Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»قومی ریاستی بیانیہ اور سیاسی و معاشی استحکام :مکالمہ/سلمان عابد
کالم

قومی ریاستی بیانیہ اور سیاسی و معاشی استحکام :مکالمہ/سلمان عابد

ایڈیٹرمارچ 23, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
salman abid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ 2021ایک اہم قومی مکالمہ تھا ۔ اس مکالمہ کا براہ راست تعلق ہماری داخلی وعلاقائی پالیسی ، سیکورٹی معاملات، سیاسی ومعاشی استحکام سمیت پاک بھارت تعلقات سے جڑا ہوا تھا ۔ اس کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر معید یوسف اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف سیشن سے خطاب کیا ۔یہ ڈائیلاگ ایک ایسے ماحول میں منعقد ہوا جب ہم عملی طور پر داخلی اور خارجی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کرکے اپنے قومی بیانیہ کو درست سمت دینے کی جنگ لڑرہے ہیں ۔کیونکہ ہم دنیا کو یہ باور کروارہے ہیں کہ ہم نے صرف دہشت گردی کی جنگ میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ ایک قدم آگے بڑھ کر مختلف سطح پر موجود علاقائی تنازعات کہ خاتمہ میں بھی مثبت کردار ادا کیا جارہا ہے ۔
اس اہم کانفرنس میں فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب ایک کلیدی خطاب تھا ۔ اس اہم خطاب کا تذکرہ داخلی و خارجی دونوں سطح پر ایک بڑے مباحثہ کے طور پر سامنے آیا ہے ۔عمومی طور پر بہت سے لوگ یہ منطق دیتے ہیں کہ پاکستان کی فوج براہ راست پاک بھارت تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہے ، لیکن جو بیانیہ فوج کے سربراہ نے پیش کیا ہے وہ اس سوچ کی نفی کرتی ہے کہ فوج پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی حامی نہیں ۔فوج کے سربراہ کا یہ نکتہ کافی اہمیت کا حامل ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان مثبت انداز میں آگے بڑھنے کے لیے ایک نئی سوچ اور فکر کو اجاگر کرتا ہے ۔ فوج کے سربراہ کے بقول ” ماضی کو دفن کیا جائے اور آگے بڑھا جائے ۔ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جب تک ہم اپنے گھر کو ٹھیک نہیں کرتے تو ہمیں باہر کوئی توقعات اپنے حق میں نہیں رکھنی چاہیے ۔“
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے کلیدی خطاب میں داخلی و خارجی سطح پر امن کی بحالی کے ایجنڈے ، ہمسائیوں اور خطے کے ممالک سے جڑے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت سے گریزکرنے ، خطہ میں تجارت او رآمدوروفت کی بہتری کو فروغ دینا ، سرمایہ کاروں اور اقتصادی ترقی کے مراکز کے قیام کے زریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا پر زور دیا گیا ۔ یعنی پاکستان کی ریاست اپنی سیاسی ترجیحات میں معاشی ترقی کو داخلی اورعلاقائی سطح پر بنیاد بنا کر آگے بڑھنا چاہتی ہے او ریہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تمام علاقائی ممالک تنازعات کو ختم کرکے تمام ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے بیانیہ کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنائیں ۔اسی طرح ایک اہم نکتہ پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری یا سازگار ماحول کا بھی ہے ۔ وزیر اعظم اور فوجی سربراہ کے بقول تعلقات کی بحالی میں اہم نکتہ مقبوضہ کشمیر کا بھی ہے اور دونوں ممالک اس میں بہتری پیدا کرکے تعلقات کی بہتری میں آگے بڑھ سکتے ہیں ۔
قومی ریاستی بیانیہ اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ ہم جنگ جیسے مسائل کو ترجیح دے کر تنازعات کی سیاست کو بالادست نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی یہ اب ہمارا ایجنڈا ہے ۔ فوج کے سربراہ کے بقول ہم اس وقت ہتھیاروں کی ڈور میں شامل نہیں اور اگر پاک بھارت تعلقات میں عملی سطح پر بہتری آتی ہے تو اس کا براہ راست اثر محض ان دو ممالک پر ہی نہیں پڑے گا بلکہ خطہ کی سیاسی و معاشی استحکام سمیت مشرقی اور مغربی ایشیا کو بھی قریب لانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔اس میں ایک اہم نکتہ افغانستان میں امن کی بحالی سے مشروط ہے او رپاکستان نے افغان حکومت ، امریکہ او رافغا ن طالبان کے درمیان امن معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جس کا یقینی طور پر عالمی سطح پر بڑا اعتراف بھی کیا جاتا ہے ۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان نے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور جو بھی ایسے نکات تھے جو داخلی اور خارجی محاذ پر ہماری مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنتے تھے ، ان کو قومی ترجیح کے طور پر نمٹا گیا ہے ۔ ان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ، ایف اے ٹی ایف میں دہشت گرد عناصر کی مالیاتی سپورٹ یا معاونت کا خاتمہ اور ایسی قانون سازی،پالیسی یا ادارہ کی سطح پر اصلاحات کا عمل درست قدم ہے ۔
جنرل باجوہ نے عالمی دنیا سمیت علاقائی ممالک کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ پاکستان کو محض سی پیک کی آنکھ سے مت دیکھیں بلکہ پاکستان کو ایک بڑے عالمی و علاقائی تناظر کی اہمیت کے طور پر دیکھا جائے ۔اسی طرح فوج کے سربراہ نے ٹھیک کہا کہ پاکستان کوامن کا گہوارہ بنانے کا عمل محض کسی ایک ادارے یا فوج کا کام نہیں بلکہ اس میں مجموعی طور پر پورے معاشرے اور اس میں تما م طاقت ور فریقین یا رائے سازی کرنے والے افراد او راداروں کو آگے بڑھ کر قومی بیانیہ کی جنگ کا حصہ بننا ہوگا ۔وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی تواتر کے ساتھ بھارت کو یہ پیغام دے چکے ہیں اور اب بھی تسلسل سے دے رہے ہیں کہ بھارت معاملات کی درستگی میں پہل کرے ۔ ان کے بقول بھارت ایک قدم آگے بڑھے ہم تین قدم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں ۔ یہ بات درست ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان سیکورٹی ریاستوں کی تشکیل اور تنازعات کو الجھانے یا محض الزام تراشی یا ماضی کے ماتم سے باہر نکل کر خطہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی ، محرومی کی سیاست کے خاتمہ ، جنگوں یا تنازعات پر سرمایہ کاری کرنے کی بجائے انسانی ترقی اور وسائل کی زیادہ سے زیادہ تقسیم اور تمام ممالک میں سماجی تعلقات یا رابطہ کاری کی بحالی کو ہی علاقائی سیاست کا اہم ایجنڈا ہونا چاہیے ۔
بھارت سمیت جو لوگ بھی یہ دلیل دیتے ہیں کہ حالیہ تناظر میں بھارت سے تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی مجبوری ہے او روہ ایک بڑی مشکل کا شکار ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان کچھ برسوں سے تواتر کے ساتھ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کی بات کررہا ہے او راس میں عملی طور پر پاکستان پر عالمی دباو بھی ہے ۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ عالمی دباو محض پاکستان پر ہے کیونکہ جب تک بھارت ایک بڑے ملک ہونے کے ناطے بڑا قدم نہیں اٹھائے گا معاملات میں ڈیڈ لاک بھی برقرار رہے گا ۔اگر پاکستان ماضی سے نکل کر مثبت انداز میں بھارت سے تعلقات کی بہتری چاہتا ہے تو کیا ہماری سوچ او رفکر ماضی کے کھےل کو بنیاد بنا کر اسے خراب کرنا ہے یا واقعی ماضی سے نکل کر مستقبل کی طرف سب کو ایک بڑی پیش رفت کرنی چاہیے ۔
علاقائی ترقی او رمعاشی استحکام کی بنیاد اب معاشی خطوط پر اگر استوار کرنی ہے تو سب کو اپنے اپنے ماضی کے خول سے باہر نکلنا ہوگا او رمسائل کا حل روائتی یا پرانے فرسودہ حکمت عملی کی بجائے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلوں یا Out of Box کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہوگا جو سب کے مفاد میں ہو۔فوج کے سربراہ نے جو گھر کو ٹھیک کرنے کی بات کی ہے تو اسے بھی پچھلے چند برسوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں ہماری مختلف حکمت عملیوں کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے ۔پاکستان نے عالمی دنیا کو بھی یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم نے صرف اپنے داخلی و خارجی معاملات کی درستگی کی جنگ لڑرہے ہیںبلکہ اس سوچ او رفکر کو بھی آگے بڑھارہے ہیں کہ ہم بھارت کے ساتھ ساتھ سب سے تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں اور اس میں چند قدم آگے بڑھا اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس سارے امن سے جڑے معاملات پر بھارت کس طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔کیونکہ گیند اب بھارت کی کورٹ میں ہے ۔ عالمی دنیاسمیت پاکستان بشمول خود بھارت کے اندر بھی امن کے خواہاں نریندر مودی کی حکومت سے کچھ بڑے فیصلوں کی توقع رکھتے ہیںجو پورے خطہ کی سیاست کو سیاسی ومعاشی استحکام کی ایک نئی جہت دے سکے ۔
(بشکریہ:روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفاروق عادل کا کالم:استقلال مارشی
Next Article چمن میں بم دھماکہ ، تین افراد ہلاک ، 14 زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.