Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»قانون بمقابلہ انصاف۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
کالم

قانون بمقابلہ انصاف۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹرجون 27, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

”میں حیران ہوتا ہوں کہ کہیں ہم آئین ، قانون اور عدالتوں کے ساتھ زیادہ امیدیں وابستہ تو نہیں کر بیٹھے ۔ میرا یقین کریں یہ جھوٹی امیدیں ہیں ، ایسی امیدیں رکھنا غلط ہے ۔آزادی دراصل انسانوں کے دل میں ہوتی ہے اور اگر وہاں اس کی موت واقع ہو جائے تو کوئی آئین ،قانون یا عدالت اُس آزادی کو زندہ کرنے میں ہماری مدد نہیں کر سکتی ۔اور جب تک دل میں آزادی کی وہ امیدقائم ہے تب تک اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے کسی آئین، قانون اور عدالت کی ضرورت نہیں۔“امریکی جج، لرنڈہینڈ، 1872تا 1961۔
انسان نے اپنی تین لاکھ سال کی تاریخ میں دو کارنامے ایسے انجام دیے ہیں جن کی وجہ سے وہ دیگر جانوروں سے خود کو ممتاز کر سکتا ہے ۔ایک ،زبان کی ایجاد اور دوسرے، قانون کا ارتقا۔ قانون ،انسانوں کی ایک ایسی تخلیق ہے جو معاشرے میں نظم قائم رکھتی ہے اور جس کی وجہ سے انسانوں کو اپنے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔آپ بے شک اپنے گھر بیٹھ کر چائے ہی کیوں نہ پی رہے ہوں کسی نہ کسی قانون کا اطلاق آپ پر ہو جائے گا، قانوناً آپ اِس بات کے پابند ہوں گے کہ جس گیس کا استعمال کرکے آپ نے چائے بنائی ہے سرکار کو اُس کا بل بر وقت ادا کریں ۔گھر سے باہر نکلتے ہی ہم پر انجانے میں قوانین کا ایک سلسلہ نافذ ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور دراصل اِن قوانین کی چھاوں تلے ہی ہم خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں مگر ہمیں اِس بات کا ادراک نہیں ہو پاتا ۔حتی کہ دکاندار سے کوئی معمولی شے خریدتے وقت بھی آپ اُس دکاندار سے معاہدے کر رہے ہوتے ہیں کہ وہ آپ کو مقررہ قیمت پر مطلوبہ شے مہیا کرے گا ۔مہذب معاشروں میں قانون کی یہ ان دیکھی چھتری ہی انسانوں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں برابری کا احساس دلاتی ہے ، انہیں طاقتور کے جبر سے محفوظ رکھتی ہے اور اِن کی آزادی کو یقینی بناتی ہے ۔
قانون کے اِس اندیکھے تحفظ کی ایک قیمت ہے جو انسانوں نے طویل جدو جہد کی شکل میں چکائی ہے ۔یہ قانون جو آج نکھر کر ہمارے سامنے پہنچا ہے دراصل ایک مسلسل ارتقا کا نتیجہ ہے ۔کسی زمانے میں بادشاہ تمام قوانین کا منبع اور ماخذہوا کرتا تھا ،پھر رفتہ رفتہ اُس سے اختیارات چھین کر عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیے اور ایک ایسا نظام وضع کیا جس میں عوام اپنے نمائندے منتخب کرکے انہیں یہ اختیار مشروط انداز میں استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔آج ہم جن مغربی معاشروں کو رشک کی نگاہ سے دیکھے ہیں اور اٹھے بیٹھے اُن کے قانون کے نفاذ کی مثالیں دیتے ہیں ، اُن معاشروں نے قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اصول اپنا رکھے ہیں ، یہ کوئی مسلمہ اصول تو نہیں لیکن عمومی طور پر یہ ایک قسم کا پیکج ہے جس کا ہم مہذب اور آزاد معاشروں میں مشاہدہ کرتے ہیں ۔ مثلاً قانون کا اطلاق تمام انسانوں پر مساوی ہو گا، کسی کا قسم کا استثنی ٰ نہیں ہو گا ، کسی فرد کے پاس اِن اصولوں کو تبدیل کرنے کا صوابدیدی اختیار نہیں ہوگا، عدالتیں آزاد ہوں او ر عام آدمی کی اُن تک رسائی ہو گی ، کوئی قانون موثر با ماضی نہیں ہوگا بلکہ نئے قانون کا نفاذ ہمیشہ مستقبل میں کیا جائے گا،قوانین سادہ اور سہل زبان میں ہوں گے جن کی تشریح اور تعبیر کرنا نہ صرف عدالتوں کے لیے آسان ہو بلکہ عام آدمی بھی اگر انہیں سمجھنا چاہے تو اسے دقت نہ ہو، عدالتوں کے پاس قوانین کی تشریح کا اختیار تو ہوگا مگر یہ لا محدود نہیں ہوگا ،ایسا اختیار ہمیشہ کسی آئین ، ضابطے یا عدالتوں کے اپنے ماضی کے فیصلوں کے مطابق استعمال کیا جائے گا ، وغیرہ۔انگلش کامن لا ءزیادہ تر انہی اصولوں کے تابع کام کرتا ہے ، ہماری اعلی عدالتوں کے پاس ’رِ ٹ ‘ کے نفاذ کا جو اختیار ہے وہ بھی دراصل اسی اصول کے تحت ہے ، جیسے کہ ہمارے آئین میں درج ہے کہ کسی بھی شخص کوئی ایسا کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا جس کا وہ قانوناً پابند نہیں یا کسی شخص کو حبس بے جا میں نہیں رکھا جائے گا ، عدالت habeas corpusکا اختیار استعمال کرتے ہوئے یہ حکم دے سکتی ہے کہ اُس محبوس شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یوں عدالتی نظام دراصل انسانوں کی آزدی کا محافظ ٹھہرتا ہے جہاں ریاست اپنے شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو جائے ۔
قانون کا یہ خوبصورت سسٹم بھی اپنے اندر کچھ خامیاں رکھتا ہے اور یہ خامیاں اب تک دور نہیں کی جا سکیں ۔ نہ جانے انہیں قانون کی خامیاں کہنا درست بھی ہے یا نہیں کیونکہ یہ خامیاں دراصل انسانوں کی ہیں جن کا قانون کے پاس کوئی آسان اور سادہ حل نہیں ۔کیا ہر قانون کی پاسداری لازمی ہے ؟ اگر اِس کا جواب ہاں میں ہے تو اِس اصول کی رُو سے تو جس زمانے میں غلامی کو قانونی تحفظ حاصل تھا اُس وقت غلامی کے خلاف جدو جہد کرنا قابل سزا جرم تھا ؟چلیں اِس بارے میں تو قانونی مباحث موجود ہیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ کن حالات میں ایسے قوانین کی پاسداری لازم نہیں ہوتی مگر اس بات کا کیا جواز ہے کہ1933 تک امریکہ میں شراب پر پابندی تھی ، اُس برس جب یہ پابندی ختم ہو ئی تو جو لوگ پابندی کے دور میں امریکہ میں شراب پیتے تھے وہ اُن کے مقابلے میں کتنے غلط تھے جنہوں نے پابندی ہٹنے کے بعد پینی شروع کی ؟اسی طرح قانون کے نفاذ میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر قانون اپنی مکمل اور اصل روح کے ساتھ نافذ بھی کر دیا جائے تو اِس بات کی ضمانت نہیں کہ انصاف بھی ہو جائے گا ، بیشمار ایسی مثالیں دی جا سکتی ہیں جہاں قانون کا درست نفاذ ہونے کے باوجود انصاف نہیں ہو پاتا کیونکہ قانون کے مقابلے میں انصاف ایکabstractشے ہے۔ بھارت نے اِس موضوع پر ایک لا جواب فلم بنائی ہے جس کا نام ’سیکشن 375‘ ہے، اِس فلم میں انصاف اور قانون کی اِس بحث پر بہت عمدہ انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔اور تیسری بات وہی جو امریکی جج لرنڈ ہینڈ نے کہی تھی کہ تمام عدالتوں ، قوانین اور آئین کے لکھے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ معاشرے میں انصاف قائم کر دیا گیا ہے ۔ بہت سے ممالک میں مغربی طرز پر کامن لا ءکا نظام رائج ہے ، عدالتیں کام کر رہی ہیں ، ملک میں آئین نافذ ہوتا ہے مگر اِس کے باوجود اُس معاشرے کے بچے بچے کو علم ہوتاہے کہ اُس کے ملک میں انصاف نام کی کوئی شے موجود نہیں ۔ایسا اُس وقت ہوتا ہے جب دلوں سے انصاف کی امید اٹھ جائے اور معاشرے مردہ ہو جائیں ۔ آج وقت نکال کر دیکھیں ایسے کتنے معاشرے ہیں جن کے بارے میں یہ رائے بلا کھٹکے قائم کی جا سکتی ہے ؟
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleارشدچوہدری کا کالم:لاہور دھماکہ: تحقیقات میں پیش رفت، مزید گرفتاریاں
Next Article عمار مسعود کا ناقابل اشاعت کالم : سیاسی جمود سے سیاسی جدوجہد تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.