Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»تا دمِ آخر لڑنے والا، رشید مِصباح۔۔ جمیل بلوچ
کالم

تا دمِ آخر لڑنے والا، رشید مِصباح۔۔ جمیل بلوچ

ایڈیٹرجولائی 5, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپنوں سے بچھڑنا ہمیشہ اذیت ناک ہوتا ہے لیکن ایک ایسے شخص کی جدائی اور بھی تکلیف دیتی ہے جس سے آپ نظریاتی طور پر جڑے ہوئے ہوں ۔ دو جولائی کو جب خبر سنی تو یقین نہ آیا۔ اِدھر اُدھر سے پوچھا کہ شاید خبر جھوٹی ہو، کل تک ہنسنے بولنے والا سپاہی بیچ راہ میں چھوڑ کر ہر گز رخصت نہیں ہو سکتا لیکن ہر کوشش بے سود، خبر اٹل اور پکی تھی کہ ہمارا گائیڈ اب ہمارے ساتھ نہیں رہا۔ اب لاہور اجڑ چکا ہے۔ اسٹڈی سرکل جیسے ان کے بنا ادھورے ہیں، اسٹیج ان کے بنا سنسان لگتا ہے۔ اب رشید مصباح ہمیشہ کےلیے ہمیں الودع کہ کر چل دیئے۔
وہ ہر انسان دشمن سوچ کے آگے ڈھال تھے۔ وہ ایک عملی انسان تھے، اپنا تن من دھن سب انسانیت پر قربان کرنے والا کوئی بدھا تھے۔ وہ زنجیروں کو توڑنے والا ہتھوڑا تھے جو خود چوٹ کھا کر لوگوں کو آزاد کرتا ہے۔ کبھی ہمت نہ ہارنے والا انسان، کبھی مایوس نہ ہونے والا کامریڈ، سرمایہ دار کو آنکھیں دکھا نے والا شیر!
وہ خود اپنی سوچ میں کلئیر تھے، بس فکر تھی تو انسانیت کی۔۔۔۔ فکر تھی تو غریب ہاری و مزدور کی۔ وہ کبھی اپنی عیش کا نہیں سوچتے تھے۔ جہاں کہیں ترقی پسند مجمع لگتا ، یہ وہاں پہلے سے موجود ہوتے۔ ایک نہ تھکنے والے انسان تھے، ہمیشہ فرنٹ لائن میں کھڑے ہو کر کام کرتے۔ اپنی پوری زندگی جدوجہد میں گزارنے والے سیاسی انسان تھے، وزارتوں، امارتوں، سفارتوں سے متاثر ہوئے بغیر، سرخ رنگ تھامنے والے پاکستان کے چے گویرا تھے۔
یہ حقیت ہے کہ وہ اپنے حصے کا کام کر چکا تھا، وہ بھلے ہم سے رخصت ہو گیا لیکن اس کا نظریہ زندہ ہے۔
پاکستان انقلابی پارٹی کی بھاگ دوڑ میں پیش پیش رہے، اسٹیج پر جب نعرہ لگاتے تو ایسے لگتا کہ جوانوں کے خون سے زیادہ ان کے خون میں جوش بھرا ہے، اور وہ انقلاب کو اپنی آنکھوں سے آتا دیکھ رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ ایکٹو رہے۔ عورت مارچ ہو یا مزدوروں کی ہڑتال، رشید مصباح فرنٹ لائن میں ہوتے۔ وہ عملی لیڈر تھے، خود بھی عمل پر یقین رکھتے اور ہمیں بھی ہمیشہ جہد مسلسل کی تلقین کیا کرتے تھے۔
میں نے اور مصباح نے تو کب کا ںظریاتی دوستی کا تالا لگا کراس کی چابی کہیں دور کسی ندی میں پھینک دی تھی اور اس دوستی کا عہد کیا تھا۔ آج بھی ہم نظریاتی بندھن سے آپس میں بندھے ہوئے ہیں۔ میں اس دوستی کے ہر شرط پر آج بھی قائم ہوں اور وہ شرط ہے انسان دوستی کی، انسانیت پر ہونے والے ظلم کےلیے آواز بلند کرنے کی، انسانیت کے قتلِ عام کو ہونے سے روکنے کی۔
میرے لیے تو جیسے وہ میرا سایہ تھے۔ مجھے جب بھی مشکل درپیش آتی سب سے پہلے رشید مصباح کا نمبر ڈائل کرتا اور وہ بھی بلا جھجھک کھل کر ہر مسئلے پر بات کرتے۔ آج بھی کبھی غیر ارادی طور پر موبائل پر ان کا نمبر آتا ہے تو ڈائل کر دیتا ہوں لیکن آگے اٹھانے والا کوئی نہیں ہوتا ، مایوس ہو کر ان کے ساتھ گزرے لمحوں کو یاد کرتاہوں ۔ کبھی اسٹڈی سرکل لے کر تربیت کرتے تھے تو کبھی اپنی لکھی ہوئی کتابیں گفٹ کرتے تھے۔ وقت کے پابند انسان، کہیں کوئی سرکل ہوتا تو کامریڈ ہمیشہ پانچ منٹ پہلے وہاں موجود ہوتے۔
میں ان کے بنا ادھورا تو ہو چکا ہوں لیکن ان کے نظریے نے یہ یقین دلایا کہ انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہئیے۔ ہمیں سپاہی سے لیڈر بننے تک کے سفر کو جاری رکھنا ہے۔ شاید میں یا میرے جیسا کوئی بھی کامریڈ رشید مصباح کے خلاء کو پر تو نہیں کرسکتا لیکن ہم میں سے ہر شخص اس کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے اس صف میں کھڑے ہونے کےلیے تیار ہے۔
انقلابی لوگ ہمیشہ ایک سوچ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح کامریڈ رشید مِصباح بھی یہ سوچ چھوڑ کر چلے گئے کہ انسان کو خواہ جتنے بھی مصائب و تکالیف کا سامنا ہو جدوجہد نہیں چھوڑنی چاہئے۔ جیسے کامریڈ آخری سانسوں تک انقلاب کےلیے لڑتے رہے اسی طرح ہم میں سے ہر نظریاتی انسان کو تادم آخر لڑتے رہنا چاہئے اور اپنے نظریے پر ہر گز کمپرومائز نہیں کرنا چاہئیے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوروناو ائرس ۔ نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر مصطفی کمال پاشا وینٹی لیٹرپر چلے گئے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : مندر نہیں بنے گا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.