Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»سرکار کا عملی ڈھانچہ کہاں ہے؟۔۔کشور ناہید
کالم

سرکار کا عملی ڈھانچہ کہاں ہے؟۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرمئی 11, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھ جیسا کوئی بابا، حکیم کے پاس گیا، پیٹ کے درد کی دوائی مانگی۔ پوچھا کیا کھایا تھا؟ کہا کھائی تو روٹی تھی مگر وہ ذرا جلی ہوئی تھی۔ حکیم نے اس کو آنکھوں میں ڈالنے کے لئے قطرے دیئے۔ بابا بولا ’’میرے پیٹ میں درد ہے اور آپ مجھے آنکھوں کی دوائی دے رہے ہیں‘‘۔ حکیم صاحب نے کہا آنکھیں ٹھیک ہوتیں تو تم جلی ہوئی روٹی نہ کھاتے۔ بس اب ہماری اسمبلیوں کے ممبران کو بھی آنکھوں میں ڈالنے کی دوائی اس لئے دی جائے کہ وہ جلی کٹی سناتے ہیں، ان کو ایسی دوائی دی جائے کہ وہ آنکھیں کھول کر دیکھ سکیں۔ اس وقت پاکستان میں دوائی سے سبزی تک کی قیمتیں کیا ہیں؟ نالائق ڈاکٹروں کے ہاتھوں تھرپارکر اور سندھ میں ایڈز کے مریض ایسے بڑھ رہے ہیں جیسے ہیضے کے مریض۔ سیاستدانوں کی گفتار اب بچوں تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دوسرے کو چھیڑنے کیلئے سارے لڑکے ’’صاحبہ صاحبہ‘‘ کے نعرے مارتے پھر رہے ہیں۔
اس قدر ڈھٹائی سے وزراء اعلان کر رہے ہیں کہ ابھی چند اور مہینے سختی کے ہیں، پھر پاکستان جنت بن جائے گا۔ ہمارے معصوم بلاول صاحب سے تھرپارکر میں پانی کے بارے میں سوال کرو تو وہ کہتے ہیں ’’ہم نے تھرپارکر میں 700فلٹر پمپ لگا دیئے ہیں‘‘۔ عزیزم سے کوئی پوچھے کہ زمین کے نیچے پانی ہوگا تو یہ فلٹر کام کریں گے ورنہ ان سے ہوا ہی نکلتی رہے گی۔
مہینے کے تیس دن ہوتے ہیں، بتیس دفعہ اعلان ہوتا ہے کہ پچاس لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔ وہی محاورہ ’’سوت نہ کپاس، کولہو سے لٹھم لٹھا‘‘۔ ابھی زمین کا پتا نہیں۔ زمین ملے تو سروے ہو کہ نیچے کتنا پانی میسر ہے، سیوریج کا سسٹم ہے کہ نہیں۔ یہ باتیں آرکیٹکٹ اور دانشور سوچتے رہیں۔ وہ جیسے ایک زمانے میں ٹانگوں کے اوپر بھونپو لگا کر فلموں کے لئے اعلان کیا جاتا تھا کہ عورتوں کے لئے خصوصی فلم۔ بالکل اسی انداز سے پہلے ڈیم بنانے کے لئے اعلان ہوتا تھا۔ اب پچاس لاکھ گھروں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ پناہ گاہیں بنانے اور غریبوں کو پیسے دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ لڑکیاں ہوں کہ لڑکے، ان کو ہنر سکھانے کے ساتھ وظیفہ دینے اور ہنر سیکھنے کے بعد کس فیکٹری یا کسی کارخانے میں نوکری ملے گی۔ یہ تفصیلات باقاعدہ منصوبہ بندی سے نہیں بتائی جائیں گی تو وہی بے اعتمادی لوگوں میں رہے گی۔
ایوب خان آئے وہ اپنا لوکل گورنمنٹ سسٹم لائے، مشرف آئے وہ اپنا سسٹم لائے اور اب نیا مقامی کونسل کا نظام لانے کا کہا جا رہا ہے۔ ہم بوڑھے طوطے اس تبدیلی کا مطلب کیا سمجھیں جبکہ کراچی اور کے پی میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن بھی ہو گئے یا ہو رہے ہیں۔ سرکاری پارٹی کے ممبران کے لئے گرانٹس بھی دی جا رہی ہیں۔ سرکاری محکموں کو بجٹ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ بس تنخواہیں اور کرائے کی مد میں بجٹ ملے گا۔ ترقیاتی فنڈز کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ اچھا تو پھر این جی اوز کے ذریعے ملکوں ملکوں بھیک مانگنے دو۔ اس کی بھی اجازت نہیں ہے؟
سڑک پر نکل کر تو دیکھو، سارے بابے جو چھابے اٹھائے بھیک مانگ رہے ہیں، وہ سارے مزدور جو اپنی اپنی کدال لئے آج کی روزی کے لئے بیٹھے ہیں۔ ان کو محنت مزدوری کے مواقع میسر کرو۔ خیرات دینے سے، وہ ہاتھ پھیلانے کے اس طرح عادی ہو جائیں گے جیسے بے شمار عورتیں، بچے کو افیم کھلا کر گود میں لئے بھیک مانگ رہی ہوتی ہیں۔ پوچھو کام کرو گی تو جواب دیئے بنا، دوسری گاڑی کی جانب لپک کر چلی جاتی ہیں اور وہ بچے جو آپ سے پیسے لے کر لالی پاپ کھاتے ہوئے ہاتھ پھیلاتے ہیں، ان کا کیا یہی مستقبل ہے؟ میرے اتنے سارے جوان بچے جو بولتے بھی خوب ہیں، ان کے ذہن میں ان سوالوں کا جواب نہیں ہے۔
جب سارے مسئلوں پر ہنگامہ کم ہو جاتا ہے تو شور بہت تیز شور، لڑکی کی شادی کی عمر پہ ایسا پڑتا ہے کہ سارے چینل سارے اخبار، سارے مولوی، اس کو ملک اور مذہب کی سالمیت کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ ہمارے قائداعظم نے سارے مسلمانوں کی مخالفت کے باوجود لڑکی کی شادی کی عمر کا تصفیہ ختم کروایا تھا۔ وہ سال تھا 1929۔ اب سو سال بعد، سائنس اور شعوری بلندی کے باوجود لڑکی کی شادی کی عمر 18 سال کرنے پر اتنے برہم ہیں کہ میں نوکری چھوڑ دوں گا۔ وہاں نہیں بولتے جہاں نو سال کی لڑکی کا 70سال کے بوڑھے کے ساتھ، نکاح خواں باقاعدہ نکاح پڑھا رہا ہوتا ہے۔سب لوگ تھرپارکر میں عورتوں اور بچوں کے مرنے پر نوحہ پڑھتے ہیں۔ ان نتائج کی وجوہات پر غور نہیں کرتے ہیں کہ جب گیارہ سال کی لڑکی بلوغت کے فوراً بعد بیاہی جائے گی،12 سال کی عمر میں اپنی طرح کے مردار بچے کو جنم دے گی، تو وہ دونوں مریں گے نہیں تو اور کیا ہوگا۔ لیکن آپ نے پڑھا کہ جتنی تعداد میں جوان لڑکیاں بچوں کو جنم دیتے ہوئے مر جاتی ہیں، کبھی بڑی عمر کی عورتیں بھی اس طرح مرتی ہیں؟ تھرپارکر میں بھی اگر لڑکی کی شادی کی عمر18 سال اور لڑکے کی20 سال کر دی جائے پھر دیکھئے کتنا فرق پڑے گا۔ اب تو مصری علماء نے بھی لڑکی کی شادی کی عمر 18سال کرنے کی تجویز کو پاس کر دیا ہے۔ ابھی تو چند روز بعد عید کے چاند کے جھگڑے ہوں گے۔ خدا کے لئے وہ ایک نیک کام کہ سب تعلیمی اداروں اور مدرسوں کا نصاب یکساں ہوگا، دس پڑھے لکھے لوگوں کو دس دن کے لئے ایک جگہ بٹھا دیں، نصاب تیار ہو جائے گا۔ مگر سب کاموں کے لئے ٹیم چاہئے ہوتی ہے۔ ترین صاحب ہر مسئلے کا حل نہیں ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغریبوں کے لئے الگ، امیروں کے لئے الگ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article تمبو کے نیچے قائم سرکاری رٹ۔۔خالد مسعود خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 4, 2026

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور

مئی 4, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.