Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
  • امریکا اورایران کے درمیان سوئس مذاکرات ملتوی
  • امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت یا "دستاویزِ شکست” :نصرت جاوید کا کالم
  • کرکٹ کے نام ور صحافی قمر احمد انتقال کر گئے : 400 سے زیادہ تیسٹ میچ کور کرنے کا اعزاز
  • قصّہ ضیاء الحق دَور کے انتخابات اور میاں یٰسین وٹو کے گم ہونے کا : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
رضی الدین رضی

محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم

ایڈیٹرمئی 4, 202615 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انتخابات کے نتیجے میں شہر کے در و دیوار کا جو حال ہوا ہے اس سے تو آ پ بھی بخوبی واقف ہوں گے ۔۔ اشتہارات کے اوپر نئے اشتہارات چسپاں کیے جا رہے ہیں کہیں امیدواروں کے اشتہارات میں سے کوئی فلمی اشتہار جھانکتا دکھائی دیتا ہے اور کہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسا جیسے مردانہ کمزوری کے علاج کا اشتہار بھی کسی امیدوار نے ہی لگوایا ہے ۔ وہ دیواریں جن پر ’یہاں پیشاب کرنا منع ہے ‘ لکھا ہوتا تھا آ ج کل اشتہارات سے اٹی ہوئی ہیں ۔۔ جہاں محلے کی صلوٰات کمیٹی نے’ نماز دین کا ستون ہے ‘ لکھا ہوا تھا وہاں بھی کوئی امیدوار اپنا اشتہار اس انداز سے لگا گیا کہ مذکورہ جملہ امیدوار کا بیان محسوس ہوتا ہے ۔گزشتہ روز ہم نے شہر کی چند دیواروں پر لکھے ہوئے اشتہارات نوٹ کیے اور مختلف اشتہارات کو جوڑ کر جو تحریر تیار ہوئی اُس نے ہمیں بہت لطف دیا۔ دراصل اشتہارات ایک دوسرے پر اس بری طرح سے چسپاں کیے گئے تھے کہ مفہوم کچھ سے کچھ ہو گیا۔ آ پ بھی لطف لیجئے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل بھی بھٹو زندہ تھا آ ج بھی زیڈال استعمال کریں ہم برسرِ اقتدار آ کر ملک کو جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ منشور فراہم کریں گے ہمارا دعویٰ ہے کہ اگر آ پ نے وحشی پتر کو ووٹ دیا تو اس ملک میں تمام تر زنانہ و مردانہ امراض کا خاتمہ ہو جائے گا۔ نہ کوئی جاگیردار رہے گا اور نہ کوئی واشنگ مشین ۔ بابو فیروزدین انصاری کے مطب میں پرانے بگڑے ہوئے سیاستدانوں اور علامہ کاظمی کا علاج کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف کتنا ہی سنگ دل کیوں نہ ہو بے نظیر آ پ کے قدموں میں ( بے نظیر بھٹو شہید کے ہم بھی بہت مداح ہیں ، یہ کالم جب لکھا گیا وہ حیات تھیں ، اسے اسی تناظر میں پڑھا جائے )۔۔اسلامی جمہوری نجومی آ ئین کی بالادستی اور کالے علم کا ماہر مزدور کی کم از کم تنخواہ 10 روپے میں تین تصاویر دی جائیں گی ۔۔16 نومبر قرعہ اندازی کی آ خری تاریخ پہلے آ ئیے پہلے ووٹ پائیے ۔۔سنڈیوں اور جاگیرداروں کے خاتمے کے لیے آ زمودہ ، جعل سازوں اور عوامی جمہوری اتحاد سے ہوشیار ۔۔ المشتہر ریاض حسین قریشی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ رشید کا علاج کیجئے پرانی سے پرانی سیاسی بیماریوں کے شرطیہ علاج کے لیے کرے گا راج ملک معراج۔ قائد اہل سنت شاہ احمد نورانی ریکس میں جمعہ 23 ستمبر سے دل دا جانی بے نظیر قلفہ عرف حسینہ 420 نیا پرنٹ اور نئے آ ئین سسٹم کے ساتھ صرف بالغوں کے لیے ۔ محبت میں ناکامی جماعت اسلامی تین دن میں سوٹ تیار طالب علموں ، کسانوں ، مزدوروں ، غریبوں اور خواتین کے لیے پردے کا خاص اہتمام پھر نہ کہنا کہ ہمیں خبر نہ ہوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پگ میرے ویر دی ہمراہ 19 نومبر کو گرما گرم سائیڈ پروگرام انتخابی نشان پگڑی سنبھال جٹا ، تمنا کیسی کیوں نہ ہو ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اے کہوٹہ بیوٹی پارلر ہم تیری طرف بڑھنے والے ہاتھوں کو توڑ دیں گے تم نے ڈھاکہ دیا ہم نے لکس انٹرنیشنل سوپ لیا ۔ بالوں اور سیاسی نظام کی خوبصورت آ رائش کے لیے مسلم لیگ ہیئر کٹنگ سیلون آ پ کا مخلص چراغ دین انتخابی نشان ٹیبل ۔ پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
مطبوعہ ( روزنامہ قومی آواز ۔۔ 12 نومبر 1988 )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
Next Article نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 21, 2026

بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی

جون 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم جون 21, 2026
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 21, 2026
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی جون 20, 2026
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ جون 20, 2026
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.