Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : کمشنر صاحب بہادر کا کتا
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : کمشنر صاحب بہادر کا کتا

ایڈیٹرجولائی 30, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کمشنر گوجرانوالا کے کتے نے جس طرح شہرت حاصل کی سچ پوچھیں تو ہم اس سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ یہ پہلا کتا ہے جس نے کمشنر صاحب بہادر سے زیادہ شہرت حاصل کی ہے ورنہ تو اس سے پہلے شہرت صرف کمشنروں کا مقدر ہوتی تھی ۔ اس کتے کا سوشل میڈیا پر جس طرح ذکر ہوا اس نے تو اس کتے کو بالکل ہی کتا بنا دیا ۔ہم نے جب فیس بک پر لکھا کہ کتا اگر کمشنر کا ہو تو پھر وہ کتا نہیں ہوتا تو ہمارے دوست اور معروف صحافی ضیغم خان نے گرہ لگائی کہ ” کمشنر کا کتا تو کتوں کا کمشنر ہوتا ہے“ کمشنر صاحب کے عملے نے جس طرح اس کتے کو ایک دو روز میں ڈھونڈ نکالا اور جس طرح بعد ازاں اس کتے کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے اس نے ہمیں اور بھی متاثر کیا ۔ ہماری بیورو کریسی عوام کے ساتھ سلوک تو خیر ویسا ہی کرتی ہے لیکن کاش کہ کبھی لوگوں کو اہمیت بھی ویسی ہی مل جائے جیسی اس کتے کو ملی ۔ لیکن یہ ممکن اس لیے نہیں کہ اس کے لیے اس کتے کی طرح کمشنر ہاؤس کا مکین ہونا ضروری ہے ۔
اس موضوع کو یہیں ختم کرتے ہیں اور اب عمومی کتوں کی با ت کرتے ہیں ۔ کہ ہمیں بھی اپنی پنڈلی عزیز ہے ۔
انسانوں کی طرح بعض کتے بھی ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں دنیا جہان کی کوئی مصروفیت نہیں ہوتی۔فارغ قسم کے کتے۔جیسے منہ میں سونے کی ہڈی لیکرپیداہوئے ہوں۔جس طرح بعض لوگوں کودن بھر چارپائیاں یا کرسیاں توڑنے اور غیبت کرنے کے سوا کوئی اورکام نہیں ہوتا بالکل اسی طرح ان کتوں کوبھی دن بھر دم سے زمین صاف کرنے،سڑکیں اور گلیاں ماپنے اور گاہے گاہے بھونکنے کے سوا کوئی اورمصروفیت نہیں ہوتی۔کوئی توجہ دے یا نہ دے وہ وقت بے وقت ”وف“ کرنے سے بازنہیں آتے۔کبھی محلے کے ایک کونے میں دم ہلاتے نظرآئیں گے تو کبھی دوسرے کونے میں۔فارغ لوگوں کا یہ کام ہوتاہے کہ وہ دن بھر مختلف محفلوں اوررات کوہوٹلوں یا تھڑوں پربیٹھےگپ لگاتے ہیں مگر یہ جو فارغ قسم کے کتے ہوتے ہیں ان کاالمیہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں محفلوں یا چائے خانوں میں تو کوئی گھسنے نہیں دیتا سو یہ ہوٹلوں اور چائے خانوں کے باہر منڈلاتے ہیں۔کوئی ساتھی کتااگر کہیں سے ہڈی چھین لائے تواس کی جانب لپکتے ہیں۔ہڈی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔اگرکامیابی ہوجائے تو ٹھیک ورنہ شرمندہ ہونے کی بجائے بڑے اطمینان کے ساتھ دم ہلاتے ہوئے کسی اور ہڈی بردار کے انتظار میں ٹہلنے لگتے ہیں۔
ایک زمانہ تھا کہ میونسپل کارپوریشن والوں کا ایک کتارمار سکواڈ ہواکرتاتھا۔ہم بچپن میں دیکھتے تھے کہ ایک اہلکار بندوق گلے میں ڈال کر سائیکل پر گھومتا تھا۔جہاں کوئی آوارہ کتا نظرآتا اسے ٹھاہ کردیتا۔سو گلی محلوں میں پہلے ایک زوردار دھماکے اور پھرجانکنی کے عالم میں تڑپنے والے کسی کتے کی آواز سنائی دیتی تھی۔اب دھماکے کی آواز صرف کسی بارات کی آمد پر سنائی دیتی ہے۔مگراس کے بعد تڑپنے کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہوتا۔اس زمانے میں آوارہ کتے کی پہچان یہ ہوتی تھی کہ اس کے گلے میں پٹہ نہیں ہوتا تھا اور بغیر پٹے والے کتے کو قابل دست اندازی کارپوریشن سمجھا جاتا تھا۔اب ایسا نہیں ہوتا ۔آوار ہ اور پالتوکتوں کی پہچان ختم ہوگئی اور کارپوریشن نے کتے مارمہم ہی ترک کردی۔نتیجہ یہ نکلاکہ ہر طرف فارغ قسم کے کتے بکثرت دکھائی دینے لگے ہیں۔
یوں توکتوں کی بہت سی قسمیں اور نسلیں ہیں مگر ایک قسم ایسی بھی ہے جوبے ضرر اور زمانے کی ستائی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔یہ آپ کو کہتی تو کچھ نہیں مگر زچ ضرورکرتی ہے۔آپ نے بارہا دیکھا ہوگا کہ آپ خراماں خراماں اپنے گھر کی جانب جارہے ہیں اوراچانک آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ایک کتابھی آپ کے پیچھے چلاآرہاہے۔آپ گلی مڑتے ہیں کتا بھی آپ کے ساتھ گلی میں مڑ جاتا ہے۔آپ تھوڑا سا چوکس ہوتے ہیں کتا بھی ذرا سا چوکس ہوجاتا ہے۔آپ تھوڑا تیز چلتے ہیں۔اپنے اورکتے کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کتابھی رفتار تیز کردیتاہے۔اس دوران کتا آپ کے حواس پرطاری ہوجاتا ہے دوسری جانب کتا بھی اس قسم کی ذہنی کیفیت سے دوچارہوتا ہے۔آپ کو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ اس کتے سے کیسے جان چھڑائیں۔شدید سردی میں بھی آپ کے اورکتے کے ماتھے پر پسینے کے قطرے نمودار ہوجاتے ہیں۔آپ کچھ دیر کےلئے رک جاتے ہیں کہ کسی طرح کتا آگے نکل جائے ۔کتابھی رک جاتا ہے۔آپ ٹینشن دور کرنے کےلئے سگریٹ سلگاتے ہیں۔دھوئیں کے مرغولے فضا میں چھوڑتے ہیں۔سردی میں کتے کے منہ سے بھی بھاپ نکل رہی ہوتی ہے۔سگریٹ ختم کرکے آپ دوبارہ تیز تیزگھر کی جانب رو انہ ہوتے ہیں۔تیزی سے دوتین گلیاں تبدیل کرتے ہیں۔کچھ دیر بعد آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کتے کوجل دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔آپ کو کافی دیر تک کتے کی چاپ سنائی نہیں دیتی۔آپ فاتحانہ انداز میں آگے بڑھتے رہتے ہیں۔5یا10منٹ گزرجاتے ہیں ” کتے نے جان چھوڑی ہے یانہیں“ یہ اطمینان کرنے کے لئے آپ مڑ کر دیکھتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ کتا بھی مڑ کرآپ کودیکھ رہاہے۔ساری خوش فہمی غارت ہوجاتی ہے ۔فتح کانشہ کافور ہوجاتا ہے۔ایک کتا آپ کوشکست دینے پر تلا ہوا نظرآتا ہے ۔آپ جھنجھلاہٹ میں کتے کوپتھر مارنے کےلئے لپکتے ہیں۔پھرآپ کو 14ٹیکے اور اپنے چھوٹے چھوٹے بچے یادآجاتے ہیں۔اسی دوران گھر کادروازہ سامنے آجاتا ہے۔آپ تیزی سے دروازہ کھولتے ہیں اور ”کتا نہ ہوتو“،کہہ کر گھر میں داخل ہوجاتے ہیں۔آپ بھی سکھ کاسانس لیتے ہیں اور کتابھی۔آپ تو پسینہ پونچھ کر بستر میں جادبکتے ہیں اوروہ کتا۔وہ کتا بے چارہ”اب کسے رہنماکرے کوئی“ کہتا ہوا کسی اور راہگیر کی تلاش میں نکل جاتا ہے۔جیسے کمشنر صاحب کا کتا نکل گیا تھا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : تحریک انصاف کے مؤثر ہتھیار …سوشل میڈیا اور ڈیٹا
Next Article سندھ میں کورونا کے ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ : ایک ہفتہ کے لیے جزوی لاک ڈاؤن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.