Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»میاں نواز شریف کی تشویشناک حالت!۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

میاں نواز شریف کی تشویشناک حالت!۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 1, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کروڑوں عوام کے محبوب رہنما بہت عرصے سے وہ سختیاں سہہ رہے ہیں، جو سہنا ہر کس و ناکس کے بس میں نہیں، صرف وہ نہیں، ان کی صاحبزادی مریم نواز، دو بھتیجے حمزہ شہباز اور یوسف عباس، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ نواز شریف اور شہباز شریف کی 85سالہ والدہ جس کرب سے گزر رہی ہیں اس کا اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں۔ میاں نواز شریف پہلے دن سے عدالتوں پر بھروسہ کرتے اور ان کے فیصلوں کی پابندی کرتے چلے آرہے ہیں۔ وہ اپنی جیون ساتھی کلثوم نواز کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر اپنی بیٹی مریم کے ساتھ لندن سے جیل جانے کے لئے پاکستان آئے۔ پنجاب کو یورپ جیسا ترقی یافتہ صوبہ بنانے کی خواہش رکھنے اور اس حوالے سے ٹھوس منصوبے مکمل کرنے والے شہباز شریف کبھی جیل جاتے ہیں، کبھی ضمانت پر باہر آ جاتے ہیں اور اپنے بھائی کے لئے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتے ہیں، سرگرداں دکھائی دیتے ہیں۔ سلمان شہباز، حسین نواز، حسن نواز اور نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار اگرچہ بیرون ملک ہیں لیکن ان کی اذیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
پاکستان میں نوزائیدہ ایک سنگدل طبقے نے اس خاندان اور ان سے ہمدردی رکھنے والے افراد جن میں صحافیوں کی ایک تعداد بھی شامل ہے، کی بدترین کردار کشی کی۔ اس طبقے کے افراد نے پہلے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو ڈھونگ ثابت کرنے کی کوشش کی، حتیٰ کہ اسپتال میں ان کی وفات کو بھی ایک عرصے تک تسلیم نہیں کیا۔ اس طرح میاں نواز شریف کی علالت کا بھی سنگدلانہ مذاق اڑایا گیا حتیٰ کہ ان کی حالت اتنی تشویشناک ہو گئی کہ انہیں اسپتال داخل کرنا پڑا۔ نواز شریف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں چنانچہ ان کے معالج ڈاکٹر عدنان کو عدالت میں کہنا پڑا کہ خدانخواستہ ہم کہیں نواز شریف کو کھو نہ دیں۔ نواز شریف کی صحت سنبھلنے میں نہیں آ رہی مگر وہ پوری پامردی سے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ان دنوں سننے میں آ رہا ہے کہ مقتدر طبقے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنا چاہتے ہیں اور اس پر میاں صاحب کو راضی کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی گئی ہیں۔ میاں صاحب کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ یہ ہے کہ ان کی بے بنیاد کردار کشی کی گئی چنانچہ وہ عدالتوں کی طرف سے بے قصور ثابت ہونے تک اپنی جان کی پروا کئے بغیر موجودہ حالت ہی میں رہنے پر بضد ہیں۔ فواد حسن فواد، احد چیمہ اور شاہد خاقان عباسی جیسے مرد قلندر قیدوبند میں ہر طرح کی تکالیف سہنے کے باوجود اس بات پر قائم و دائم ہیں کہ میاں صاحب کے دور میں کوئی کرپشن نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا کوئی ثبوت سامنے لایا جا سکا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے ہر قسم کے تشدد کے باوجود اپنے لیڈر کا ساتھ نہیں چھوڑا، ماضی میں اس کردار کا مظاہرہ پرویز رشید نے کیا تھا اور وہ آج بھی اپنی جماعت کے ہم قدم ہیں۔
میں نے یہ تفصیل یوں بیان کی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود مسلم لیگ(ن) کو توڑا نہیں جا سکا۔ دوسری طرف مقتدر قوتیں ہیں جن کی حب الوطنی میں مجھے کوئی شک نہیں! وہ دیکھ رہی ہیں کہ حکومت سے امور حکومت سنبھالے نہیں جا رہے، انہیں سب سے زیادہ فکر پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اور خارجہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان کے تنہا رہ جانےکی ہے، چنانچہ بطور محب وطن ممکن ہے ان کی سوچ یہ ہے کہ اگر میاں صاحب باہر جانے پر راضی ہو جائیں تو حکومتی ٹیم میں ردوبدل سے پاکستان کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں تاہم یہ ایک مفروضہ ہے، میں اس کی تصدیق یا اس کی تفصیلات سے واقف نہیں ہوں، میں خود بھی صرف ایک کٹر پاکستانی ہی نہیں ہوں بلکہ اس معاملے میں سخت انتہا پسند واقع ہوا ہوں چنانچہ میری درخواست ہے کہ میاں صاحب کی صحت اور پاکستان کے دگرگوں حالات کے پیش نظر ہمارے مقتدر طبقے اور ہماری قابل فخر عدلیہ جس کے کسی فیصلے سے اختلاف تو کیا جا سکتا ہے مگر ان کی نیت پر شک ممکن نہیں۔ ہم سب پاکستان کو مضبوط اور توانا دیکھنا چاہتے ہیں چنانچہ پیشتر اس کے کہ نواز شریف کی صحت خدا نہ کرے مزید زوال پذیر ہو ان کے کہے کو سنجیدہ لیا جائے۔ نواز شریف سمیت سب سیاسی قیدیوں کے معاملات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ پاکستان کسی مزید بڑے بحران کا شکار نہ ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاچھی بھلی دنیا کو کیوں بدل دیتے ہیں۔۔رضا علی عابدی
Next Article کمپیوٹر وائرس سے وائی فائی تک کا سفر۔۔رﺅف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم مئی 4, 2026
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.