Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بحران کی فالٹ لائن پر وبا کے دن۔۔ وجاہت مسعود
کالم

بحران کی فالٹ لائن پر وبا کے دن۔۔ وجاہت مسعود

ایڈیٹرمارچ 24, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا وائرس نے ایک دو نہیں، دنیا کے قریب قریب ہر ملک کو آ لیا۔ اس کا علاج معلوم نہیں، کسی کے پاس حتمی اعداد و شمار نہیں کہ تیز رفتار سفری سہولتوں کے اس عہد میں کون کہاں سے آیا اور کہاں کہاں سے ہوتا ہوا کدھر جا نکلا۔ ساڑھے سات ارب سے زائد آبادی میں سے کون کس سے کب ملا، کب اس نادیدہ عفریت نے کس کے جسم کو ٹھکانہ بنایا اور گھات لگا کر بیٹھ گیا۔ بندہ بشر سماجی حیوان ہے۔ اجنبی چہروں کے کلبلاتے ہجوم میں چند افراد سے آشنائی کے سہارے زندگی گزاری جاتی ہے۔ اس وبا نے بنیادی انسانی رشتوں اور طبی ہدایات میں نفسیاتی کشمکش پیدا کر دی ہے۔ منہ لپیٹ کر کورونا وائرس سے بچ گئے تو آنکھوں میں شناسائی کا رنگ کیا ہو گا۔
سیاسی نظام کی تفریق مٹ چکی۔ وبا کی ابتدائی اطلاعات چین سے آئی تھیں لیکن اب نیویارک کے حالات بھی مخدوش ہیں۔ نیک و بد کا فرق مٹ گیا۔ یہ ایڈز کی بیماری نہیں جس پر اہل تقویٰ نے اپنی دکان چمکائی تھی۔ کورونا ایسا شپرہ چشم حریف ہے کہ حقانی اور تحریف شدہ عقیدوں کا امتیاز بھی نہیں کرتا۔ اسرائیل کی چیک پوسٹوں پر عرب شہریوں کو روکنے والے سپاہی بے بس ہیں کہ کورونا وائرس نوعمر فلسطینی لڑکوں کی صورت میں نظر نہیں آتا۔ اگر ایران سے لاشیں اٹھ رہی ہیں تو سعودی عرب میں بھی کرفیو نافذ ہے۔ بلند و بالا چرچ عبادت گزاروں سے خالی ہیں، مندروں کے ناقوس خاموش ہیں۔ گاؤ ماتا کے بول سے راشٹریہ کی سیوا کرنے والے گھروں میں دبک گئے ہیں۔ مسجدوں میں رسم بلالی تو جاری ہے لیکن منبر سے دھاڑنے والے مولانا صاحب نے لاہور پولیس کی دوستانہ تجویز پر اپنی رائے بدل ڈالی ہے۔ ایسے کافر کا کیا کرے کوئی۔
رنگ اور نسل کی تمیز بھی مٹ چکی۔ بھارت کے حکمرانوں نے کیسی مافوق الفطرت بصیرت پائی ہے۔ کورونا وائرس تو کہیں دسمبر میں سامنے آیا، بھارت سرکار نے اگست 2019 ہی سے کشمیریوں پر لاک ڈاؤن کا تجربہ کر ڈالا تھا۔ اب دہلی سرکار کو معلوم ہوا کہ لاک ڈاون کی جکڑ میں معیشت کیسے پگھلتی ہے اور دلوں کے قتلے کیسے ہوتے ہیں۔ ٹرمپ صاحب سمجھتے تھے کہ اوول آفس سے نشر کردہ امریکی غلبے کی للکار سے کورونا سہم جائے گا لیکن معلوم ہوا کہ کورونا وائرس میکسیکو کا غریب مہاجر نہیں ہے، سرمائے کے بل پر تعصب کی بکنی پہننے والی جمہوری دیوی کے ڈیجیٹل خدوخال سے کورونا کا بے چہرہ دیو مرعوب نہیں ہوتا۔
ایٹمی ہتھیاروں کی نمائش سے اپنے لوگوں کا دفاع کرنے والوں کو اچانک معلوم ہوا کہ 120 ایٹمی وار ہیڈ اور 2000 وینٹی لیٹر کو تحفظ کا توازن نہیں کہتے۔ ریاست عوام کے نام پر ہتھیار جمع کرتی ہے اور جب عوام کی بقا کا سوال اٹھتا ہے تو خبر آتی ہے کہ سلامتی کے نام پر خسارے کا سودا کیا گیا ہے۔ معاملہ صرف ہتھیاروں کا نہیں، ہم نے فرد کی تنک سی کائنات سے ریاست کے جبروت اور عالمی بندوبست کی دھونس تک دھوکے کی ایک دیوار اٹھائی تھی، کورونا ناانصافی اور جھوٹ کی اس فصیل پر حملہ آور ہوا ہے۔ بے چہرہ انسانوں کے معصوم دلوں پر پیوستہ مفادات کی پاڑ باندھنے والوں کی بے بضاعتی سے پردہ اٹھا رہا ہے۔ اب طاقت کی دیوی کے پجاری ٹویٹ نہیں کرتے، سہمی ہوئی نظروں سے ان فرشتہ صفت انسانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جو سفید لبادوں میں ملبوس سائنسی تحقیق میں غرق ہیں۔
اب کسی حکومت کا ریاستی نوٹ عوام کی دھاڑس نہیں بندھا رہا کیونکہ ہانگ کانگ میں مقیم منحرف ادیب یان لیانکے نے ایک ای لیکچر میں عظیم جست اور ثقافتی انقلاب کے استعاروں کی مدد سے سوا ارب انسانوں پر مسلط اخفا کی عبا نوچ ڈالی ہے۔ سویڈن کی اس بچی گریٹا تھن برگ کی بصیرت جیت گئی ہے جو کرہ ارض کی وسعت اور فرد انسانی کی بقا میں موجود پیچیدہ توازن کی گرہیں کھولتی تھی۔ ابھی ایک برس پہلے پوتن اور ٹرمپ نے اس لڑکی کا مذاق اڑایا تھا۔ یہ تاریخ کا سبق ہے، پوپ کا منصب گیلیلیو کی صداقت پر فتح نہیں پا سکتا۔ صدیوں کا کھیل اب چند ہفتوں کے دورانیے میں سمٹ آیا ہے۔ کورونا وائرس میں اموات ابھی تک قابل تصور ہندسوں میں ہیں لیکن اس کی اصل ہیبت ہمہ گیر خوف میں ہے۔ نظر نہ والا اندیشہ جس سے پوری انسانیت پر فنا کی پرچھائیں لرز رہی ہے۔
اب اپنے گھرکی خبر لیجئے۔ ٹھیک چالیس برس پہلے پاکستان کی ریاست نے شہریوں کی صحت اور تعلیم کی ذمہ داری سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔ جس کے پاس پیسے ہیں، علاج کرا لے، ذاتی وسائل ہیں تو تعلیم حاصل کر لے، باقی بھاڑ میں جائیں۔ ریاست اسٹرٹیجک گہرائی کا مورچہ کھودنے چلی گئی تھی۔ لال حویلی سے چکری راجپوتاں تک ایک ہی ’پارٹی لائن‘ تھی کہ ملک کو بیرونی خطرات کا سامنا ہے، دھرتی پر بسنے والوں کی فکر کرنے کا محل نہیں۔ عوام کو قبضہ گروپوں، بوری بند لاشوں، ٹیلی ویژن کے ٹاک شوز، نت نئے دھرنوں۔ ڈراموں، ترانوں اور سازشوں کے اسکرپٹ میں الجھا دیا گیا۔ اب صورت یہ ہے کہ کورونا کی وبا عالمی ہے اور ملکی وسائل مفقود۔ معیشت پہلے سے مفلوج ہے۔ انسانی سرمائے کی حالت پتلی ہے۔ تمدنی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ شہریوں میں سے جس کی نبض میں حرارت نظر آئی، اسے سربازار رسوا کیا گیا۔ سماج معطل ہو کر رہ گیا۔ سماج کے دریا سے ریاست کے کھیتوں کو پانی ملتا ہے۔ منبع خشک ہو گیا تو آب پاشی کیسے ہو سکتی ہے۔
پورے ملک میں کوئی ایک ریاستی ادارہ نہیں جو سر اٹھا کر اعلان کر سکے کہ اس نے اس ملک کے عوام سے دستور میں کیا گیا عہد نبھایا ہے۔ لاک ڈاؤن کی بحث بتاتی ہے کہ پاکستان میں عوام اور ریاست کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ یہ عمران خان پر تنقید نہیں، وہ تو ایک بڑی تمثیل کا ضمنی منظر ہیں۔ اصل خبر یہ ہے کہ ریاست شہریوں کا اعتماد کھو چکی ہے، وسائل ضائع بھی کئے ہیں اور نئے وسائل پیدا کرنے کی تدبیر بھی نہیں کی۔ ہم تو دوسروں کے دروازے پر کشکول لئے بیٹھے تھے۔ ہم نے اپنی زمیں پر بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، اور زیر زمیں خفتہ بھونچال سے نظریں بند کر رکھی تھیں۔ اب ایک عالمگیر وبا کا سامنا ہے، ہم سانس روکے ناگہانی کے انتطار میں ہیں۔ فضا میں بس گئی ہے دور سے آتے ہوئے چیتے کی بو، پتے لرزتے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمصیبتوں کے در پردہ حکمت۔۔امر جلیل
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔تحریک انصاف ، حکومت کرنے کا جواز کھوچکی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.