروری 28, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت سال پہلے 1999ء میں کارگل کی جنگ کا فائدہ بی جے پی کو ہوا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان پر الزام لگایا گیا کہ اُس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف میں اختلافات پیدا ہو گئے اور معاملہ اکتوبر 1999ء کی فوجی بغاوت پر ختم ہوا۔ 2019 میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی ایئرفورس کے طیارے مظفرآباد کی طرف سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور خیبرپختونخوا کے علاقے جابہ کے جنگلوں میں بم گرا کر واپس بھاگ گئے اور بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ بالاکوٹ میں جیشِ محمد کا ایک ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا۔ حقائق بالکل مختلف نکلے۔ بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل تو ہوئے لیکن رات کے اندھیرے میں بم گرا کر بھاگ گئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اس کارروائی کے ذریعے جو سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے وہ حاصل نہیں کر سکے تاہم پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہو گئی۔ اِس مرتبہ جارحیت کا الزام بھارت پر ہے اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کے مؤقف میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ بھارتی جارحیت سے صرف ایک دن پہلے سینیٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں ایک قرارداد منظور کی گئی اور اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی تمام سیاسی جماعتیں بھارت کے خلاف متحد نظر آئیں گی۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ جب بھی بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیں۔ سیاستدانوں، شاعروں، ادیبوں، صحافیوں اور معاشرے کے تمام طبقوں نے دائیں اور بائیں کی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر ہمیشہ کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت کی ہے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا کا یہ الزام ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے پیچھے پاکستان ہے جبکہ حقیقت ِحال یہ ہے کہ کشمیر کی حالیہ تحریک 1931ء میں شروع ہوئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے پہلا یومِ کشمیر 14اگست 1931ء کو لاہور میں منایا گیا اور یومِ کشمیر کے اِس جلسے کی صدارت علامہ اقبال نے کی تھی۔ یہی اقبال تھے جنہوں نے فرمایا
جس خاک کے ضمیر میں ہے آتشِ چنار
ممکن نہیں کہ سرد ہو وہ خاکِ ارجمند
اقبال کے بعد فیض احمد فیض نے کشمیر کی تحریک آزادی کی نا صرف حمایت کی بلکہ پاکستان میں قیدوبند بھی برداشت کی۔ فیض صاحب کو راولپنڈی سازش کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور الزام تھا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے سیز فائر کے خلاف کچھ فوجی افسران کے ساتھ مل کر بغاوت کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فیض نے راولپنڈی سازش کیس کو پاکستان کے خلاف دشمنوں کی سازش قرار دیا اور کہا
قصۂ سازش اغیار کہوں یا نہ کہوں؟
شکوہ یارِ طرحدار کروں یا نہ کروں؟
قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری سے لے کر عوامی شاعر حبیب جالب تک ہر بڑے شاعر اور ادیب نے کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت کی۔ حفیظ جالندھری نے فرمایا
وہ دیکھو وادیٔ کشمیر کے جانباز جاتے ہیں
ستارے اپنی آنکھیں جن کی راہوں میں بچھاتے ہیں
شورش کاشمیری نے ’’سری نگر کو سلام‘‘ کے نام سے ایک نظم میں کہا
مجاہدوں میں ہر جوان برق ہے، شرار ہے
جدھر نظر اٹھایئے غنیمِ دل فگار ہے
سری نگر کے شہریو! ڈٹے رہو، ڈٹے رہو
قریب آ گئے وہ دن کہ جن کا انتظار ہے
حبیب جالب نے کشمیر کی تحریک آزادی کے بارے میں کہا
ویت نام و فلسطیں ہو انگولا کہ ہو کانگو
انساں کی آنکھوں سے گرتے ہوں جہاں آنسو
اے شامِ ستم ہر جا توڑیں گے ترا جادو
دیکھا نہیں جاتا اب مظلوم کا یہ عالم
کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
ہر جابر و ظالم کا کرتے ہی چلو سر خم
جوش ملیح آبادی نے ’’اے جوانانِ کشمیر‘‘ کے نام سے اپنی طویل نظم میں لکھا
اے جنتِ کشمیر کے بیدار جوانو!
اے ہمتِ مردانہ کے ذی روح نشانو!
سو بات کی یہ بات ہے اس بات کو مانو
جینے کا جو ارمان ہے تو موت کی ٹھانو
بے غرق ہوئے کوئی اُبھرتا ہی نہیں ہے
جو قوم پہ مرتا ہے وہ مرتا ہی نہیں ہے
جوش کے یہ اشعار پڑھ کر اُن جوانوں کے چہرے آنکھوں کے سامنے گھوم جاتے ہیں جنہوں نے تحریک آزادی کو زندہ رکھنے کیلئے موت کو گلے لگایا۔ احمد فراز نے بھی کشمیر کی تحریک آزادی کی کھل کر حمایت کی۔ ’’صدائے فرزند کشمیر‘‘ کے نام سے اپنی غزل میں فرمایا
میرے تن کے زخم نہ گن ابھی میری آنکھ میں نور ہے
میرے بازوؤں پہ نگاہ کر جو غرور تھا وہ غرور ہے
احمد ندیم قاسمی نے کشمیر پر بہت سی نظمیں کہیں۔ ’’کشمیر‘‘ کے نام سے ایک نظم میں کہا
ہر گل کی جبیں پُرشکن ہے
کشمیر لٹا ہوا چمن ہے
پھولوں نے چھپا رکھا ہے ورنہ
زخموں سے اٹا ہوا بدن ہے
کشمیر کے بارے میں پاکستان کے معروف شعراء نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ پاکستانی عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے۔ ان شعراء کے کلام کو ایک کتاب میں اکٹھا کر دیا جائے تو آپ کو پاکستان کے رائٹ اور لیفٹ اور سینٹر کی سوچ والوں کا کشمیریوں کے حق میں اتفاق رائے نظر آئے گا۔ بھارتی حکومت کو نہیں بلکہ عالمی برادری کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے پیچھے کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ علامہ اقبال سے لے کر حبیب جالب اور احمد فراز سے لے کر جوش ملیح آبادی تک بڑے بڑے شاعروں کی شاعری ہے، اگر کشمیر کے حریت پسند دہشت گرد ہیں تو پھر یہ تمام شاعر بھی دہشت گرد ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کو جواب مل گیا۔مگر اب بس!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article بھارت کے اہلِ علم و دانش کے نام۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.