Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان 20 روز کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں: سرکاری میڈیا
اہم خبریں

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان 20 روز کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں: سرکاری میڈیا

ایڈیٹرمئی 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
north korea leader kim
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیول:شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ ان 20 روز بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے کھاد کی ایک فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور فیتہ کاٹا۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی آمد پر فیکٹری میں موجود افراد ’خوشی سے نہال ہو کر نعرے لگانے لگے۔‘شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی اس خبر کی تاحال آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی۔ان کے مبینہ طور پر منظر عام پر آنے کے اس واقعے سے قبل وہ 12 اپریل کو ایک تقریب کے دوران سرکاری میڈیا پر نظر آئے تھے اور اس کے بعد سے ان کی صحت کے حوالے سے دنیا بھر میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔سرکاری میڈیا نے اس کے بعد ایسی مبینہ تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے میں کم جونگ ان فیتہ کاٹ رہے ہیں۔
امریکہ صدر ڈانلڈ ٹرمپ سے جب صحافیوں نے اس حوالے سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس پر فی الحال کوئی جواب نہیں دینا چاہیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن کو حالیہ دنوں میں ’نہیں دیکھا‘ گیا اور امریکی حکام ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔بدھ کو امریکی چینل فاکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا اور ممکنہ قحط سے خطرہ ہے۔
کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق کم جونگ ان کے ساتھ اس تقریب میں متعدد سینیئر حکام کے علاوہ ان کی بہن کم یو جانگ بھی موجود تھیں۔شمالی کوریا کے سربراہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے شمال میں واقع ایک علاقے میں موجود نے کھاد کی فیکٹری کا افتتاح کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق اس موقع پر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ وہ فیکٹری کے نظام سے مطمئن ہیں اور انھوں نے ملک میں کیمیائی صنعت کو فروغ دینے اور خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے اس کی خدمات کو سراہا۔شمالی کوریا کے رہنما کی صحت کے حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئیں جب انھوں نے 15 اپریل کو ایک اہم سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی اور وہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے گذشتہ ہفتے یہ اطلاع دی تھی کہ ممکنہ طور پر کم جونگ ان کے دل کی سرجری ہوئی ہو یا پھر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انھوں نے تنہائی اختیار کر لی ہے۔تاہم سیول سے بی بی سی کی نمائندہ لارا بیکر نے خبر دی تھی کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں ہے لیکن جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری یا آپریشن کے حوالے سے خبریں سچ نہیں ہیں۔بہر حال کم جانگ ان کو آخری بار سرکاری میڈیا نے 12 اپریل کو اس وقت دکھایا جب وہ لڑاکا طیاروں کا معائنہ کر رہے تھے۔ تاہم اس ہینڈ آؤٹ میں کوئی تاریخ درج نہیں تھی اور ان تصویروں میں وہ ہمیشہ کی طرح بے فکر اور پرسکون نظر آ رہے تھے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔اقلیتی کمیشن میں احمدی نمائیندگی کے سوال پر حکومت کا یوٹرن
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم۔۔کیا کوئی اور عرفان بھی ہے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.