Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کورونا کا دوسرا خط۔۔مظہر عباس
کالم

کورونا کا دوسرا خط۔۔مظہر عباس

ایڈیٹردسمبر 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عظیم پاکستانیو 10جون کو میں نے پہلا خط لکھا تھا جس میں، میں نے آپ کو اپنے سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ میں آپ سے زیادہ عرصے دور نہیں رہ سکتا۔ آپ کو کچھ احتیاطی تدابیر بھی بتادی تھیں۔ مگر آپ کی میزبانی کے چرچے دنیا بھر میں ہیں۔
مجھے پورا یقین تھا کہ آپ مجھے جانے نہیں دیں گے، اب تو میرے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور مجھے خاصے لوگوں کی طرف سے دعوت ملی ہے۔ بھلا ہو حکومت اور اپوزیشن کا، ایسا لگتا ہے مقابلہ ہورہا ہے کہ کون زیادہ تیزی سے میری شہر شہر جانے میں مدد کرتا ہے۔
سچ پوچھیں اس وقت تو حزبِ اختلاف آگے نظر آرہی ہے۔ بہرحال میں نے بھی طے کیا ہے کہ پاکستان میں آنے کی اپنی پہلی سالگرہ 26؍فروری کو یہیں مناؤں۔ اب دیکھیں ایسا نہ ہو کہ آپ زیادہ احتیاط کرنی شروع کردیں او راپنے قومی مزاج کے خلاف صحت کو اہمیت دینے لگیں۔ دوستو، 26؍فروری کے بعد کا پاکستان بڑا مختلف ہے۔ جس طرح 9/11 نے دنیا تبدیل کردی، اسی طرح 26/2 نے اس ملک کو بدل دیا۔
شکر کریں اب بھی آپ کئی ممالک سے بہت پیچھے ہیں ’’میری وجہ‘‘ سے۔ مگر مجھے لگ رہا ہے کہ آپ کوشش ضرور کررہے ہیں آگے آنے کی جس کی ایک وجہ میرے یہ بتانے پر بھی کہ آپ مجھ سے کس طرح بچ سکتے ہیں، نہ آپ صحیح طرح ماسک پہنتے ہیں اورنہ سماجی فاصلہ رکھتے ہیں، گلوز کی عادت تو ڈالی ہی نہیں۔
غرض یہ کہ وہ کام جس سے مجھے آپ کے قریب آنے میں دشواری ہو، آپ نے نہیں کئے۔ شاید اسی وجہ سے یہ نئی لہر میرے لئے سودمند ثابت ہورہی ہے، اس کے لئے عوام کا اور خاص طور پر عوامی رہنماؤں کا شکریہ۔ ساتھ میں ان خاندانوں سے خصوصی ہمدردی جن کو میری وجہ سے جانی نقصانات ہوئے۔
میں تو چاہتا ہوں کہ دنیا جلد سے جلد میرا توڑ نکالے کیونکہ اب میں بھی تھک گیا ہوں۔ چھ کروڑ لوگ مجھ سے اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔ کئی لاکھ ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔ میں اب بھی میکسیکو فلو کی وبا سے پیچھے ہوں جس سے دو کروڑ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
سنا ہے چین، روس، امریکہ میں ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے مگر یہ طے کرنے میں بھی ابھی چھ ماہ سے سال لگ سکتا ہے۔ آپ کے ملک میں بھی اس طرح کی خبریں آرہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان بھی تیاربیٹھے ہیں کہ جیسے ہی باہر کے کسی ملک میں قابل اعتبار ویکسین تیار ہو، درآمد کرلی جائے۔
مجھے تو آپ کے ملک میں پہلے چند ماہ میں خاصی مایوسی ہوئی تھی کہ مجھے لوگوں کا وہ رسپانس نہیں ملا جس کی توقع تھی۔ جس کے جسم میں داخل ہونے کی کوشش کرتا وہا ںپہلے ہی اتنے وائرس ہوتے کہ میری اپنی قوت جواب دے جاتی پھر میں دوسرے کو یہ وبا کیسے لگاتا؟ اپنے پڑوسی ملک کو ہی دیکھ لیں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہے۔
ہاں میں کہہ رہا تھا کہ میرا واپسی کا ارادہ تھا۔ صدر پاکستان اور کچھ وفاقی وزیروں نے تو اعلان تک کردیا تھا کہ انہوں نے میرے خلاف جنگ جیت لی ہے مگر وہ دوسری لہر سے ناواقف تھے۔ پھر بھلا ہو حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کہ انہوں نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کردیا۔جلسے شاندار تھے، کم از کم مجھے تو مزا آیا کیونکہ ماشاء اللہ سے کوئی بھی SOPsپر عمل نہیں کررہا تھا۔
جواب میں حکومت نے بھی جلسے شروع کردئیے۔ سرکاری فنکشن، بھرے بازار، شادیاں، کاروبار، اسکول، سماجی سرگرمیاں… بس پھرکیا تھا میں نے واپس جانے کا ارادہ ملتوی کردیا۔ اب تو میں اسلام آباد لانگ مارچ کروا کے ہی دم لوں گا۔خبریں تو آپ کو آرہی ہوں گی کہ اسپتالوں میں بیڈ نہیں مل رہے۔ ایک زمانے میں سینما ہالوں کے اوپر ’’ہاؤس فل‘‘ کا بورڈ لگا ہوتا تھا۔
اب یہ حال اسپتالوں کا ہے۔ کچھ اسپتالوں نے تو یہاں بھی دو نمبری شروع کردی۔ جس شخص کو ابھی میرا وائرس لگا نہیں اس کے بھی کم از کم دو ٹیسٹ تو مثبت آتے ہیں، جن کو داخل کیا جاتا ہے،ان کے بھی بل ہزاروں میں تو ہوتے ہی ہیں۔ بات ’’وینٹی لیٹر‘‘ تک پہنچ جائے تو اخراجات مزید بڑھ جاتے ہیں۔
اس لئے بڑی تعداد میں لوگ گھر میں ہی اپنے آپ کو ’’قرنطینہ‘‘ کرلیتے ہیں یا غریب آدمی تو بتاتا ہی نہیں ہے، کہتا ہے میں تو پہلے ہی مرا ہوا ہوں مزید کیا مروں گا۔
میں نے اپنے پہلے خط میں احتیاط کا کہا، آپ نے سیاست شروع کردی۔ اب کیا میں تھانوں اور جیلوں میں نہیں آسکتا جو حکومت نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
دوسری طرف لگتا ہے مولانا نے میرا توڑ نکال لیا ہے جنہیں میری پروا ہی نہیں ہے اور اپنے اتحادیوں کو بھی اپنا ہمنوا بنالیا ہے حالانکہ میں شہباز شریف اور حمزہ کے پاس ہوکر آچکا ہوں اور اب بلاول بھٹو زرداری صاحب کا مہمان ہوں جن تک رسائی اپنے دوست جمیل سومرو کے ذریعہ حاصل ہوئی۔
ایک آخری مشورہ بھائی رانا ثناء اللّٰہ کے لئے، عوام کو اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے جلسے جلوسوں میں شرکت کی تلقین کے ساتھ کیا ہی اچھا ہو، کچھ لوگ لندن سے بھی آ جائیں۔
چلیں میاں صاحب نہیں صاحب زادے ہی عوام کے ساتھ جان و مال کے ساتھ شریک ہوجائیںاور کچھ نہیں تو اسحاق ڈار ہی ہمت کرلیں۔ رانا صاحب! بے نظیر بھٹو کو پتا تھا کہ 27؍دسمبر کو کیا ہوسکتا ہے۔ وہ وڈیو لنک سے خطاب کرسکتی تھیں مگر جان دی تو عوام کے درمیان رہ کر۔
رہ گئی بات لوگوں کی تو ہم توویسے ہی ہجوم ہیں، قوم ہوتے تو کم از کم میرے خلاف یک زبان ہوتے۔ اللہ آپ کو مجھ سے محفوظ رکھے۔ اللہ حافظ۔ منجانب کورونا۔
دوستو:۔ یہ ایک تکلیف دہ تحریر ہے کیونکہ میں نے خود کورونا کو محسوس کیا ہے۔ میری اہلیہ بھی اس بیماری کا شکار ہوئیں۔ اسپتال میں بھی کئی دن رہیں۔ مگر ہم نے اس کو شکست دی جس میں ہزاروں لوگوں کی دعائیں شامل رہیں۔ ان سب کا شکریہ۔
اس بیماری نے بہت سے ڈاکٹروں اور نرسوں کی زندگیاں لے لیں کیونکہ وہ دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا چاہتے تھے۔
ہمارے کئی صحافی اس بیماری میں مبتلا ہوکر دنیا سے چلے گئے جن میں جیو اور جنگ گروپ کے قیصر محمود اور ارشد وحید چوہدری بھی شامل ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ان سب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ آمین!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجوا کھیلنے کا ’اصول‘۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
Next Article ہر داغ ہےاس دل میں بجز داغِ ندامت۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.