Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»قائد اعظم کے بارے میں منشی عبدالرحمٰن کی غلط بیانی ۔۔ ڈاکٹرصفدر محمود
کالم

قائد اعظم کے بارے میں منشی عبدالرحمٰن کی غلط بیانی ۔۔ ڈاکٹرصفدر محمود

ایڈیٹرمئی 20, 201929 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
munshi abdul rehman
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے یہ بات متعدد بار لکھی ہے کہ تحقیق میں کوئی حرف آخر نہیں ہوتا۔ میں صرف یہ لکھتا ہی نہیں بلکہ اِس پر خلوص نیت سے یقین بھی رکھتا ہوں۔ سچ یہ ہے کہ میں فقط ایک طالب علم ہوں۔ محقق، دانشور، روحانی یا عالم و فاضل ہونے کا نہ اہل ہوں اور نہ ہی اِس حسنِ ظن میں مبتلا ہوں۔ میں نے اکثر محققین، عالم و فاضل لکھاریوں اور شہرت یافتہ دانشوروں کو علم و تحقیق کی روشن خیالی میں عقلِ کل اور حرفِ آخر بنتے دیکھا ہے اور اب بھی دیکھ رہا ہوں۔ دوسروں پر طنز اور تحقیر اور اُنہیں کمتر ثابت کر کے لطف اندوز ہونا اِسی زعم کی علامات ہیں۔ اختلاف رائے کو میں اِس لئے باعثِ برکت سمجھتا ہوں کہ اِس سے تحقیق اور مزید تحقیق کی راہیں کھلتی ہیں جن سے سچ بے نقاب ہوتا اور غلطیوں کی اصلاح ہوتی ہے۔ میرے نزدیک زندگی سیکھنے کا عمل ہے جو جاری و ساری رہتا ہے۔ لاتعداد بار ایسا ہوا کہ میں نے کسی محترم کالم نگار کی تحریر میں ایسی کوئی بات پڑھی جو میرے علم کے مطابق صحیح نہیں تھی تو اُن کو فون کر کے مزید تحقیق کی گزارش کی۔ ہاں بعض اوقات کچھ مہربان کالم میں ایسی بات بلا تحقیق اور بلا حوالہ لکھ دیتے ہیں جس سے قائداعظم یا تاریخ پاکستان کے بارے میں بد گمانی پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے تو میں علمی انداز سے اُس کی وضاحت کر دیتا ہوں۔ یہ اُس وقت ہوتا ہے جب اُن کا رابطہ میرے پاس نہ ہو ورنہ مجھے بہتر انداز یہی لگتا ہے کہ لکھاری سے گزارش کر کے اُنہی سے وضاحت کروا دی جائے تاکہ اُن کے قارئین غلط انفارمیشن کا شکار نہ ہوں۔ آپ کو مجھ سے اختلاف ہوسکتا ہے یہ آپ کا حق ہے۔ آپ یہ حق کیسے ادا کرتے ہیں یہ آپ کا انداز ہے۔ خالص سیاسی تجزیات یا ہمہ وقت سیاستدانوں پر سنگباری میری عادت نہیں کیونکہ میں ہر قسم کے متنوع موضوعات مثلاً سماجی رویوں، قومی مسائل، انسانی رشتوں، انتظامی خرابیوں، زندگی کے تجربات و مشاہدات، تاریخی موضوعات، قائداعظم، زندگی کے بدلتے رنگ، اندازِ حکومت، حکمرانوں کی حکمرانی کے تجزیات، کسی کتاب سے حاصلِ مطالعہ حتیٰ کہ روحانی اور مذہبی پہلوؤں وغیرہ پر لکھتا رہتا ہوں۔ جس روز جس موضوع نے دامنِ توجہ کھینچ لیا یا ذہن میں سرگوشیاں کرنے لگا اُسے ’’تختہ مشق‘‘ بنالیا۔ کبھی کبھار مزاح پہ طبیعت آمادہ ہوئی تو اُس پر طبع آزمائی کرلی۔ اکثر کوشش ہوتی ہے کہ قارئین کی انفارمیشن میں اضافہ ہو۔ روحانیت سے مجھے گہری دلچسپی ہے۔ یہ میرے مطالعے اور مشاہدے کا اہم موضوع ہے۔ میں اِس میں یقین رکھتا ہوں اور اِس یقین کی کچھ بنیاد بھی ہے کیونکہ تحقیق کا طالب کسی شے یا شعبے پر جلدی یقین نہیں کرتا جب تک اُسے اُس کا ثبوت نہ مل جائے۔ البتہ میری ذات کو روحانیت سے نسبت نہیں کیونکہ میں ایک گناہگار اور دنیا دار انسان ہوں جبکہ روحانیت مجاہدات، پاکیزگی اور قلبی طہارت کا تقاضا کرتی ہے۔
ہاں روحانیت کا تمسخر اڑانے والوں اور اُسے نفسیاتی بیماری قرار دینے والوں کی تحریریں پڑھ کر مجھے اکثر ایک بات یاد آتی ہے۔ اِس وقت صحیح ریفرنس یاد نہیں۔ اتنا یاد ہے کہ ایک صاحبِ فقر سے کسی روشن خیال نے اِسی طرح کا سوال کیا تو اُن کا جواب تھا ’’ہم دنیا کا نہیں دنیا کے بعد کا سودا کرتے ہیں۔ دیکھ لو اللہ پاک موت کے بعد کن کی قبریں زندہ رکھتے ہیں‘‘۔ اہلِ نظر کے لئے اِس میں نشانیاں ہیں جبکہ روشن خیال دانشوروں اور عالم و فاضل لکھاریوں کے لئے یہ توہم پرستی، جہالت اور خدا جانے کیا کیا ہے۔
ہاں ذاتی حوالے سے مجھے ایک کمزوری کا احساس ہے جو بے شمار کمزوریوں میں سے ایک ہے۔ میں خود کوئی نیک یا عبادت گزار انسان نہیں لیکن اگر کوئی ایسا واقعہ نظر سے گزرے یا کانوں میں پڑے جس سے قاری میں نیکی کا جذبہ پیدا ہوتا ہو، حسنِ اخلاق کا سبق ملتا ہو یا صبر و شکر کی تلقین ہوتی ہو تو اُسے لکھ دیتا ہوں بشر طیکہ ’’راوی‘‘ قابلِ اعتماد ہو۔ راوی قابلِ اعتماد کا مطلب ہے کہ بیان کرنے والا اعلیٰ کردار کے معیار پر پورا اترتا ہو، سچائی کی شہرت رکھتا ہو اور اُس کا بظاہر کوئی ایجنڈا یا Motiveنہ ہو۔ اگر ایسے واقعے یا روحانی تجربے سے قاری میں حبِ الٰہی، صبر و شکر اور نیکی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے یا اُس طرف طبیعت راغب ہوتی ہے تو مقصد پورا ہوگیا۔ نیتوں کا حال میرا رب جانتا ہے اور وہی نیت کے مطابق جزا و سزا دینے کا اہل ہے۔ تشکیک پھیلانے والوں یا طنز و تحقیر کے تیر چلانے والوں کا معاملہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سپرد ہے جس نے یومِ حساب کا وعدہ کر رکھا ہے اور جو اپنے وعدوں کا مالک ہے۔ میں ایک کمزور انسان، میری کیا حیثیت؟ گنڈے، تعویذ اورجادو کو روحانیت سمجھنے والے تحقیر کا ارتکاب کرتے ہیں۔ یہاں تک لکھ چکا ہوں تو ایک معذرت یا وضاحت ذہن پہ دستک دے رہی ہے۔ میری کمزوری ہے کہ میں بظاہر ثقہ حضرات اور کتابوں پر اعتبار کر لیتا ہوں جو کبھی کبھی مزید تحقیق سے غلط ثابت ہوتی ہیں۔ میں نے یہ بات تحریکِ پاکستان کے چند معتبر کارکنان سے سنی اور پھر منشی عبدالرحمٰن کی معروف کتاب ’’تعمیرِ پاکستان اور علمائے ربانی‘‘ کے صفحہ نمبر 135-136پر پڑھی کہ قائداعظم نے چودہ اگست 1947کو کراچی میں مولانا شبیر احمد عثمانی اور ڈھاکہ میں مولانا ظفر احمد عثمانی کو پاکستان کی پرچم کشائی کا ’’اعزاز‘‘ بخشا۔ چند روز قبل یہ واقعہ محترم مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب نے اپنے کالم ’’دینی مدارس‘‘ میں بھی لکھا۔ میں خود اِس غلطی کا ارتکاب کر چکا ہوں اور معذرت خواہ ہوں۔ محترم منیر احمد منیر کے کہنے پر میں نے اُس کی تحقیق کی، نیشنل آرکائیو میں ریکارڈ دیکھا، 15اور 16اگست 1947کے روزنامہ ڈان پڑھے تو پتہ چلا کہ یہ بات صحیح نہیں۔ کراچی میں پاکستان کا پرچم خود قائداعظم نے لہرایا تھا البتہ مولانا محمد حنیف صاحب کے کالم میں یہ پڑھ کر صدمہ ہوا کہ پاکستان کی پہلی مردم شماری میں شیخ الاسلام مولانا شبیر عثمانی کے نام کے سامنے ناخواندہ لکھا ہوا ہے۔ یہ معاملہ بھی تحقیق طلب ہے، میں 1997-98میں خواندگی پر لٹریچر پڑھ رہا تھا تو پتہ چلا کہ خواندگی کی تعریف وقت کے ساتھ بدلتی رہی ہے۔ پہلے ہر وہ شخص جو دستخط کرنے کے ساتھ کسی بھی زبان میں ایک پیرا پڑھ سکتا تھا اُسے خواندہ کہا جاتا تھا۔ پھر یونیسکو نے عالمی سطح پر خواندگی کے حوالے سے یہ تعریف کی جو شخص پڑھنے کے علاوہ ایک پیرا لکھنے کا اہل ہو اُسے خواندہ کہا جائے گا۔ اُسی دور میں مجھے ایک برطانوی مصنف کی کتاب Reflections And Recollectionپڑھنے کا اتفاق ہوا جس نے انیسویں صدی کے آغاز میں ہندوستان کے مسلمانوں میں شرح خواندگی 75فیصد کے لگ بھگ لکھی تھی۔ اللہ بہتر جانتا ہے مجھے علم نہیں اُس نے کس بنیاد پر یہ لکھا اور خواندگی کا اُس وقت کیا معیار یا تعریف تھی۔ ریسرچ اسکالرز تحقیق کر لیں لیکن پورے ہندوستان کی نہ کہ چند علاقوں کی اور برطانوی مصنف کی تصحیح کر دیں کہ تحقیق میں کوئی حرف، حرف ِآخر نہیں ہوتا۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قائداعظم منشی عبدالرحمان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکائرہ کا دکھ اور سفاک معاشرہ۔۔نصرت جاوید
Next Article مولانا طارق جمیل اور دنیاوی معاملات۔۔ محمد حنیف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : پاکستان ایک قوم ہے

جولائی 9, 2025

سہیل وڑائچ کا کالم : قائداعظم خوش یا ناخوش؟

اگست 12, 2024

تمام اقلیتوں کی ملک کیلئے بے مثال خدمات ہیں، وزیر اعظم

اگست 11, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.