Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ابرار ندیم اور عزیر احمد کون ہیں؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ابرار ندیم اور عزیر احمد کون ہیں؟

ایڈیٹرمارچ 2, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ظاہر ہے میری طرح میرے بہت سے دوستوں کی ایک سے بڑھ کر ایک اعلیٰ کردار کے افراد سے ملاقات ہو ئی ہو گی ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی ملاقات ہو تو دن اچھا گزرتا ہے، صرف دن اچھا نہیں گزرتا، کمینے لوگوں کی کمینگی بھی کچھ دیر کے لئے انسان بھول جاتا ہے !ان اعلیٰ کردار کے لوگوں سے مل کر زیادہ خوشی ہوتی ہے جو صاحبِ اختیار ہوں ،بڑے عہدوں پر فائز ہوں، ان کے پاس مال ودولت کی بھی کمی نہ ہو، مختلف شعبوں علم، ادب، موسیقی، مصوری وغیرہ میں ان کے نام کا ڈنکا بجتا ہو، مگر ان کی گردنوں میں سریا نہ آیا ہو، یہی معاملہ دوسرے شعبوں کے سرکردہ افراد کے حوالے سے ہے کہ جن کا دماغ خوشامد سے خراب کرنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں میں ہوں، جن کے قلم سے فائل پر لکھا جانے والا ایک لفظ زندگی سنوارنے یا بگاڑنے کے لئے کافی ہو، لیکن وہ اگر خود کو لافانی نہیں، فانی انسان سمجھتے ہوئے چھوٹوں بڑوں سب سے یکساں احترام سے ملتے ہیں اور اچھے کاموں میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں تو ان کی تعریف و توصیف کوئی بڑی بات نہیں ہوتی، میں ایسے انسانوں کو زندگی میں کبھی نہیں بھولتا، اور ظاہر ہے میں جواباًان کے لئے دل میں ان سے زیادہ احترام اور محبت کا جذبہ رکھتا ہوںلیکن اس وقت میں جن دو بڑے لوگوں کا ذکر کرنے لگا ہوں یہ دونوں کسی اعلیٰ عہدے پر فائز نہیں ہیں اور نہ ان کے پاس مال و دولت کے ڈھیر ہیں ، ان میں سے میرا ایک شاعر دوست ابرار ندیم ہے جو اردو اور پنجابی کا بہت خوبصورت شاعر ہے اور ادبی حلقوں میں اس کا بڑا نام ہے اس کا پنجابی کا یہ شعر تو آپ نے بھی سنا ہو گا۔
اکو واری فرض تے نئیں نا
عشق دوبارہ ہو سکدا اے
(عشق ایک ہی دفعہ کرنا فرض نہیں ہے، عشق دوبارہ بھی ہو سکتا ہے)گو ایک ستم ظریف کا کہنا ہے کہ اس شعر میں محبوب کو جتلایا گیا ہے کہ کسی بھول میں نہ رہنا، میں کسی اور کا بھی ہو سکتا ہوں، تفنن برطرف ابرار ندیم ریڈیو پاکستان میں سینئر پروڈیوسر ہے اور ملٹی پل فنون سے وابستہ ہے ۔میرا دوسرا دوست عزیر احمد ہے وہ درمیانے درجے کا بزنس مین ہے اسے ادب سے نہ صرف گہری دلچسپی ہے بلکہ شاعروں، ادیبوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے اب وہ شاعر بھی ہے اور ’’شام ہو گئی جاناں ‘‘ کے عنوان سے اس کا شعری مجموعہ بھی شائع ہو چکا ہے، اس نے اپنی محبت سے مجیب الرحمان شامی اور حامد میر کو بھی اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ ابرار ندیم کم آمیز ہے محبت سب سے کرتا ہے، بے لوث کرتا ہے اور دل کے راستے دل میں اتر جاتا ہے ۔یہ دوبڑے لوگ ہیں جن سے میرے مراسم بہت دیرینہ ہیں مگر جس امرنے مجھے یہ کالم لکھنے پر مجبور کیا ہے وہ آپ بھی سنیں گے تو دم بخود رہ جائیں گے اور سوچیں گے کہ کیا اس دنیا میں واقعی ایسے لوگ موجود ہیں ؟جی ہاں ،موجود ہیں۔بس اب تمہید ختم کرتا ہوں اور اصل واقعہ کی طرف آتا ہوں، گزشتہ دنوں جب مجھے کورونا ہوا جس کے آفٹر افیکٹس ابھی تک بہت بری طرح بھگت رہا ہوں تو میں نے اس کا اعلان مناسب نہیں سمجھا کہ کہیں کوئی دوست عیادت کے لئے نہ آ جائے۔ اگرچہ بڑی خواہش تھی کہ کورونا دریافت ہونے پر اپنے تین دیرینہ ’’دشمنوں‘‘ سے ملنے جائوں اور ان سے گلے مل کر کہوں کہ میں نے تمہیں معاف کیا ، لیکن تھوڑی بہت انسانیت تو آخر مجھ میں بھی ہے، چنانچہ یہ ارادہ ترک کر دیا میں بہرحال میوہسپتال میں داخل ہو گیا اور وہاں جو ابتدائی دن اور راتیں گزاریں وہ میرے لئے ڈرائونے خواب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مگر ہسپتال میں داخل ہوتے ہی ابرار ندیم اور عزیر احمد کو اس کی خبر ہو گئی اور دونوں بلاخوف وخطر میرے کمرے میں داخل ہو گئے جہاں ڈاکٹر اور دوسرا میڈیکل اسٹاف بھی خوفناک قسم کے سفید یونیفارم کے بغیر قدم نہیں رکھتا تھا۔انہوں نے پورا ایک ہفتہ گھربار کو ا لوداع کہہ کر دن اور ر ات شدید کورونا کے مریض کے ساتھ گزارا ، یہ مجھے باتھ رومز لے جاتے تھے اور باہر نکلنے تک میرا انتظار کرتے تھے ،مجھے بستر پر لٹاتے تھے ،مجھ پر سردی سے کپکپی طاری ہوتی تھی اور کپکپی بھی ایسی کہ بستر سے نیچے گر سکتا تھا، یہ مجھے مضبوطی سے تھام کر رکھتے۔ایمرجنسی میں اسٹاف کے کسی اہم فرد کو بلاکر لاتے، مجھے زبردستی کچھ نہ کچھ کھلاتے جب قدرےنارمل ہوا تو یہ مجھے وہیل چیئر پر بٹھا کر باہر دھوپ میں لے جاتے اور دھوپ ڈھل جانے تک ابرار ندیم میری فرمائش پر اپنی خوبصورت شاعری سناتا اور عزیر احمد سے میں پوچھتا کہ تمہاری جائیداد پر جو قبضہ ہوا ہے اس کا کیا بنا ؟وہ کہتا سر اس پر لعنت بھیجیں، بس آپ ٹھیک ہو جائیں ہمارے لئے یہی کافی ہے !میں نے بچپن میں موت کے کنوئیں میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو دیکھا ہے مگر ان دوستوں نے تو ایک ہفتہ موت کے کنوئیں میں گزارا، انتہائی جان لیوا قسم کے متعدد کھیل بھی دیکھے ہیں ، مگر ان فنکاروں کو تو اس کا معاوضہ بھی ملتا تھا ،ان کا نام بھی بنتا تھا مگر ابرار ندیم اور عزیر احمد کو سوائے خوفناک نتائج کے کیا حاصل ہو سکتا تھا، میری بہن راشدہ بھی گوجرانوالہ سے میرے پاس آنا چاہتی تھی، میری منہ بولی بہن کبریٰ خانم بخاری اپنی صاحبزادیوں فائزہ بخاری اور ثمرین بخاری کےساتھ میری عیادت کے لئے آئیں مگر میں نے نہایت عاجزی اور ادب کے ساتھ ابرار ندیم کی وساطت سے انہیں صرف کمرے کی دہلیز تک آنے دیا، میں اب روبصحت ہوں ،کمزوری بہت زیادہ ہے لیکن ابرار اور عزیز نے مجھے اندر سے بہت طاقتور کر دیا ہے، میں ’’جان پر کھیل جانے ‘‘ والا محاورہ صرف سنا کرتا تھا ،مگر دوستوں کو جان پر کھیلتے دیکھ بھی لیا میں ابرار اور عزیر کے اہل خانہ کو بھی کیسے بھول سکتا ہوں جنہوں نے اپنا سب کچھ میرے حوالے کر دیا !
بائی دے وے اگر میں یہ کالم نہ لکھتا جو ممکن ہےکچھ دوستوں کو اوورڈونگ لگے بلکہ خود متذکرہ قربانی دیتے ہوئے ابرار اور عزیر نے یہ سوچا تک نہ ہو گا کہ میں کالم میں ان کا یوں شکریہ ادا کروں گا، لیکن مجھے گرمی میں اگر کوئی ٹھنڈا پانی پلائے تو میں گرمیوں کے ہر موسم میں اسے یاد رکھتا ہوں، میں اسی طرح کا ہوں، میں ناشکری سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے نکلنے والی تمام دعائیں ان دوستوں کےلئے ہیں !پسِ نوشت:ابرار ندیم اور عزیز احمد الحمدللّٰہ دونوں خیریت سے ہیں اسپتال سے واپسی کے دس دنوں بعد پھر میں نے دونوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے جو الحمدللّٰہ نگیٹو آئے ….اللہ ہمیشہ ان کا نگہبان ہو ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامر جلیل کا کالم:قربانی تو دینا پڑتی ہے
Next Article خالدمسعودخان کا کالم:خان صاحب کے وعدے اور حقیقت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.