Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Eye zimpler Casino -Bonus of Horus angeschlossen vortragen + Provision Quelltext durch Hydrargyrum
  • Diese besten 9 Spielbank Provision Angebote 2026 as part of montezuma Jackpot -Slot Teutonia
  • Hier Eye of Horus verbunden Casino Stampede über Maklercourtage um Echtgeld zum besten geben
  • SpinRise Online casino Greatest Games and you can Personal Bonuses for Australian Players
  • Eye of Horus 50 Freispiele GNeinme Spielautomat exklusive Einzahlung Neuartig
  • Verbunden Spielsaal Provision bloß Spielen Sie pharaohs treasure Slot online Umsatzbedingungen 2026
  • Nachfolgende besten Freispiele ohne Einzahlung 2026 Burning Hot 6 Reels Spielautomat Aktualisiert
  • Kasino Bonus ohne Herr Bet Casino kein Einzahlungsbonus Einzahlung Fünfter monat des jahres 2026 Aktuelle Verzeichnis
  • Diese MRBET AT Login Besten Verbunden Casino über PayPal Einzahlung Österreich
  • Eye Summer Splash Slotauszahlung of Horus Decodieren Sie es fort Tricks & Masterplan Guide Deutschland
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»معیار‘ لگن اور مہارت کا فقدان۔۔نصرت جاوید
کالم

معیار‘ لگن اور مہارت کا فقدان۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹرجون 18, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری بیوی اور بچیاں کافی حیران اور تھوڑا پریشان ہو گئیں۔ ہوا یہ کہ اتوار کی دوپہر بھارت اور پاکستان کا ورلڈ کپ کے لئے کھیلا میچ شروع ہوا تو میں ٹی وی لگا کر اپنے کمرے میں تنہا بیٹھے ہوئے اسے شدید انہماک سے دیکھنے میں مصروف ہو گیا۔ کرکٹ سے ایسی رغبت میں نے کبھی نہیں دکھائی۔ میرے پیاروں کے ذہن میں اگرچہ ’’خیرہو‘‘ والا سوال اٹھا تو حیرانی نہ ہوئی۔
کرکٹ کے میدان میں پاک۔بھارت ٹاکرا ہورہا ہو تو مجھ ایسے ’’بالغ‘‘ ہونے کے دعوے دار بھی تو دوسروں کو ’’کھیل کو کھیل ہی سمجھو، تخت یا تختہ والا معرکہ نہیں‘‘ والی ہدایت دیتے رہتے ہیں،جذباتی ہوجاتے ہیں۔دل کی پژمردگی کو مٹانے کے لئے ’’اچھی خبر‘‘ کی توقع دُعا کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔
بہت اہتمام کے ساتھ مکمل انہماک سے یہ میچ اس لئے بھی دیکھنا چاہا کیونکہ گزشتہ کئی مہینوں سے سیاسی تماشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے چند ایسے موضوعات کی تلاش میں ہوں جن کے بارے میں لکھا جائے تو قارئین کو اُکتاہٹ محسوس نہ ہو۔ روزی کمانے کے لئے کئی ایسے موضوعات ڈھونڈے جاسکتے ہیں جو اندھی نفرت اور عقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں آپ کو ’’مردِ مجاہد‘‘ ثابت کرنے کی حماقت سے بچائیں اور کرکٹ ایسے موضوعات میں سرفہرست ہو سکتا ہے۔
اتوار کا میچ شروع ہونے سے قبل میں نے وزیراعظم عمران خان کے لکھے پانچ ٹویٹس بھی پڑھ لئے تھے۔ کرکٹ سے اپنی پہچان بنانے والے کپتان نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جائے تو بیٹنگ میں پہل کا فیصلہ کرے۔مجھے کامل یقین ہے کہ ہماری موجودہ ٹیم کے کپتان نے مذکورہ ٹویٹس کو غور سے پڑھا ہو گا۔ ٹاس جیتنے کے باوجود مگر اس نے بھارت کو بیٹنگ کے لئے کہا۔ اس نے یہ فیصلہ کیوں کیا یہ بات مجھے کوئی مبصر سمجھا نہیں پایا۔
میچ کے پہلے دس اوور ختم ہونے کے بعد مگر کرکٹ کے بارے میں مجھ ایسے جاہل کو بھی سمجھ آگئی کہ اس کا فیصلہ غلط تھا۔ ہمارے باؤلر بھارتی اوپنرز کو جو گیند پھینک رہے تھے وہ وکٹ اُڑانے پر توجہ دیتے نظر نہیں آئے۔ عامر کی مہارت اگرچہ عیاں تھی مگر اسے ایمپائر نے متنبہ کیا کہ گیند پھینکنے کے بعد وہ روانی میں پچ کے درمیان آکر اسے خراب کر رہا ہے۔ حسن علی کی ’’مہارت‘‘ نظر نہیں آئی۔ بھارتی بلے باز بہت اطمینان سے مخالف ٹیم کے لئے ایک بڑا ٹارگٹ بنانے پر مکمل توجہ دیتے نظر آئے۔ہمارے فیلڈروں میں بڑا سکور روکنے کی لگن بھی نظر نہیں آئی۔
پاکستان کی باری آئی تو ہمارے بلے بازوں میں اعتماد کا شدید فقدان نظرآیا۔ اپنا ایک ’’سٹار‘‘ باؤلر زخمی کروانے کے با وجود بھارتی باؤلرز مگر مسلسل ایسے گیند کرواتے رہے جن کا ہدف بلے باز کو غلط شاٹ کھیلے پر مجبور کرنا تھا۔فیلڈرز نے یکسوہوکر چوکے روکے۔ ہمارے بلے بازوں کو اکثر دوسرا رن لینے کی مہلت بھی نہ دی۔ بھارتی ٹیم کے نظم، مہارت اور یکسوئی نے مجھے حیران سے زیادہ پریشان کیا۔ جی چاہا کہ ٹی وی بند کر دوں۔ اس خوف سے باز رہا کہ بیوی اور بچیاں مذاق اڑائیں گی۔میری خوش بختی کہ ’’جیو‘‘ کے دوست رانا جواد نے کھانے پر بلالیا۔ وہاں گیا تو ’’لاہور قلندر‘‘ کا ’’قلندر‘‘ رانا فواد بھی موجود تھا۔ حامد میر میچ دیکھنے کو بضد مگر ’’قلندر‘‘ بددل ہوا میرے حالیہ کالموں کے بارے میں گفتگو میں مشغول ہوگیا۔رانا فواد کا اصرار تھا کہ میرے کالم ان دنوں مایوسی پھیلارہے ہیں۔وہ شگفتگی اور توانائی جو فواد کی نظر میں میری تحریر کا خاصہ ہوا کرتی تھی بہت تیزی سے معدوم ہوتی نظر آرہی ہے۔ خلوص سے بھرپور اس فیڈبیک نے مجھے مزید اداس کر دیا۔
گھرلوٹا تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک وڈیو کے ذریعے اصرار کیا جارہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شکست کا اصل سبب ہمارے چند کھلاڑیوں کا میچ کے آغاز سے سات گھنٹے قبل مانچسٹر کی ایک ’’شیشہ بار‘‘ میں جمع ہوکر دھوئیں کے مرغولے اڑانا تھا۔ سرفراز احمد سے مسلسل سوال ہورہا تھا کہ اس نے عمران خان جیسے نامور کھلاڑی کے ٹویٹ کے ذریعے دئیے مشورے کے باوجود ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی پلے بازوں کو میچ کا آغاز کیوں کرنے دیا۔
میچ کا جتنا حصہ میں نے پورے انہماک کے ساتھ دیکھا تھا اسے ذہن میں رکھتے ہوئے یہ کہنے کو مجبور پاتا ہوں کہ اگر پاکستانی بلے باز بھی پہل کاری کا انتخاب کرتے تو شاید اتوار کا میچ جیت نہ پاتے۔ اپنی ٹیم میں مجھ بدنصیب کو شدید مشق سے حاصل ہوئی مہارت اور یکسوئی کا شدید فقدان نظر آیا۔
اس فقدان کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے اپنے کھلاڑیوں پر غصہ کے بجائے رحم آنا شروع ہو گیا۔ ذہن میں بارہا یہ سوال اٹھا کہ ہم فقط اپنی کرکٹ ٹیم ہی سے خوش خبری کی توقع کیوں باندھ لیتے ہیں۔ کسی اور شعبے کی بابت سوچنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکا۔ ایسا کرتے ہوئے یہ اعتراف کرنے کو مجبور ہوا کہ میرے شعبے میں شدید مشق کے بعد لکھنے اور بولنے کی مہارت کے حصول کی لگن باقی نہیں رہی۔ صحافیوں کی عمومی شناخت اب ’’لفافہ‘‘ ہے۔ ان کی ساکھ برقرار نہیں رہی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس دیکھنے جاتا ہوں تو مسلسل یہ خیال آئے چلے جاتا ہے کہ 1985سے اس ایوان میں معیار بہت تیزی سے گر رہا ہے۔ ہنگامہ، شورشرابا، فقرے بازی دُنیا بھر کی پارلیمانوں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ ہر فریق مگر اپنے تئیں ’’ایک حد‘‘ طے کر لیتا ہے۔ اس حد سے نیچے گرنے سے شعوری اجتناب برتا جاتا ہے۔
کسی بھی ریاست کا اصل فریضہ محاصل کا حصول ہے۔ 2018کے بجٹ میں اس ضمن میں جو اہداف طے ہوئے ان کے حصول میں FBRتاریخی اعتبار سے ناکام رہا۔ عمران حکومت نے چند ماہ اپنے ’’ایڈ م سمتھ‘‘ اسد عمر کو معیشت سنبھالنے کا کامل اختیار بخشا۔ وہ ناکام رہے تو ڈاکٹر حفیظ شیخ سے رجوع کرنا پڑا۔ ان کی معاونت کے لئے IMFکی نوکری چھوڑ کر ڈاکٹر رضا باقر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر بن کر اس ملک میں ’’مالیاتی نظم‘‘ متعارف کروانے پر مامور کروائے گئے ہیں۔
معیار،لگن اور مہارت کا ہمارے ہاں ہر شعبے میں دل دہلادینے والا فقدان نظر آرہا ہے۔ ایسے ماحول میں فقط پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو طعن وتشنیع کا نشانہ کیوں بنائوں۔ زوال کی گھڑی ہے جس کے جلد ازجلد خاتمے کی دُعا ہی مانگی جا سکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالی خولی بڑھکیں اور چوروں کی رہائی (حصہ اول)۔۔خالد مسعود خان
Next Article صوبائی بجٹ میں بھی صوبائی سیکرٹریٹ نظر انداز۔۔ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Eye zimpler Casino -Bonus of Horus angeschlossen vortragen + Provision Quelltext durch Hydrargyrum

مئی 18, 2026

Diese besten 9 Spielbank Provision Angebote 2026 as part of montezuma Jackpot -Slot Teutonia

مئی 18, 2026

Hier Eye of Horus verbunden Casino Stampede über Maklercourtage um Echtgeld zum besten geben

مئی 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Eye zimpler Casino -Bonus of Horus angeschlossen vortragen + Provision Quelltext durch Hydrargyrum مئی 18, 2026
  • Diese besten 9 Spielbank Provision Angebote 2026 as part of montezuma Jackpot -Slot Teutonia مئی 18, 2026
  • Hier Eye of Horus verbunden Casino Stampede über Maklercourtage um Echtgeld zum besten geben مئی 18, 2026
  • SpinRise Online casino Greatest Games and you can Personal Bonuses for Australian Players مئی 17, 2026
  • Eye of Horus 50 Freispiele GNeinme Spielautomat exklusive Einzahlung Neuartig مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.