اسلام آباد : پی ایس ایل کوکامیاب بنانے کیلئے کروناوائرس کے کیسزچھپانے کی باتیں بے بنیادہیں۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کررونا وائرس کے کیسز چھپانے کی باتوں کو یکسر مسترد کردیاہے۔
انہوں نے کہا وائرس کے باعث سکول بند کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے نمٹنے کےلئے حکمت عملی شروع کر دی ہے اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں سے نمٹنے کےلئے قومی سطح پر ایک پروگرام لارہے ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ اگر آپ کے کسی قریبی دوست یا عزیز میں کرونا کی علامات ہیں تو اس کی بھی اطلاع دیں، ہر نزلہ زکام کو وائرس نے سمجھیں، ملک میں بہت لوگوں کو نزلہ ہوتا ہے اس طرح افرا تفری پھیل جائے گی لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی کو نزلہ زکام ہے تو اس سے دوری اختیار کریں۔ ہماری حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک میں وباءایسے نہیں پھیلی جیسے دوسرے ممالک میں ہے۔
دوسری جانب کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ حکومت کیسزچھپارہی ہے اورجیسے ہی پی ایس ایل ختم ہوگااصل حقائق سامنے آناشروع ہوجائیں گے۔پنجاب میں بڑی تیزی کے ساتھ کیسزرپورٹ ہوناشروع ہوں گے جن میں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباداوراسی طرح پنجاب کے دوسرے علاقے سرفہرست ہیں۔
فیس بک کمینٹ

