Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : کوئی ہیرو نہیں جانتا کہ وہ ہیرو ہے
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : کوئی ہیرو نہیں جانتا کہ وہ ہیرو ہے

ایڈیٹرجنوری 19, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہیرو وہ ہوتا ہے جو اپنے طے شدہ فرائض اور ضمیر کی آواز پر کچھ ایسا کر گذرے کہ خود نہ اسے یقین آئے نہ دیکھنے والے کو کہ ایسی چنگاری بھی یا رب اپنے خاکستر میں تھی۔ ہیرو کا ذاتی مذہب و عقیدہ کچھ بھی ہو مگر بنیادی عقیدہ انسانیت پر ہی استوار ہوتا ہے۔ یہ نہ ہو تو پھر وہ ہیرو یا ہیروئن ہی کیوں ہو؟
سات جنوری دو ہزار چودہ کو جب خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے گاؤں ابراہیم زئی میں سولہ سالہ اعتزاز حسن سکول جا رہا تھا تو اسے تھوڑا معلوم تھا کہ وہ کتنا بڑا کام کرنے والا ہے۔ بس اس نے سیکنڈوں میں فیصلہ کیا کہ خود کش بمبار کو اپنے سکول میں نہیں گھسنے دینا جہاں اس لمحے سات سو کے لگ بھگ بچے موجود تھے۔ چنانچہ اعتزاز خود کش بمبار سے لپٹ گیا۔ خود چلا گیا مگر سینکڑوں بچے بچا لیے۔
گذشتہ ہفتے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور بلوچستان میں غیر معمولی برف باری نے زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔کوئٹہ کے قریب کچلاک کے رہائشی سلیمان خان کو بس ایسے ہی خیال آ گیا کہ اس وقت شاہراہوں پر جو لوگ پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے اپنی لینڈ کروزر کو کیوں نہ استعمال کیا جائے۔ سرکار تو جو کر رہی ہے سو کر رہی مگر جو شہری قدرے بہتر پوزیشن میں ہیں انہیں بھی تو آگے بڑھ کے کچھ کرنا چاہیے۔ چنانچہ سلیمان خان نکل کھڑا ہوا اور اس نے گاڑیوں میں پھنسے لگ بھگ سو لوگوں کی ہر ممکن امداد کی۔ تاآنکہ حکومتی مشینری متحرک ہو گئی۔
اسرائیل میں ہر سال ایک پولش خاتون آئرین سینڈلر کی برسی منائی جاتی ہے۔ ان کا جولائی دو ہزار چودہ میں اٹھانوے برس کی عمر میں وارسا میں انتقال ہوگیا۔
آئرین دوسری عالمی جنگ میں ایک عام سی بلدیاتی افسر تھیں جب نازی جرمن فوجوں نے ان کے ملک پر قبضہ کرلیا۔ نازیوں نے عام آدمیوں کو بالعموم اور پولش یہودیوں کو بالخصوص اپنا نشانہ بنایا۔ آئرین یہودی نہیں تھی لیکن اس نے ایک خفیہ مزاحمتی گروہ منظم کیا اور جتنے یہودی بچوں کو تھیلوں میں بند کرکے یا گندے پانی کی نکاسی کے نالوں کے ذریعے نازی جرمنوں کی نگاہ سے بچا کے نکال سکتی تھی نکال لیا اور انہیں ایسے پولش خاندانوں کو دے دیا جو انہیں چھپا کر رکھ سکتے تھے۔
اس طرح آئرین نے لگ بھگ ڈھائی ہزار بچوں کی جان بچائی۔ دو ہزار تیرہ میں پولش پارلیمنٹ نے آئرین سینڈلر کو متفقہ طور پر قومی ہیروئن قرار دیا۔ اس موقع پر آئرین نے اپنے پیغام میں کہا ’ہر وہ بچہ جسے بچانے میں میرا تھوڑا سا ہاتھ تھا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس دھرتی پر میرا وجود بے مقصد نہیں رہا۔ لیکن اس میں سینہ پھلانے والی بھلا کیا بات ہے۔ یہ تو سب کو ہی کرنا چاہیے۔‘
بھارتی ریاست بہار کے علاقے گیا میں اونچی پہاڑیوں سے گھرا ایک گاؤں ہے گیہلو گھاٹی۔ اس کا ایک رہائشی دسرتھ مانجھی اٹھارہ اگست دو ہزار سات کو دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کینسر سے انتقال کرگیا۔ اس ان پڑھ دیہاتی کی آخری رسومات حکومتِ بہار نے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیں۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ دسرتھ کی بیوی کا انیس سو انسٹھ میں بروقت طبّی مدد نا ملنے کے سبب دورانِ زچگی انتقال ہوگیا۔ دسرتھ کا گاؤں پوری دنیا سے کٹا ہوا تھا اور سوائے پہاڑ پر چڑھ کے دوسری جانب اترنے کے کوئی چارہ نہیں تھا۔ چنانچہ دسرتھ نے بیوی کے کریا کرم کے بعد قسم کھائی کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک پہاڑ کاٹ کے نہ رکھ دے تاکہ جیسے اس کی بیوی بے بسی سے مری کوئی اور نہ مرے۔
دسرتھ نے کچھ بکریاں بیچ کر ایک رسی، چھینی اور ہتھوڑا خریدا اور پہاڑ کاٹنا شروع کردیا۔ پورے گاؤں میں وہ پاگل مشہور ہوگیا۔ لیکن بائیس برس میں اس نے ایک چھینی اور ہتھوڑے سے پہاڑ کو بیچ میں سے چھ فٹ چوڑائی میں کاٹ ڈالا اور یوں گیہلو گھاٹی کے رہائشی دوسری جانب جانے کے لیے کہاں ستر کلومیٹر کا چکر کاٹتے تھے اور کہاں یہ فاصلہ ایک کلومیٹر رہ گیا۔
چین میں ایک صوبہ ہے ووہان۔ یہاں آباد کروڑوں لوگوں میں سے ایک صاحب لی زونگ وین بھی ہیں۔ وہ ایک تنہا اور تنخواہ دار آدمی ہیں۔ ایک دن وین صاحب نے ایک لاغر زخمی کتے کو سڑک پر پڑا دیکھا اور وہ ازراہِ ہمدردی اسے گھر لے آئے۔ پھر انہیں ایک اور کتا نظر آیا، پھر ایک اور۔۔۔۔۔۔ آج وین صاحب کے گھر میں ایک سو چالیس کے لگ بھگ لاوارث کتے رہتے ہیں۔ ان کے لیے دو وقت کا کھانا وین صاحب خود بناتے ہیں۔ ان کے ایک دوست قابلِ علاج کتوں کو دوائیں اور دیگر طبی اشیا فراہم کرتے ہیں۔ جو صحت مند اور موٹا تازہ ہو کر جانا چاہے یا کوئی شخص کسی کتے کو لے جائے تو اس کی جگہ ایک اور لاغر یا زخمی کتا لے لیتا ہے۔
وین صاحب اپنے ان مہمانوں کی تربیت بھی کرتے ہیں اور انہیں سکھایا جاتا ہے کہ بات بے بات بھونکنا یا خامخواہ دم اکڑا لینا اچھی بات نہیں ہوتی۔ چنانچہ جب وین صاحب ایک بڑے سے کڑھاؤ میں کھانا تیار کر رہے ہوتے ہیں تو چھوٹے بڑے سب کتے کڑھاؤ سے ذرا فاصلے پر سکون سے بیٹھ کر ہلتا ہوا کف گیر دیکھتے رہتے ہیں اور جب کھانا بٹتا ہے تو کوئی چھینا جھپٹی نہیں ہوتی۔ مقامی بلدیہ نے وین صاحب کو اس بابت مالی اعانت کی بھی پیش کش کی ہے لیکن وین صاحب نے تاحال پیش کش قبول نہیں کی۔
نوبیل انعام یافتہ فرانسیسی ادیب رومین رولاند کے بقول ‘ہیرو وہ ہوتا ہے جو اپنی بساط کے مطابق جو کچھ بھی کرسکتا ہے کر گذرے۔‘

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارت ہیرو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کمزور معیشت ، آٹے کا بحران اور لفظوں کی گولہ باری
Next Article کیا عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے ۔۔ حیدر نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 23, 2026

بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو پریشان کر دیا

مئی 22, 2026

بھارتی صحافیوں کا پاکستان مخالف ایجنڈہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.